Tag: 6 dead

  • میکسیکو : مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ 6 ہلاک

    میکسیکو : مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ 6 ہلاک

    سان جوان : میکسیکو کے ایک بار پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ صبح میکسیکو کے ساحلی صوبے تاباسکو کے ایک بار میں پیش آیا جو ان دنوں بڑھتے ہوئے تشدد کی لپیٹ میں ہے۔

    ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر کے ڈپٹی پراسیکیوٹر گلبرٹو میلکیڈیس مرانڈا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پانچ افراد جائے وقوعہ پر مردہ حالت میں ملے جب کہ ایک زخمی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلح افراد کا گروپ ایک شخص کی تلاش میں نائٹ کلب میں داخل ہوا اور وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کردی۔

    ایک حکومتی عہدیدار نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ یہ حملہ ولاہرموسا میں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکام مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس جرم کی تفتیش اور اس سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور فائرنگ کے محرکات بھی واضح نہیں ہو سکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں لوگوں کو بار سے بھاگتے ہوئے اور کچھ کو زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسی ماہ کے آغاز میں مرکزی میکسیکو کے بار میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 10 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حملہ تاریخی شہر کریٹارو کے مرکز میں ہوا جو حالیہ دنوں تک ہمسایہ ریاستوں میں بڑھتے ہوئے تشدد سے محفوظ سمجھا جاتا تھا۔

  • بُل فائٹنگ : اسٹیڈیم ٹوٹنے سے 6 افراد ہلاک، 200 زخمی، ویڈیو دیکھیں

    بُل فائٹنگ : اسٹیڈیم ٹوٹنے سے 6 افراد ہلاک، 200 زخمی، ویڈیو دیکھیں

    کولمبیا میں ایک اسٹیڈیم میں بُل فائٹنگ کے مقام پر پیش آنے والے حادثے کے بعد کم از کم چھ افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بل فائٹنگ جاری تھی کہ اچانک اسٹیڈیم میں لگے کچھ اسٹینڈ گرگئے تماشائی گھبرا کر جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے نظر آئے۔

    اسٹینڈ گرنے کے نتیجے میں ہونے والے بھگدڑ اور افراتفری کے باعث چھ افراد ہلاک ہوگئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 200 افراد بھی شدید زخمی ہوئے جس میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اسٹینڈز کے گرنے کی وجہ کیا ہے، معلومات فوری طور پر دستیاب نہیں تھیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ بل فائٹنگ ایک نہایت خطرناک کھیل ہے، جس میں آئے روز ہلاکتوں کے واقعات معمول بن چکے ہیں جبکہ بیل کی ٹکر سے لوگوں کی ہڈیاں ٹوٹنا عام سی بات ہے۔

     

  • افغانستان میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، کئی زخمی

    افغانستان میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، کئی زخمی

    کابل: افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، صوبہ لغمان میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب تھا جو ایک گاڑی سے ٹکرایا اور دھماکا ہوگیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی البتہ اس قسم کے حملے طالبان کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ سال جنوری سے ستمبر کے دوران افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں 2 ہزار 8 سو عام شہری مارے گئے جبکہ پانچ ہزار کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔

    خیال رے کہ رواں سال جنوربی میں افغانستان کے صوبے وردک میں فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے تھے۔

    افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    جنوری میں ہی افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر اور این ڈی ایف کے صوبائی چیف کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں گورنر کی حفاظت پر تعینات 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکراتی دور کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ طالبان کا وفد افغان اپوزیشن رہنماؤں سے بھی ملاقات کرچکا ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 6 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 6 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

    غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، صیہونی فورسز نے فائرنگ کرکے 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں فلسطینیون کے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے باعث چھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں ایک چودہ سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوجی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے مظاہرے کے دوران فوج پر حملے کیے، جوابی کارروائی میں فلسطینی مارے گئے۔

    اسرائیلی مظالم آشکار کرنے والی فلسطین کی خاتون صحافی گرفتار

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ سے اب تک ہر جمعے کو اسرائیل غزہ سرحد پر کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک 140 فلسطینی شہید اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل صیہونی فورسز نے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلسطین کے تاریخی شہر الخیلیل میں سرچ آپریشن کے نام پر خاتون صحافی کو گھر سے گرفتار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں ایک ماہ قبل اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی فلسطینی شاعرہ دارین طاطور کو اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اشعار کہنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، صیہونی عدالت نے دارین طاطور پر اشعار کے ذریعے شہریوں کو شدت پسندی پر ابھارنے کا الزام عائد کیا تھا۔

  • فیصل آباد:  بس نہر میں جاگری،6 مسافر جاں بحق، 25زخمی

    فیصل آباد: بس نہر میں جاگری،6 مسافر جاں بحق، 25زخمی

    فیصل آباد: تحصیل سمندری میں بس نہر میں جا گری، حادثے میں چھ مسافر جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بس کے ڈرائیور کو سمندری رجانہ روڈ پر اونگھ آ جانے سے بس راجباہ فاروق نہر میں جا گری ۔ حادثے کے نتیجے میں چوٹیں لگنے اور نہر میں ڈوبنے سے موقع پر تین افراد جاں بحق جبکہ بس کے سکیورٹی گارڈ سمیت پچیس زخمی ہو گئے ۔

    بد قسمت بس فیصل آباد سے ملتان جارہی تھی، زخمیوں کو سول اسپتال سمندری اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا، جہاں ایک خاتون سمیت تین زخمی دم توڑ جانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہو گئی ۔

    دونوں اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں میں سے گارڈ سمیت پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے تھانہ سٹی پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مستونگ : ٹریفک حادثہ، میونسپل کمیٹی قلات کے چیئرمین اور 3 کونسلز جاں بحق

    مستونگ : ٹریفک حادثہ، میونسپل کمیٹی قلات کے چیئرمین اور 3 کونسلز جاں بحق

    مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے میں میونسپل کمیٹی قلات کے چیئرمین اور تین کونسلروں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی قلات کے چیئرمین میر احمد نواز اپنے دیگر ساتھی کونسلروں کے ہمراہ گاڑی میں کوئٹہ جارہے تھے کہ مستونگ کے علاقے دشت میں ان کی گاڑی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں احمد نواز کے علاوہ ،کونسلر سردار نجیب ترین ،کونسلرمنیر احمد ،کونسلر فیض محمد ایک محافظ اور دس سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ پہنچادی گئیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے بھرپور تعاون کی ہدایت کی ہے۔

  • خضدار: مسافر وین اور کار میں تصادم ، 6افراد جاں بحق

    خضدار: مسافر وین اور کار میں تصادم ، 6افراد جاں بحق

    خضدار: وڈھ کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ب بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی اور چھ افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں کراچی ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ پہنچادی گئیں ہیں۔

  • بھارت میں بی ایس ایف کا طیارہ گر کر تباہ، 6افراد ہلاک

    بھارت میں بی ایس ایف کا طیارہ گر کر تباہ، 6افراد ہلاک

    نئی دلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ائیرپورٹ کے قریب بارڈرسیکورٹی فورس کا طیارہ دوارکا میں گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ پرواز کے فورا بعد گرکرتباہ ہوا، طیارے میں دس افراد سوار تھے اور طیارہ نئی دلی سے رانچی جا رہا تھا کہ دوارکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    پندرہ فائر فائٹرز نے طیارے پر لگی آگ پر قابو پایا، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا، حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • باجوڑایجنسی:بم دھماکے میں 3خواتین،2بچے سمیت 6افراد جاں بحق

    باجوڑایجنسی:بم دھماکے میں 3خواتین،2بچے سمیت 6افراد جاں بحق

    باجوڑایجنسی : قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک اسکول وین کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تین خواتین اساتذہ سمیت چھ افراد جان سے گئے۔

    باجوڑ ایجینسی کا علاقہ سلارزئی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے گونج اٹھا، سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے اٹھ بجے پیش آیا ، جب دہشت گردوں نے باجوڑ ایجنسی میں خار کے علاقے سلارزئی میں اسکول وین پر حملہ کردیا اور اس وین کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بارودی سرنگ لگا کر اڑا دیا۔

    بم دھماکہ سے تین خواتین اساتذہ، دو بچے اور راہگیر لقمہ اجل بن گئے، ہلاک ہونیوالوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

    دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔