Tag: 6 مئی

  • رمضان کا چاند 6  مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

    رمضان کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند  تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے  اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رمضان کا چاند 5مئی یعنی 29شعبان کونظرنہیں آئے گا، سائنسی اعدادوشمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے کیونکہ چاند کی پیدائش 5مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہونا شروع ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے چھ مئی کو کراچی میں غروب آفتاب سات بجکر چار منٹ پرہوگا ،غروب آفتاب کے بعد سات بجکرتینتیس منٹ تک چاند آسمان پر ہوگا، اس وقت چاندکی عمرپندرہ گھنٹےتینتالیس منٹ ہوگی۔

    ملک کے بیشترحصوں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنےکاامکان ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز، وفاقی مذہبی امور متحرک، صوبوں سے حمایت مانگ لی

    یاد رہے وزارتِ مذہبی امور رواں سال بھی رمضان المبارک اور عید ملک بھر میں ایک ساتھ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ہے۔

    وزارتِ مذہبی امور برائے مذہبی بین ہم آہنگی نے رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت چاند کے لیے صوبائی اسمبلیوں سے قرارداد کی منظوری ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، اگر چاند نظر آگیا تو پہلا روزہ 6 مئی ورنہ 7 مئی کو ہوگا۔

  • راولپنڈی: شفقت حسین کو 6 مئی کو پھانسی دی جائیگی

    راولپنڈی: شفقت حسین کو 6 مئی کو پھانسی دی جائیگی

    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے، مجرم کو بچے کا قتل کرنے پر چھ مئی کو پھانسی کے تختے پر لٹکایا جائے گا۔

    بار بار مؤخر ہونے کے بعد شفقت حسین کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم نامہ ایک بار پھر جاری ہوگیا، انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے مجرم شفقت حسین نے ڈتھ وارنٹ جاری کر دئیے، مجرم کو پھانسی چھ مئی کو دی جائیگی۔

    شفقت حسین کی پھانسی اس سے قبل ایوان صدر کے خصوصی حکم نامے کی وجہ سے روکی گئی تھی ۔ تاہم تحقیقاتی رپورٹ میں ثابت ہوا جب مجرم کو سزا سنائی گئی، اسکی عمر تیئس سال تھی۔

    مجرم کو سینٹرل جیل میں صبح پانچ بجے پھانسی دی جائیگی۔

    واضح رہے کہ شفقت حسین نے سات سالہ بچے کو اغوا کرکے تاوان کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قتل کر دیا تھا۔