Tag: 6 afrad zakhmi

  • یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، دو بچوں سمیت چھ طلباء زخمی

    یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، دو بچوں سمیت چھ طلباء زخمی

    لاہور : نجی یونیورسٹی کی بس شادمان انڈرپاس سے ٹکرا گئی،چھ طلباءشدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کی بس شادمان انڈرپاس کی چھت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 طلباء زخمی ہو گئے۔

    نجی یونیورسٹی کی بس کو ڈرائیور نے شادمان انڈر پاس کے نیچے سے گزارنے کی کوشش کی، اس دوران بس کی چھت انڈر پاس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 طلباء زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹریفک وارڈن نے ڈرائیور حبیب اللہ اور بس کو تھانہ ریس کورس کی تحویل میں دے دیا۔

  • بھارت : تیندوا اسکول میں گھس گیا، حملے سے چھ افراد زخمی

    بھارت : تیندوا اسکول میں گھس گیا، حملے سے چھ افراد زخمی

    بنگلور : بھارتی ریاست بنگلور کے اسکول میں تیندوے نے حملہ کرکے چھ افراد کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں جنگلی تیندوا ایک اسکول میں گھس گیا۔ خطرناک جانور کودیکھ کر لوگ بدحواس ہوگئے اور اسکول میں بھگڈر مچ گئی۔

    تیندوا لوگوں کو دوڑاتا رہا اور خود بھی بھاگتا رہا،چیتے نے وہاں پر ویڈیو بنانے والے ایک فوٹو گرافر پر حملہ کیا اور اس کو نیچے گرا لیا لیکن اس فوٹو گرافر نے کافی جدوجہد کے بعد خود کو اس سے چھڑا لیا۔

    اس کے بعد چیتا دوسرے لوگوں کی طرف بھاگا اور ان کو زخمی کردیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اس چیتے کو پکڑ لیا۔

    زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا تاہم زخمیوں کی حالت ہسپتال میں تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تیندوے کے حملے سے چھ افراد زخمی ہوئے۔ انتظامیہ نے تیندوے کو بے ہوشی کے انجکشن مار کر قابو میں کیا ہے۔


    Six injured in Cheetah attack in Indian school by arynews