Tag: 6 arrested

  • کراچی : چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی شامت آگئی، پکڑ دھکڑ شروع

    کراچی : چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی شامت آگئی، پکڑ دھکڑ شروع

    کراچی کے مختلف علاقوں میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    کراچی میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر پولیس فوری حرکت میں آگئی، جس سے چاند رات کی خوشیاں منانے والوں کی شامت آگئی۔

    پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے6افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق کیماڑی پولیس نے کارروائی کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے3افراد کو گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پولیس نے سائٹ اے کے علاقے سے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں نماز مغرب کے بعد جیسے ہی چاند کی رویت کا اعلان ہوا، مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کے زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

    کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بچی زخمی ہوگئی، فرنٹیئر کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    حیدری کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی جب کہ میانوالی کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    اس کے علاوہ لانڈھی معین آباد نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ الاصف اسکوائر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوا۔

  • کراچی : غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا انکشاف، ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی

    کراچی : غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا انکشاف، ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی

    کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کرروائی کرتے ہوئے لوگوں کی جمع پونجی لوٹنے والے6ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی ے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کال سینٹر کے ملزمان کا نیٹ ورک غیر ملکی شہریوں کے کارڈز سے پیسے نکالتا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزمان کال سینٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے، واردات کے دوران وہ خود کو سیکیورٹی ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

    مذکورہ ملزمان دھوکہ اور جعل سازی سے صارفین کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی تفصیلات حاصل کرکے اس کا غلط استعمال کرتے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اس رقم کو کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتے تھے، کال سینٹر سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالرحمان، وقار،آرنلڈ السٹر، موس ایڈوین، قاسم اور غنی خان شامل ہیں جبکہ5 ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آن لائن فنانشل فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، دھوکہ باز عناصر مختلف حیلوں بہانوں سے شہریوں کی جمع پونجی ہتھیالیتے ہیں اور شہری بعد میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ان غیر قانونی کال سینٹرز کے ذریعے پاکستانی اور بیرون ملک شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔

    کبھی بینک کا نمائندہ بن کر، کریڈٹ کارڈ کی تنسیخ ،فوج کی جانب سے مردم شماری کا کہہ کر، قریبی عزیزوں کے اغواء یا ایکسیڈنٹ کا بتا کر، قرعہ اندازی میں نام نکلنے کے نام پر،پلاٹ نکلنے پر،بے نظیر انکم سپورٹ، احساس پروگرام اور نجی ٹی وی چینلز کے گیم شو کا نمائندہ بن کر تو کبھی انعامی لاٹری اسکیم کا لالچ دے کرجعل سازی کر کے کروڑوں روپے شہریوں کی جیبوں سے نکالے جا رہے ہیں۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے دو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے باعث چھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے خیابان اتحاد کی 26 اسٹریٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران چار ملزمان کو دھر لیا۔

    پولیس کے مطابق علاقے میں ایک گاڑی کی چیکنگ کے دوران 250 سے زائد اسمگل شدہ شراب کی بولتیں برآمد ہوئیں، گرفتار چاروں ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

    دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو ملزمان گرفتار ہوئے۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ کارروائی کے لیے جانے والی پولیس کو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جبکہ جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے گلبرگ، اورنگی ٹاؤن اور گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائیاں کی تھیں، جس کے باعث چھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کی ہی کارروائی میں عمران نامی خطرناک اسٹریٹ کرمنل کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی بدآمد ہوئی تھی۔

  • رینجرز کی اتحاد ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی، چھ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی اتحاد ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی، چھ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی :رینجرز اہلکاروں نے اتحاد ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کےچھ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنےکے لئے سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔

    رینجرز پرحملے کے ملزمان کی تلاش تیزی سے جاری ہے،رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں تابڑ توڑ چھاپے مار کر کالعدم تنظیم کےچھ دہشت گرد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ جمعے کو اسی علاقے میں جامع مسجد ابو ہریرہ کے باہر ڈیوٹی پر تعینات چارر ینجرز اہلکاروں کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیاتھا۔

    ملزمان حملےکےبعدایک اہلکارکی ایس ایم جی بھی ساتھ لےگئےتھے