Tag: 6 arrest

  • کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،6ملزمان گرفتار

    کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،6ملزمان گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکےتین ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    کراچی میں امن کیلئے پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہے، کرائم برانچ پولیس نے مختلف علاقوں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی اکرم ابڑو کے مطابق ریحان،عارف اور دانش قتل اور بھتہ خوری سمیت پولیس موبائل پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاون میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    دوسری جانب گارڈن پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان شاکر،کامران اور وقار کو گرفتار کرلیا، اے ایس پی شہلا قریشی کے مطابق گرفتار ملزمان دوہزارنو میں محرم الحرام میں بم دھماکے کے دوران مارکیٹ نظر آتش کرنے میں ملوث تھے۔

  • لیاری میں پولیس کا سرچ آپریشن،6  ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    لیاری میں پولیس کا سرچ آپریشن،6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: لیاری کے مختلف علاقوں سے پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ادھر گرومندر کے قریب گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے خاتون ملزم اورساتھی کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    لیاری کے علاقے چاکیوڑاہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ کمپیوٹر اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

    ادھر گرومندر جمشید کوارٹر کے علاقے میں گھر سے ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے خاتون ڈکیت ساتھی سمیت علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گئی، علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    گلشن بونیر میں حساس اداروں نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ گرفتارکرلیا جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ، ملزم بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا، گارڈن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چوبیس سالہ عبدالمجید ہلاک ہوگیا۔

  • کوئٹہ :بلوچستان کانسٹیبلری کا کروڑوں کا اسلحہ چوری،6اہلکارگرفتار

    کوئٹہ :بلوچستان کانسٹیبلری کا کروڑوں کا اسلحہ چوری،6اہلکارگرفتار

    کوئٹہ : بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ غائب کرکے مال خانے کو آگ لگا دی گئی، تحقیقات کے بعد بی سی کے چھ اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق سات دسمبر کو بلوچستان کانسٹیبلری کے مرکزی مال خانے میں آگ لگ گئی، تحقیقات کی بعد معلوم ہوا کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی اور یہ آگ مال خانے سے اسلحہ غائب کرنے کے بعد جان بوجھ کر لگائی گئی ۔

    سی سی پی او کوئٹہ عبدالزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلر کے اسلحہ خانہ سے اسلحہ مختلف اوقات میں غائب ہوتا رہا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانہ انچارج سمیت چھ اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تحقیقات کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے تیرہ اسلحہ ڈیلرز کو بھی حراست میں لیا ہے، اسلحہ خانے سے سات لاکھ سے زائد راؤنڈز ، درجنوں کلاشنکوفیں اورمختلف بورز کی رائفلیں چوری کی گئیں، علاقے کی ناکہ بندی کرکے اسلحہ کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔