Tag: 6.3 شدت کا زلزلہ

  • افغانستان کے شمال مغربی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

    افغانستان کے شمال مغربی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

    کابل: افغانستان کے شمال مغربی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمال مغربی علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا ، جس کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر کے قریب تھا۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ ہرات کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، ہرات میں زلزلے کے بعد 5.6 شدت کے آفٹرشاکس بھی آئے ، افغانستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کئےگئے۔

    شہر میں اے ایف پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ صبح 11:00 بجے (0630 GMT) کے قریب جب پہلا زلزلہ آیا تو رہائشی اور دکاندار باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    گزشتہ سال جون میں، 5.9 شدت کے زلزلے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے، افغانستان میں تقریباً ایک چوتھائی صدی میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز زلزلہ تھا، جو غریب صوبے پکتیکا میں آیا تھا۔

    رواں سال مارچ میں بھی شمال مشرقی افغانستان کے قریب آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے سے افغانستان اور پاکستان میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    یہ ملک اکثر زلزلوں سے متاثر ہوتا ہے، خاص طور پر ہندو کش پہاڑی سلسلے میں، جو یوریشین اور ہندوستانی ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم کے قریب واقع ہے۔