Tag: 6 month

  • ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے سابق ممبر کو 6 ماہ قید کی سزا دینے کی تجویز پیش

    ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے سابق ممبر کو 6 ماہ قید کی سزا دینے کی تجویز پیش

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق ٹیم ممبر جارج ڈیمیٹروس کو سنہ 2016 کے صدراتی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر 6 ماہ قید کی سزا دینے کی تجویز پیش کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے خصوصی کونسل رابرٹ میولر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات کے دوران حامی و اتحادی جارج ڈیمیٹروس کو چھ ماہ قید کی سزا دینے کی تجویز پیش کر دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادرے کا کہنا تھا کہ سنہ 2016 کے صدراتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ رابرٹ میولر نے کہا ہے کہ جارج ڈیمیٹروس کو سزا دینا ’مناسب اور ضروری ہے‘۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جارج ڈیمیٹروس نے اعتراف کیا ہے کہ جب وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا حصّہ تھے اس وقت روسی حکام سے ان کے رابطے تھے تاہم انہوں نے تحقیقات کے دوران رابطے نہ ہونے کا جھوٹ بولا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیمیٹروس کو 7 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ڈیمیٹروس نے تفتیش کے دوران امریکی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی سے جھوٹ بولا تھا کہ ان کا رابطہ گرفتار ہونے والے روسی جاسوسوں سے نہیں تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لندن کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ روس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدراتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی کردار کشی تھی۔

    خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کے لیے روس کو ذمہ دار ٹھہرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صرف میرے اور میری مہم پر حملہ نہیں بلکہ ہمارے ملک کے خلاف ہے۔

    یاد رہے کہ روس پر امریکی صدارتی مہم میں مداخلت کا الزام ثابت ہوا تھا، صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران صدرٹرمپ کی صدارتی انتخاب کی مہم کےسابق انچارج پال مانافورٹ سمیت تین افراد پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

  • کینیڈا: عدالت نے متعدد شادیاں کرنے پر دو شہریوں کو نظر بند کردیا

    کینیڈا: عدالت نے متعدد شادیاں کرنے پر دو شہریوں کو نظر بند کردیا

    اوٹاوا : کینیڈین کی عدالت نے کینیڈین شہریوں ونسٹن بلیک مور اور جیمز اولڈر کو ایک سے زائد شادیاں کرنے کے جرم میں 6 ماہ کے لیے گھر میں نظر بند کرنے کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا کی عدالت عالیہ نے کینیڈین شہری ونسٹن بلیک مور کو ایک سے زائد شادیاں کرنے پر سزا سناتے ہوئے 6 مہینوں کے لیے گھر میں نظر بند کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کولمبیا کی عدالت نے متعدد بیویاں رکھنے پر 2 شہریوں کو گھر میں نظر بند کرنے کی سزا سنائی ہے، جس میں کینیڈا کے شہری ونسٹن بلیک مور کو 24 بیویاں رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ آف کولمبیا کا کہنا تھا کہ ونسٹن نے 24 خواتین سے وقتاً فوقتاً شادیاں کیں جن سے ونسٹن کے 149 بچے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں 6 ماہ جبکہ جیمز اولڈر کو 5 خواتین سے عقد کرنے کے جرم میں تین مہینے گھر میں نظر بند رہنے کی سزا سنائی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کے جج شیری ڈونگن نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں مجرمان کو قوانین پر عمل پیرا ہونے اور سخت محنت کرنے کے بعد ہی رہائی مسیر آئے گی۔

    کینیڈین خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شیری ڈونگن نے ونسٹن اور جیمز اولڈر کو ابتدائی مرحلے میں 12 مہینے تک نگرانی کرنے کا بھی حکم سنایا ہے، کیوں کہ عقد کے وقت کچھ لڑکیوں کی عمریں 15 برس سے کم تھی۔

    سپریم کورٹ کے جج کا کہنا تھا جیمز اولڈر نے اپنے دینی عقائد کے مطابق ایک سے زائد شادیاں کی ہیں، جبکہ ونسٹن نے مذہبی عقائد کو بنیاد بنانے کے بجائے ذاتی طور پر 24 شادیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے دونوں شہریوں کے متعدد شادیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کو صرف ملازمت اور طبی ایمرجنسی کے سلسلے میں گھر سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا عدالت نے ونسٹن اور اولڈر کو گھر میں نظر بندی کے ساتھ ساتھ 150 اور 75 گھنٹے کمیونٹی کے لیے بھی امور انجام دینے ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کیلیفورنیا: امریکی شخص نے 6 ماہ میں 60 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی

    کیلیفورنیا: امریکی شخص نے 6 ماہ میں 60 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی

    کیلیفورنیا : کیلیفورنیا کے رہائشی شخص نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث 6 مہینوں 60 لاکھ امریکن ڈالر کی لاٹریاں جیت لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی 30 سالہ شخص اینٹونیو مزاریگوز نے 60 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے۔

    اینٹونیو مزاریگوز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں نے گذشتہ چھ مہنیوں میں 4 لاڑی ٹکٹ خریدے تھے، جس کے بعد مجھے پہلا انعام سال نومبر میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کا ملا تھا جس کے بعد میں نے باقی ٹکٹ کواسکریچ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اینٹونیو مزاریگوز کا کہنا تھا کہ ایک ٹکٹ سے 1 ہزار ڈالر ، دوسرے ٹکٹ سے 600 ڈالر جبکہ تیسرے ٹکٹ سے بڑا انعام 50 لاکھ امریکی ڈاکر کا انعام نکلا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اینٹونیو نے مسلسل چھ ماہ میں 60 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیتنے کے بعد بلیک پریمیم کے مزید لاٹری ٹکٹ خریدنے کا ارادہ کیا ہے۔

    اینٹونیو مزاریگوز کا کہنا تھا کہ ’میں تو لاٹری کے حوالے سنجیدہ نہیں تھا، میری جیت کیی وجہ میری اچھی قسمت ہے‘۔

    خیال رہے کہ 60 لاکھ امریکی ڈالر 69 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی، یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی: روسی خاتون کو پولیس افسر پر تشدد کرنے کے جرم میں‌ 6 ماہ قید

    دبئی: روسی خاتون کو پولیس افسر پر تشدد کرنے کے جرم میں‌ 6 ماہ قید

     دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے روسی خاتون کو بغیر لائسنس شراب پینے، خاتون پولیس سارجنٹ پر تشدد کرنے اور پولیس کار کو نقصان پہنچانے کے جرم میں 6 ماہ قید کے بعد ملک کرنے کا حکم دے دیا 

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیاحت کی غرض سے آنے والی روسی خاتون کو پولیس افسر کر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،عدالت نے الزام ثابت ہونے پر خاتون کو چھ ماہ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ دبئ میں سیاحت کے لیے آنے والی 24 سالہ روسی خاتون نے نشے کی حالت میں پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق 24 سالہ روسی خاتون نے کو شراب پی کر سڑک پر غیر اخلاقی حرکات کرنے پر گرفتار کرنے والی خاتون پولیس سارجنٹ پر بے تحاشہ تشدد کیا تھا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا بھی تھا۔

    گرفتار روسی خاتون نے عدالت میں خود پر لگائے گئے خاتون پولیس افسر پر تشدد، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانا اور بغیر لائسنس کے شراب پینے کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

    پبلک پراسٹیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ خاتون نے پولیس کار کے پچھلے دروازے کو نقصان پہنچایا اور شیشا بھی توڑا تھا۔

    عدالت نے روسی خاتون پر الزام ثابت ہونے پر بغیر لائسنس کے شراب پینے، خاتون پولیس افسر پر تشدد کرنے اور پولیس کار کو نقصان پہنچانے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

    خاتون پولیس افسر نے جج کو بتایا کہ ’دبئ کے مقامی ہوٹل سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایک سیاح شراب کے نشے میں ہوٹل کے باہر ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر روسی سیاح کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو مذکورہ خاتون نے مجھ پر بھی تشدد شروع کردیا۔ جس کے بعد ساتھی پولیس افسر نے مجھے روسی خاتون نے نجات دی۔

    دوران سماعت جج کا کہنا تھا کہ روسی سیاح کو 15 دن کے اندر فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا حق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی آئی اے میں ایک بار پھرلازمی سروسزایکٹ نافذ کر دیا گیا

    پی آئی اے میں ایک بار پھرلازمی سروسزایکٹ نافذ کر دیا گیا

    کراچی : پی آ ئی اے میں لازمی سروس ایکٹ دوبارہ لا گو کردیا گیا، لازمی سر وس ایکٹ تیسری بار لاگو کیا گیا ہے، ائیر لیگ سی بی اے یو نین نے اس ایکٹ کی پر زور مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پرنافذ العمل مذکورہ لازمی سروسز ایکٹ چھ ماہ تک لاگو رہے گا۔

    ایکٹ کا نفاذ ائرلائن کے تمام درجات کے ملازمین پریکساں طور سے ہو گا، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لئے ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ملازمین کے احتجاج اور اس کے بعد بھی یہ ایکٹ نافذ کیا گیا تھا، ایکٹ کے نفاذ کا مبینہ مقصد قومی ائر لائن میں بڑے فیصلوں کے ردعمل سے بچنا ہے۔

    pia-post-01

    حکومت پاکستان کی رائے میں پبلک سیفٹی، عوام کی ویلفیئر کے لئے بھی اس ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے، سی بی اے کے سیکرٹری جنر ل ناصر مہدی جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایکٹ کا دوبارہ نفاذ پی آئی اے ملازمین کے بنیا دی حق کے منا فی ہے۔

    اس ا یکٹ کے نفاذ کا مقصد اس ایکٹ کی آڑ میں پی آئی اے میں مبینہ اربو ں رو پے کی کرپشن کے خلاف کسی بھی قسم کی مزاحمت کو دبانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کو کالعد م کروانے کے لیے عد الت سے رجو ع کریں گے، جس سی ای او کا مبینہ کرپشن کے الزام پر ای سی ایل میں نام شامل ہے، اس کی ایڈ وائس پر اس ایکٹ کا نفا ذ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

  • پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں تین کروڑ ڈالر کی کمی

    پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں تین کروڑ ڈالر کی کمی

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ء کی پہلی ششماہی ( جو لائی تا دسمبر 2014ء ) کے دوران ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں تین کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2014-15ء کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات سے6ارب 89کروڑ8لاکھ 23ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں ۔

    جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں جولائی تا دسمبر کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 6ارب 92کروڑ 12لاکھ 20ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 10.09 فیصد ، تولیہ کی برآمدات میں 2.84 فیصد ،ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 9.83 فیصد اور سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 8.21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    تاہم خام کاٹن کی برآمدات میں 17.91فیصد اور کاٹن کے ملبوسات کی برآمدات میں 17.43فیصد کی کمی رہی جس کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہوئیں۔

  • پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ

    پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ء کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2014ء ) کے دوران چائے کی درآمدات میں33.56فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

    پہلی ششماہی کے دوران 16کروڑ 33لاکھ 99ہزار ڈالر سے زائد کی چائے درآمد کی گئی ، ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 13کروڑ 48لاکھ سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی .

     رواں مالی سال کے اس عرصہ کے دوران چائے کی ملکی درآمد 16کروڑ 33لاکھ 99ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں، اس طرح چائے کی درآمدات میں 2کروڑ 12لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔