Tag: 6 افراد قتل

  • افغانستان میں تین ہسپانوی سیاحوں سمیت 6 افراد قتل، او آئی سی کی شدید مذمت

    افغانستان میں تین ہسپانوی سیاحوں سمیت 6 افراد قتل، او آئی سی کی شدید مذمت

    افغانستان کے صوبہ بامیان میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 3ہسپانوی سیاحوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ بامیان میں دہشتگردوں نے تین ہسپانوی سیاحوں اور تین افغان شہریوں کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا۔

    افغانستان صوبے بامیان میں ہسپانوی اور افغان شہریوں پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری اسلامی ریاست خراسان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔

    او آئی سی کی جانب سے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور تمام ذمہ داران کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری تحقیقات مکمل کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    ایسے میں روس کی جانب سے بھی اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روسی شہری افغانستان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

    امریکی صدارتی الیکشن، ٹرمپ کی ارلی ووٹنگ کی مخالفت

    دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی ہسپانوی سیاحوں پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

  • رقم کا تنازع : بیٹے نے باپ3بھائیوں اور چچا کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    رقم کا تنازع : بیٹے نے باپ3بھائیوں اور چچا کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    پشاور : بیٹے نے رقم کے تنازعے پر باپ بھائیوں اور چچا کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض لگ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں بیٹے نے پیسوں کی لڑائی میں پورا خاندان اجاڑ دیا اور اسی پر بس نہ کرتے ہوئے خود کو بھی گولی مار کر زندگی ختم کرڈالی۔

    پولیس کے مطابق24سالہ عبداللہ نے پہلے اپنے باپ اور تین بھائیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا پھر چچا کے آنے پر اسے بھی گولیوں سے بھون ڈالا، واقعے کے بعد ملزم نے جود کو بھی گولی مار لی۔

    چھ افراد کے پہ در پہ قتل کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور بعد ازاں پوسٹ مارٹم کیلئے متعلقہ اسپتال منتقل کردیا۔

    اس حوالے سے پولیس کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن خراب لگ رہا ہے جبکہ اس کے برعکس علاقہ مکینوں کے مطابق عبداللہ باپ کی دکان پر کام کرتا تھا اور باقاعدگی سے دکان جایا کرتا تھا۔

  • امریکا: شہری نے اہلیہ سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مارلی

    امریکا: شہری نے اہلیہ سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مارلی

    واشنگٹن : امریکی شہری نے فائرنگ کرکے اہلیہ سمیت 5 افراد کو قتل کردیا تاہم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو حملہ آور نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیکرز میں ایک نے اپنی نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی اہلیہ اور دو مردوں سمیت پانچ افراد کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    کیلیفورنیا پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص نے پہلے ایک ٹرک ساز ادارے میں اپنی اہلیہ سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا، قاتل اپنی اہلیہ اور دو افراد کو قتل کرنے کے بعد ایک مکان میں گیا جہاں دو مزید افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آور پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گاڑی چھینی اور ایک خاتون کو اس کے بچے سمیت اغواء کرلیا تاہم پولیس اہلکاروں کے روکنے پر حملہ آور نے خاتون اور بچے کو رہا کرکے خود کو گولی مارلی۔

    کیلیفورنیا پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 20 منٹ پر خود اہلیہ اور دو شہریوں کو قتل کیا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ بیکرز فیلڈ میں پیش آںے والے والا فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، تاہم پولیس حملے کی مزید وجوہات جاننے کی تفتیش کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست اوہائیو کے شہر چنچناٹی میں قائم بینک ہیڈکوارٹر میں گھس کر حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث تین افراد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں امریکی ریاست ٹیکساس کےعلاقے رابزٹاؤن کے نرسنگ ہوم میں نامعلوم حملہ آور نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔