Tag: 6 منزلہ رہائشی عمارت

  • اچانک عمارت گرنے کی آواز سنائی دی جیسے زلزلہ آگیا، عینی  شاہد

    اچانک عمارت گرنے کی آواز سنائی دی جیسے زلزلہ آگیا، عینی شاہد

    کراچی : لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کے واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ اچانک عمارت گرنے کی آواز سنائی دی جیسے زلزلہ آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، عینی شاہد نے بتایا کہ ہم نے دو سال پہلے یہ عمارت چھوڑ دی تھی کیونکہ اس عمارت کی حالت خراب ہورہی تھی۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اچانک عمارت گرنے کی آواز سنائی دی جیسے زلزلہ آگیا، لوگوں کی چیخنے کی آوازسنائی دے رہی تھیں۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں چھے منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی ، جس کے نتیجے میں سات افراد دب کر جاں بحق اور چار خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ملبے سے تین ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا تاہم ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیس سے زائد افراد کی ملبے میں دبے ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ریسکیو ٹیمیں مشینری کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    حکام کے مطابق خستہ حال عمارت گرنے کے باعث اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں، جس کے بعد عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔

  • کراچی  میں   6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ

    کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ

    کراچی : لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ ہے، مکینوں نے الزام لگایا کہ اناڑی مزدوروں نے  عمارت کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری غریب شاہ کے مقام پر نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کی جانے والی کھدائی نے پہلے سے تعمیر شدہ 6 منزلہ عمارت کے رہائشی خاندانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    لیاری مین 6 منزلہ عمارت گرنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث خوفزدہ مکینوں نے جان بچانے کے لئے خود ہی عمارت خالی کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    مکینوں نے الزام لگایا کہ برابرکے پلاٹ میں کھدائی کے دوران عمارت کی بنیادیں کاٹ دیں اور اناڑی مزدوروں نے  عمارت کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

    عمارت میں دراڑیں پڑنے کے باعث 19 سے زیادہ خاندان محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ بلڈر بلڈنگ دوبارہ تعمیر کرکے دیں یا معاوضہ ادا کیا جائے۔

    پولیس نے ایس بی سی اے کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس نے روڈ بند کرکے نفری تعینات کردی ہے۔

  • کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں ، مکین خوفزدہ ، سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں ، مکین خوفزدہ ، سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی : لیاری کمہار واڑہ روڈ غریب شاہ پر 6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں جس سے مکین خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کمہار واڑہ روڈ غریب شاہ کے مقام پرچھ منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، مختلف فلیٹس میں رہائش پذیرافراد نےعمارت خالی کردی اور سڑکوں پر جمع ہوگئے

    مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ساتھ ہی دوسری عمارت تعمیر کرنے کےلئے کھدائی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے عمارت کی بنیادوں کو نقصان پہنچا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے عمارت کے متعلق ایس بی سی اے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے اور عمارت سے متصل سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی کراچی میں گلشن معمارکے علاقے میں عمارت ٹیڑھی ہو گئی تھی، جس کے باعث عمارت کا کچھ حصہ اور سامان گرنے لگا ہے۔

    متاثرہ عمارت سے کچھ حصہ گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، ریسکیواہلکار کا کہنا تھا کہ 4 سے 5منزلہ عمارت کسی وقت بھی گر سکتی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق عمارت زیر تعمیر تھی ، عمارت میں چوکیدار اور دیگر افرادرہائش پذیر تھے۔