Tag: 6 سالہ بچی

  • 6 سالہ بچی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

    6 سالہ بچی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

    پہلے دل کا مرض بڑوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد کا مرض سمجھا جاتا تھا تاہم اب نوجوان اور کمسن بچے بھی دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کھو رہے ہیں۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہی ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 سالہ بچی مدھن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھن کے والدین گووند اشوک اور انوشا کے چار بچے ہیں۔ ان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں۔ یہ خاندان روزگار کی تلاش میں حیدرآباد میں مقیم اور محنت مزدوری کرتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ان کی 6 سالہ بیٹی مدھن نے گزشتہ شب سینے میں درد کی شکایت کی اور بے ہوش ہوگئی۔ والدین اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ڈاکٹروں کے مطابق، بچی کی موت دل کا دورہ پڑنے (ہارٹ اٹیک) کے باعث ہوئی ہے۔

     

    واضح رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی کمسن بچے دل کا دورہ پڑنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    گزشتہ برس ریاست تلنگانہ میں ہی ایک پانچ سالہ بچی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/five-year-old-girl-dies-of-heart-attack-145/

  • کراچی میں فائرنگ َ ، 6 سالہ  بچی آنکھ میں گولی لگنے سےجاں بحق

    کراچی میں فائرنگ َ ، 6 سالہ بچی آنکھ میں گولی لگنے سےجاں بحق

    کراچی : شہر قائد کےعلاقے قائد آباد میں چھ سالہ بچی آنکھ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کی شناخت 6 سالہ زینب کے نام سے ہوئی ،بچی کوآنکھ میں گولی لگی، واقعہ3منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر7 بجے پیش آیا، بالائی منزل پر دو کمرے اور ایک برآمدہ بنوا ہوا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ علاقہ مکین کے مطابق مکان میں فائرنگ نہیں ہوئی جبکہ اہلخانہ نے بتایا دور سے فائر کی آوازآئی اورآنکھ میں گولی لگنے سے زینب نے دم توڑ دیا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ اطلاع پر پولیس پہنچی تواہلخانہ نے جائے وقوع دھو دیا تھا ، بچی کا باپ معذور ہے اور فیکڑی میں کام کرتا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • 6 سالہ بچی کی پراسرار گمشدگی، اسکول بس سے اتر کر واپس نہیں آئی

    6 سالہ بچی کی پراسرار گمشدگی، اسکول بس سے اتر کر واپس نہیں آئی

    امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں 6 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی، بچی اسکول بس سے اتر کر کہیں گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔

    ساؤتھ کیرولینا میں 6 سالہ بچی کی گمشدگی نے پورے علاقے کو پریشان کردیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس کی بخیریت واپسی کے لیے دعاگو ہے۔

    پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گمشدگی سے قبل ننھی بچی اسکول بس میں موجود تھی، لیکن کچھ سوچ کر وہ ڈرائیور کے پاس گئی اور اس سے کچھ بات کرنے کے بعد بس سے اتر گئی۔

    اس کے بعد وہ واپس نہیں آئی، پولیس نے آس پاس کا سارا علاقہ چھان مارا ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    پولیس کے 250 اہلکاروں سمیت اہل علاقہ بھی اسے ڈھونڈنے میں سرگرداں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو اغوا کیے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم اس کی پراسرار گمشدگی نے اچھنبے میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    دو روز قبل اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مقامی چرچ میں جمع ہو کر بچی کی سلامتی و حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی۔

  • 6 سالہ جھلسی ہوئی بچی کے والدین علاج کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    6 سالہ جھلسی ہوئی بچی کے والدین علاج کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    کراچی: پنو عاقل سے تعلق رکھنے والے والدین 2 روز سے اپنی 6 سالہ جھلسی ہوئی بچی لے کر ایک شہر سے دوسرے شہر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے، بچی کو مختلف اسپتالوں نے علاج سے منع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی تحصیل پنو عاقل سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ معصومہ 2 روز قبل چائے کے برتن میں گر کر جھلس گئی، 2 روز سے والدین سندھ بھر کے اسپتالوں میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

    والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو سول اسپتال پنو عاقل لے کر گئے تو انہوں نے سول اسپتال سکھر بھیج دیا، سول اسپتال سکھر گئے تو انہوں نے کراچی این آئی سی ایچ بھیج دیا۔

    والدین کا مؤقف ہے کہ این آئی سی ایچ گئے تو انہوں نے کراچی سول اسپتال برنس وارڈ بھیج دیا لیکن برنس وارڈ میں بھی علاج کرنے سے منع کردیا گیا۔

    مجبور باپ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو جھلسے 48 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، بیٹی کو لے کر سندھ بھر کے اسپتالوں میں گھما چکا ہوں۔

    والدین نے میڈیا کے سامنے روتے ہوئے کہا کہ خدارا انصاف کیا جائے اور بیٹی کا علاج کیا جائے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب شکار پور میں 10 سالہ بچے کو کتے نے کاٹ لیا تھا۔

    والدین اسے لے کر اسپتالوں میں گھومتے رہے لیکن کہیں ویکسین نہ ملی، معصوم بچے نے تڑپ تڑپ کر ماں کی گود میں جان دے دی تھی۔

  • دبئی پولیس نے 6 سالہ بچی کے گردے تبدیل کرواکر نئی زندگی دے دی

    دبئی پولیس نے 6 سالہ بچی کے گردے تبدیل کرواکر نئی زندگی دے دی

    دبئی : اماراتی پولیس نے زندگی و موت کی کشمکش سے دوچار 6 سالہ بچی کے گردے تبدیل کرواکر نئی زندگی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی رہائشی 6 سالہ ریم پیدائش کے ساتھ ہی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی اور 9 ماہ کی عمر سے متاثرہ بچی کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    اماراتی پولیس نے متاثرہ بچی کی تعلیم حاصل کرنے کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی اور گردوں کی تبدیلی میں معاونت فراہم کی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جون 2017 میں ریم کو کیس دبئی میں واقع بچوں کے خصوصی اسپتال الجلیلہ منتقل کردیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے مذکورہ بچی کا نام گردے تبدیل کروانے والے مریضوں میں کی فہرست میں شامل کردیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ حالیہ دنوں ہی ریم کی سرجری ہوئی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریم دبئی کے پولیس کے ایک رکن کی بیٹی ہے جس سے ملاقات کےلیے دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المرّی نے اسپتال کا خصوصی دورہ کیا۔

    میڈیا کا کہنا ہے کہ ریم کامیاب آپریشن کے بعد کافی خوش ہے، اس کا کہنا ہے کہ ’میں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ بہت جلد اسکول جانا چاہتا ہوں‘۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریم دوسری بچی ہے جس کی بچوں کے خصوصی اسپتال الجلیلہ میں گردے تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے ایم اے جناح روڈ پر تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڑ پر ریس لگاتی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ما ردی جس کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی جبکہ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچی اور اس کے والد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعے کے بعد مظاہرین نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائربریگیڈ کی گاڑیوں پربھی حملہ کردیا اور لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے۔

    دوسری جانب ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور بسوں کو جلانے کے الزام میں 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فرار ہونے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔