Tag: 6 افراد ہلاک

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈبل انجن طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، طیارے کا ملبہ ایئرپورٹ سے 6 میل کے فاصلے پر مل گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    تباہ ہونے والے طیارے کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس طیارے کو لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کررہے تھے، طیارے کی مدد سے دور دراز کے مریضوں کو بڑے شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

    طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں نیویارک کے سابق میئر اور ان کی نواسی بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: سوئٹزرلینڈ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں کولمبیا میں چھوٹا گیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے صوبے میٹا میں چھوٹا طیارہ سازجوز سے ویلاوائسنشیو جارہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    اس سے قبل 9 دسمبر 2018 کو سوڈان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    سوڈان میں ہونے والے طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ریاست کے گورنر اور 3 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے، حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تھیں۔

  • امریکا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی وے پر دو ٹریلر، مسافر وین اور کار آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا کے علاقے گینزوائل کے قریب ہائی پر دو ٹریلر مسافر وین اور کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ہائی وے پر تیل بہنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور دونوں ٹریلر مسافر وین اور کار سمیت آغ کی لپیٹ میں آگئے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    طبی امداد فراہم کرنے والے عملے کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمیوں کو ٹریفک حادثے اور گاڑیوں میں آتشزدگی کے باعث گہرے شدید زخم آئے ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ عملہ آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف ہے جبکہ پولیس نے حادثے کے باعث فلوریڈا ہائی کی ایک سڑک بند کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل براعظم امریکا کے جنوبی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں مسافر بس اچانک کھائی میں جاگری تھی جس کے باعث آٹھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ لیما کے بالائی پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا تھا جب تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گری تھی۔

  • مہاراشٹرا کے فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکا‘ 6 افراد ہلاک

    مہاراشٹرا کے فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکا‘ 6 افراد ہلاک

    مہاراشٹرا: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں آج صبح فوج کے اسلحہ ڈپو میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

    دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ڈپومیں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہوا، بارودی مواد ناکارہ بنانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

    بھارتی حکام کے مطابق دھماکا مہاراشٹرا کے علاقے واردھا میں واقع فوج کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔

    امرتسر کے گاؤں میں دھماکا‘ 3 افراد ہلاک‘ 10 زخمی


    بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں 3 روز قبل سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ ’گردوارے‘ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

    مہاراشٹرا : اسلحے کے ڈپومیں آگ لگنے سے 20 فوجی ہلاک


    یاد رہے کہ 31 مئی 2016 کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پُل گاؤں میں اسلحے اور گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگنے سے 20 فوجی اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے۔

  • امریکا: طوفان کی تباہ کاریاں شروع، شیرخوار بچے سمیت 14 افراد ہلاک

    امریکا: طوفان کی تباہ کاریاں شروع، شیرخوار بچے سمیت 14 افراد ہلاک

    واشنگٹن : سمندری طوفان ’فلورنس‘ نے امریکا میں تباہی مچانا شروع کردی، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں شیر خوار بچے سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر سے اٹھنے والا خطرناک طوفان ’فلورنس‘ امریکا کے مشرقی ساحل پر اپنی تباہ کاریوں کا آغاز کرتے ہوئے شیرخواربچے سمیت 14 افراد کو جاں بحق کردیا۔ طوفان اور بارش کے باعث ہزاروں گھر اور گلیاں پانی سے بھر چکی ہے جبکہ بجلی بھی منقطع ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلورنس کی شدت میں کمی کے باوجود طوفان اتنی قوت رکھتا ہے جو بڑے پیمانے پر لوگوں کو ہلاک کرسکتا ہے۔

    ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان فلورنس کو ختم ہونے میں کئی دن لگیں گے اور طوفان کے باعث 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا خطرہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے فلورنس کے خطرے پیش نظر تقریباً 17 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منقتل کردیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث چلنے والی تیزہواؤں اور طوفانی بارشوں سے متعدد درخت اورکھمبے گر گئے جس کے نتیجے میں لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ حکام نے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    کئی علاقوں میں دو فٹ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مزید ساڑھے 3 فٹ بارش کا امکان ہے، طوفان سے متاثرہ 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ماہرین نے طوفان کی شدت کم ہونے کے باوجود آندھی، موسلا دھار بارشوں اور بدترین سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

    طوفان آج شمالی اور جنوبی کیرولائنا سے گزر کر آئندہ ہفتے شمالی امریکا میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز ہوائیں کیسے چھتوں اور درختوں ہو اڑا رہی ہے جبکہ فلورنس نامی خطرناک سمندری طوفان کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی۔

    مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور طوفان کے باعث پانی میں ڈوبے علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی کیرولائنا سمیت طوفان سے متاثرہ پانچ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی کیرولینا میں ایک گھر پر درخت گرنے کے باعث ماں اور بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ والد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    امریکا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شمالی کیرولینا میں تین روز میں آٹھ ماہ کے برار بارشیں ہونے کا امکان ہے، جبکہ ایسے سیلاب کا خطرہ ہے جو ہزار برس میں ایک بار آتا ہے۔

    امریکی انشورنس کمپنیاں فلورنس سے ہونے والی تباہی کے باعث 27 ارب ڈالر کے نقصانات کا خدشہ ظاہر کررہی ہیں، شمالی کیرولینا کی ساحلی پٹی پر 8 ارب ڈالر سے زائد کے مکانات موجود ہیں جو طوفان کے نتیجے میں تباہ ہوسکتے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خطرناک سمندر طوفان کے باعث رئیل اسٹیٹ کے شیئرز اور بانڈز کی قدر بہت زیادہ تنزلی کا شکار ہوئی ہے تو دوسری جانب جنیریٹرز اور خام تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مذکورہ سمندری طوفان گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کے خطرات کے پیش نظر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروے نے بڑی تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ امداری کارروائیوں کے لیے امریکی صدر نے بھاری رقوم خرچ کیے تھے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروے نے بڑی تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ امداری کارروائیوں کے لیے امریکی صدر نے بھاری رقوم خرچ کیے تھے۔

  • امریکہ میں طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک

    امریکہ میں طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک

    اسکاٹس ڈیل: امریکی ریاست ایریزونا میں پی جی ٹور کے گالف کورس کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق طیارے نے اسکاٹس ڈیل ایئرپورٹ سے اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد ایریزونا گالف کورس کے قریب جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 45 منٹ پرپیش آیا، طیارے میں 6 افراد سوار تھے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گرنے والا طیارہ سنگل انجن پائپر پی اے-24 تھا جس میں ٹیک آف کرنے کے بعد ہی آگ لگ گئی تھی۔

    لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 10 دسمبر2017 کو امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا، حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ‘ 16 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 11 جولائی 2017 کو جنوبی امریکی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلیا: طیارہ دریا میں گرتباہ‘ 6 افراد  ہلاک

    آسٹریلیا: طیارہ دریا میں گرتباہ‘ 6 افراد ہلاک

    سڈنی : آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر میں نئے سال کے جشن کے آغاز سے چند لمحے قبل جہاز دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں طیارہ سڈنی سے شمال کی جانب سے 50 کلومیٹر دورہاکس بے ریور کے گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خوروں نے جہاز میں سوار تمام 6 افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 4 افراد کا تعلق برطانیہ سے تھا۔

    پولیس آفیسر مائیکل گورمان نے میڈیا کو بتایا کہ سمندر کے اوپراڑنے والا ایک انجن پرمشتمل جہاز پانی کے اوپر 13 کلو میٹرتک چل رہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جہاز دائیں جانب ایک مشکل موڑ لے رہا تھا جو درحقیقت گھومنے کے لیے تھا تاہم اس کے پرپانی میں چلے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا جہاز سیدھے ڈوب گیا۔

    خیال رہے کہ سڈنی ہاربرمیں نئے سال کا جشن منانے سے چند لمحوں قبل طیارہ حادثہ پیش آیا جہاں پرآتش بازی کے شاندار مظاہرے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔


    آسٹریلیا: جہاز شاپنگ سینٹرمیں جا گرا، 5 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں برس 21 فروری کو آسٹریلیا میں چارٹر طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • افغان خفیہ ایجنسی کےدفترکےقریب خودکش حملہ‘ 6 افراد ہلاک

    افغان خفیہ ایجنسی کےدفترکےقریب خودکش حملہ‘ 6 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    افغان وزارت داخلہ کے ترجمان دانش نجیب کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے دفتر کے قریب خودکش حملے میں کار میں سوار 6 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

    ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم خودکش حملے کی ذمہ کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔


    افغان دارالحکومت کابل میں ملٹری سینٹرپرحملہ


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان صوبے قندھار میں پولیس دفترپرکاربم حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی تھی، حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں برس 19 اکتوبرکو افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان ملٹری بیس پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 43 فوجی ہلاک متعدد زخمی ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں دس حملہ آور مارے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • صومالیہ میں فوجی قافلےپرحملہ،جنرل سمیت6افراد ہلاک

    صومالیہ میں فوجی قافلےپرحملہ،جنرل سمیت6افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالیہ میں حکام کے مطابق ایک خودکش حملے میں فوج کے ایک اعلیٰ افسر سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں حملہ آور نے وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی جنرل محمد جمالے گوبالے کے قافلے سے ٹکرا دی۔

    عینی شاہدین کے مطابق جنرل گوبالے کی گاڑی سڑک پر جارہی تھی جب ایک اور گاڑی نے اس کو ٹکر ماری اور دھماکہ ہوا۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ فوجی ہسپتال سے نکل کر وزارت دفاع کی جانب جا رہا تھا۔

    خیال رہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی جنرل پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملے ہوچکے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔

    مزید پڑھیں: صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، 20افراد ہلاک

    صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنرل گوبالے کے خاندان کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

    واضح رہے کہ جنرل گوبالے صومالی فوج کے تھرڈ بریگیڈ کو کمانڈ کر رہے تھے جو جنوبی صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف برسرپیکار ہے۔