Tag: 6 mulziman giraftar

  • لاہور: نجی ایکسچینج پرچھاپہ، 6 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد

    لاہور: نجی ایکسچینج پرچھاپہ، 6 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد

    لاہور : ایف آئی اے کی ٹیم نے نے نجی ایکسچینج پر چھاپہ مارکر کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، ہُنڈی کا کاروبار کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں ایک نجی ایکسچینج پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود ملزمان کے قبضہ سے چھبیس کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی قبضے میں لے لی۔

    برآمد کی جانے والی کرنسی میں ایک سو چالیس ملین پاکستانی روپے، پچاس لاکھ ایرانی، دس لاکھ ستاون ہزار جاپانی ین، دس لاکھ عراقی دینار، تیرہ لاکھ سعودی ریال،کروڑوں روپے مالیت کے افریقی، چائنیز، ملایشین، ناروے، ہانگ کانگ، امریکی، کینیڈین ڈالرز، قطری ریال اور بھارتی کرنسی شامل ہے۔

     پولیس نے برآمد ہونیوالی کرنسی کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے ان بیرون ملک مقیم ایجنٹوں سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

  • رینجرز نے یاسین آباد قبرستان سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا

    رینجرز نے یاسین آباد قبرستان سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا

    کراچی : شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، لیاقت آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، مختلف علاقوں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کے خاتمے کے لیے قانون کے رکھوالے متحرک ہوگئے۔ رینجرز نے فیڈرل بی ایریا گلبرگ کے علاقوں میں کارروائی کی، اس دوران یاسین آباد کے قبرستان سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم لندن کا ہے، اسلحے میں ایل ایم جی،ایس ایم جی، تیس بور رپیٹر، نائن ایم ایم اور بتیس بور کے پستول شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری نے بلدیہ، سائٹ، کیماڑی اور زمان ٹاؤن میں کارروائیاں کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، دو ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت اورایک لیاری گینگ وار کا کارندہ ہے، پولیس نے کلفٹن میں منشیات فروشوں کے خلاف کامبنگ آپریشن کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کو تگنی ناچ نچانے والا تالا توڑ گروپ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں دو دکانوں کے تالے کاٹ کر سامان لے اڑا، ڈیفنس میں مسلح شخص ہیلمٹ پہن کر دکان میں گھسا اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگیا۔

    ادھر لیاقت آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

  • ایبٹ آباد : دوخواتین سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

    ایبٹ آباد : دوخواتین سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

    فیروز والا / ایبٹ آباد : حساس اداروں نے کارروائی کرکے دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے، ملزمان کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے منڈیاں میزائل چوک میں خفیہ اطلاعات پر حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتارکرلیا، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے،.

    ذرائع کے مطابق گرفتارخواتین پر شبہ ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کی سہولت کار نہ ہوں، گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پہلے ہی ایبٹ آباد کے بائیس مقامات کو سیکورٹی کے حوالے سے حساس قرار دے دیا تھا۔

    علاوہ ازیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں نجی یونیورسٹی کے ریکٹر کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی فیروز والا میں چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں نجی یونیورسٹی کے ریکٹر قیصر شہریار کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دہشت گردوں کیلئے سہولت کار کے طور پر سرگرم تھا۔ سی ٹی ڈی نے قیصر شہر یار کو تفتیش  کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

  • بین الصوبائی گروہ کے چھ ملزمان گرفتار،جدید اسلحہ برآمد

    بین الصوبائی گروہ کے چھ ملزمان گرفتار،جدید اسلحہ برآمد

    ملتان : خانیوال پولیس نے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرکے بین الصوبائی گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفس ملتان میں پریس کا نفر نس کرتے ہو ئے آر پی او ملتان امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ خا نیوال پو لیس نے مشکوک گاڑی کاتعاقب کرتے ہو ئے 6افراد کو گاڑی سمیت حراست میں لیکر بھاری مقدار میں غیر قا نو نی اسلحہ بر آمد کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں دہشت گرد تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ بھاری مقدار میں فراہم کرتے ہیں ۔

    گرفتارملزمان یوسف ،سعید،حا مد رضا،عاشق حسین،شبیر ،عابد کا تعلق لکی مروت ،خیبر پختونخواہ اور جنو بی پنجاب سے ہے ۔

    امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں سرچ آپریشن کے دوران 76 مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے وہیں آپریشن کیا جائے گا چاہے وہ مدرسہ ہو یا پھر کوئی اور جگہ۔