Tag: 6 people killed

  • کورونا کے بعد نئی آفت : امریکہ میں خطرناک طوفان، 6 افراد ہلاک

    کورونا کے بعد نئی آفت : امریکہ میں خطرناک طوفان، 6 افراد ہلاک

    واشنگٹن : کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد امریکیوں کو اب ایک نئی آفت سامنا ہے، ریاست میسی سیپی میں سائیکلون آنے سے کم سے کم چھ افراد جان سے چلے گئے، کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنے والے امریکہ میں اب سائیکلون کا بھی قہر جاری ہے، امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے میسی سیپی ریاست میں سائیکلون آنے سے کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سائیکلون تباہ کن نقصانات کی وجہ بنا جس کی وجہ سے قومی محکمہ موسمیات (این ڈبلیو ایس) کو سائیکلون ایمرجنسی جاری کرنا پڑی۔ یہ سائیکلوں کے لئے اعلی سطح کی وارننگ ہوتی ہے۔ ایجنسی نے ٹوئٹ کیا کہ دیگر تفصیلات آنے پر اپڈیٹ جاری کیے جاتے رہیں گے۔‘‘
    اس حوالے سے ریاست کی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے اپنی ابتدائی اطلاع میں بتایا کہ اتوار کو سائیکلوں کی زد میں آنے سے جیفرسن ڈیوس کاؤنٹی میں تین، لارینس کاؤنٹی میں دو اوروالٹ ہال کاؤنٹی میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ یہ سبھی علاقے ریاست کے جنوبی حصے میں واقع ہیں۔
    علاوہ ازیں میسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوس نے ریاست کے لوگوں سے ان سنگین سائیکلون کو بہت سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق ٹیکساس اور لوسیانہ سمیت جنوبی ریاستوں میں بھی سائیکلون کی تباہی دیکھنے کو ملی جہاں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ پیر کی رپورٹ کے مطابق سائیکلون کی وجہ سے میسی سیپی اور لوسیانہ میں ساٹھ ہزار لوگوں کو بغیر بجلی کے رہنا پڑا ہے۔

  • امریکا میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک

    امریکا میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک

    نیوجرسی: امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں 2 افراد سے پوچھ گچھ کے لیے پہنچا تو ملزمان نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

    بعدازاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں گھس گئے جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں مسلسل فائرنگ کے واقعات،  3 افراد ہلاک

    پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی ہلاک ہوئے، حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ڈنکن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 18 نومبر کو بھی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں تقریب جاری تھی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

  • صومالیہ کی سرکاری عمارت پر خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    صومالیہ کی سرکاری عمارت پر خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    موگاڈیسو : صومالی دارالحکومت کے ہوڈان ڈسٹرکٹ میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سرکاری عمارت سے ٹکرا دی، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم افریقہ کے ملک صومالیہ کے دارالحکومت موگاڈیسو میں پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہوڈان کے سرکاری دفتر کی عمارت میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کے باعث شہر بھر میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

    ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر عبد القادر کا کہنا ہے کہ ’ہنگامی خدمات انجام دینے والی ٹیموں نے 6 افراد کی لاشیں اٹھائی ہیں جبکہ افسوس ناک حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    موگاڈیسو سیکیورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور  نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی ہوڈان ڈسٹرکٹ کی سرکاری عمارت کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداورں کی جانب سے لی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوڈان ڈسٹرکٹ آفس کی عمارت دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور ہر تباہ ہوچکی ہے۔

    واقعے کے عینی شاہد حسین عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ میں ایک تیز رفتار گاڑی کو سرکاری دفتر میں مرکزی دروازے سے ٹکراتے دیکھا جس کے بعد روز دار دھماکے کی آواز سنائی دی اور عمارت زمین بوس ہوگئی۔

    صومالی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے صومالی دارالحکومت میں ایک اور سرکاری عمارت کو خودکش دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی تھی۔

  • لندن:فائرنگ اور چاقو زنی کے پیش نظر اضافی نفری تعینات

    لندن:فائرنگ اور چاقو زنی کے پیش نظر اضافی نفری تعینات

    لندن : برطانوی حکام نے مشرقی لندن میں حالیہ دنوں ہونے والے فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات کے پیش نظرمیٹروپولیٹن پولیس کے مزید 300 افسران کو مذکورہ علاقے میں تعینات کردیا گیا تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی حصّے میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فائرنگ اور چاقو زنی کی متعدد وارداتوں میں 6 شہریوں کے قتل عام کے بعد برطانوی حکام نے مذکورہ علاقے میں لندن پولیس کے مزید 300 پولیس افسران پر مشتمل دستے کو تعینات کر دیا گیا۔

    لندن کی کمشنر کیرسیڈا ڈک کا کہنا تھا کہ مزید پولیس کی تعیناتی کا مقصد یہ نہیں کہ ہمارے اہلکاروں نے لندن کی سڑکوں پر اپنا کنٹرول کھویا نہیں ہے بلکہ تحقیقات میں بہتری کے لیے بلایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شرپسندانہ کارروائیوں کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، جس میں پولیس اہلکاروں نے 13 سال سے 16 سال کی عمر کے تین بچوں کو 13 سالہ بچے پر قاتلانہ حملے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

    مشرقی لندن کے علاقے نیوہیم میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب میں شدت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان نازک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔

    برطانیہ کے دفتر خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس شہریوں پر تشدد کرنے والے شرپسند عناصر اور ممنوعہ ہتھیاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

    لندن پولیس کی کمنشنر کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن پولیس نے قتل کے 55 مقدمات کی تحقیق کا آغاز کیا ہے لہذا برطانوی عوام متاثرہ افراد کو انصاف دلانے کے لیے پولیس کی مدد کرے۔


    مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی


    ان کا کہنا تھا کہ 17 سالہ لڑکی تانیشا اور 16 سالہ امان شکور کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں 30 سالہ شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 مارچ کو برطانیہ میں خواتین گینگ کے سرعام تشدد سے شدید زخمی ہونے والی مسلمان طالبہ مریم مصطفیٰ جان کی بازی ہار گئی تھی۔ جبکہ ایک اور حملے میں 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔


    مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کےوارسے قتل


    واضح رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کئ باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔