Tag: 6 ملزمان گرفتار

  • رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ملیر سٹی اورشارع فیصل کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق محمد عظیم، سید توقیر عباس حسین عرف دانیال،احمد حسین عرف کالا، فیضان بشیر، ذیشان عرف بونا اور محمد عامر عرف لمبا کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ ساما ن بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    یاد رہے کہ 16 جولائی کو پاکستان رینجرز سندھ نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا

  • رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اندرون سندھ مجموعی طور پر32کلو میٹر نہری علاقے کے31مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹادیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرزمان ٹاﺅن اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان خادم حسین اور نعمان خان کو گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    اس کے علاوہ بغدادی، چاکیواڑہ اور بلدیہ ٹان کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان آفتاب عرف چھوٹا منا،عامر عرف جلیلا، کامران اور راشد خان عرف ویٹل کو گرفتار کیا جو موٹر سائیکل چھیننے، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان رینجرز سندھ نے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے پیر واہ کنال آر ڈی-40 سے آر ڈی-48اور ڈسٹرکٹ سجاول
    کے علاقے جعفر واہ جنگ بہار کنال آر ڈی او سے آر ڈی-52 میں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 32کلو میٹر نہری علاقے کے31مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ27 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔

  • اے سی ایل سی پولیس کی کارروائی : موٹرسائیکلیں چھیننے والے 6 ملزمان گرفتار

    اے سی ایل سی پولیس کی کارروائی : موٹرسائیکلیں چھیننے والے 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : اے سی ایل سی پولیس نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے چھ کارندوں کو گرفتار کرلیا، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ پولیس نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے چھ کارندوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران لنگڑا بھی شامل ہے جو پولیو کا مریض ہے، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کردیا کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق یہ گروہ روزانہ دو سے تین وارداتیں کیا کرتا تھا، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی جو چند روز قبل کی جانے واردات میں ریکارڈ ہوئی تھی، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برامد ہوا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق نیو کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اشعر نامی شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

    شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کے پاس سے پستول بھی ملا ہے ،واقعہ بظاہر خود کشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • لاہور: نجی ایکسچینج پرچھاپہ، 6 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد

    لاہور: نجی ایکسچینج پرچھاپہ، 6 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد

    لاہور : ایف آئی اے کی ٹیم نے نے نجی ایکسچینج پر چھاپہ مارکر کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، ہُنڈی کا کاروبار کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں ایک نجی ایکسچینج پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود ملزمان کے قبضہ سے چھبیس کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی قبضے میں لے لی۔

    برآمد کی جانے والی کرنسی میں ایک سو چالیس ملین پاکستانی روپے، پچاس لاکھ ایرانی، دس لاکھ ستاون ہزار جاپانی ین، دس لاکھ عراقی دینار، تیرہ لاکھ سعودی ریال،کروڑوں روپے مالیت کے افریقی، چائنیز، ملایشین، ناروے، ہانگ کانگ، امریکی، کینیڈین ڈالرز، قطری ریال اور بھارتی کرنسی شامل ہے۔

     پولیس نے برآمد ہونیوالی کرنسی کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے ان بیرون ملک مقیم ایجنٹوں سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

  • کراچی: جماعت الاحرار کے کارندے سمیت 6 گرفتار

    کراچی: جماعت الاحرار کے کارندے سمیت 6 گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے کارندے سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کی مختلف علاقوں میں  کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، منشیات فروشی  میں ملوث ہیں۔

    رینجرز کے مطابق کیماڑی جیکسن مارکیٹ میں کارروائی کے دوران فیصل عرف اوکشہ کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے، ملزم نے افغانستان سے دہشت گردی کی ٹریننگ یافتہ ہے۔

    شہر قائد کے دیگر علاقوں سے گرفتار  ہونے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ملزمان بھتہ خوری منشیات فروشی سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

    یاد رہے سندھ رینجرز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، گزشتہ دنوں رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا تھا جو خود کو جعلی رینجرز آفیسر بتا کر اور میڈیا کا نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 خطرناک ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 خطرناک ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : انسداد دہشت گردی فورس نے کراچی میں کارروائی کرکے چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا، مذکورہ ملزمان نے مذہبی جماعت کے مختلف رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی ایک اورسازش ناکام بنادی گئی۔ چھ ملزمان قانون کے شکنجے میں آگئے۔

    فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان سے قبضے سے بڑیتعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بڑی مذہبی جماعت کے عالم، مفتی اوررہنماؤں سمیت سو افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناناچاہتے تھے۔

    ملزمان نے مذہبی جماعت کے لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اپنے حلیے بھی اسی جماعت کے لوگوں کی طرح بنارکھے تھے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان نے ایک سوساٹھ افراد کی ریکی کرکے عسکری ونگ کے ذمہ داران کو دی ہوئی تھی، جس پر عملدرآمد کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان نےدوہزار بارہ میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملہ بھی کیا تھا۔

    امجد صابری قتل کیس کی تفتیش کے حوالے سے ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اس کیس کی تفتیش میں کافی حد تک پیشرفت ہوچکی ہے۔ امجد صابری کا قتل فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی ہو سکتی ہے۔

     

  • چار ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    چار ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی:گینگ وار کے دو کارندے اور چار ٹارگٹ کلر گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی  پولیس نے کارروائی کے دوران چار ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ رینجرز نے ملیر میں کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اس سلسلے میں ایس ایس پی ایسٹ سیدپیرمحمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئےبتایا کہ ڈسرکٹ ایسٹ سے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے چار ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔

    گرفتارملزمان سےدو کلاشنکوف، ایک رائفل ،پانچ پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کےمطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے۔

    ملزمان نےاکتالیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری اور دیگر جرائم کئے۔ملزم محمد زرغام دو ہزارچھ میں چوہدری اسلم پرحملے میں بھی ملوث رہا۔گرفتار ٹارگٹ کلر دانش، عمران اورندیم پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔

    دوسری جانب رینجرز نےملیر آسو گوٹھ میں کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کی نشاندہی پر تین ایس ایم جی، سینکڑوں راؤنڈ دو پستول اوردیگراسلحہ برآمد ہواہے۔