Tag: 60 سالہ شخص کو مار دیا

  • کراچی: بزرگ شہری کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: بزرگ شہری کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہرِ قائد میں بزرگ شہری کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کا معاملہ اور پیچیدہ ہو گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ہاتھوں زندگی سے محروم ہونے والا بزرگ شہری عبد اللہ بے گناہ ہے یا ڈاکو، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے با وجود فیصلہ نہیں ہو سکا۔

    [bs-quote quote=”پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو پیچھے سے گولی ماری گئی، لیکن عبد اللہ کے سینے پر گولی کا نشان تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو پیچھے سے گولی ماری گئی جب کہ بائیک عبد اللہ چلا رہا تھا، پولیس دعوے کے مطابق گولی پیچھے بیٹھے ڈاکو کو کیوں نہیں لگی؟ مقتول کے سینے پر گولی کا نشان کیسے آیا؟

    صدر کے نبی بخش تھانے کی پولیس کا دعویٰ ہے کہ شہری عبد اللہ کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، وہ مقابلے میں مارا گیا، واردات کر کے فرار ہو رہا تھا، مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔

    دوسری طرف عبد اللہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار بوڑھا شخص کیسے واردات کر سکتا ہے، پولیس کے الزامات جھوٹے ہیں۔ جب کہ کراچی پولیس مبینہ مقابلے کی فوٹیج دکھا کر عبد اللہ کو اسٹریٹ کرمنل قرار دینے پر تل گئی، کہ 60 سال کا بزرگ اور دل کا مریض شخص ہی ڈاکو تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: پولیس نے 60 سالہ شخص کو مبینہ جعلی مقابلے میں مار دیا


    تاہم پولیس نے ایسے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج جاری کی ہے جو واقعے سے کئی میٹر دور لگا تھا، نہ اس میں موبائل چھیننے والے کا حلیہ دکھا نہ یہ نظر آیا کہ پولیس نے جو پیچھے سے گولی چلائی، وہ کیسے اور کسے لگی۔

    واقعے کے بعد کی موبائل فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں عبد اللہ ہیلمٹ پہنے اوندھے منہ پڑا ہے، اس وقت تک بزرگ شہری کا سانس بھی چل رہا تھا۔

    شہریوں کی باتوں سے اور فوٹیج میں یہی لگ رہا ہے کہ عبد اللہ کے پاس سے چھینی ہوئی کوئی چیز بر آمد نہیں ہوئی۔ گھر والوں کا کہنا ہے جس شخص کا وزن 180 کلو ہو، جو چل نہ سکتا ہو، دل کا مریض ہو وہ کیسے کسی کو لوٹ سکتا ہے۔

  • کراچی: پولیس نے 60 سالہ شخص کو مبینہ جعلی مقابلے میں مار دیا

    کراچی: پولیس نے 60 سالہ شخص کو مبینہ جعلی مقابلے میں مار دیا

    کراچی: شہرِ قائد کی پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں ساٹھ سالہ شخص کو ڈاکو قرار دے کر مار دیا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقابلے میں مارا جانے والا ڈاکو تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق پولیس نے کراچی کے نبی بخش تھانے کی حدود میں چند روز پہلے مقابلے میں ڈاکو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    [bs-quote quote=”عبد اللہ کی عمر ساٹھ سال تھی، بھائی موٹاپے اور زائد عمر کے باعث ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا تھا: مقتول کے بھائی کا بیان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے ملزم سے اسلحہ اور خاتون سے چھینا ہوا پرس ملا، مقابلے کے دوران عبد اللہ کا ساتھی فرار ہو گیا تھا، ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دو واقعات کے مدعیوں نے عبد اللہ کی شناخت بھی کی، ملزم کے خلاف دو وارداتوں کی مختلف شہریوں سے شکایات ملیں تھیں۔

    آئی جی سندھ نے واقعے پر ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی سندھ کی طرف سے افسران سے علیحدہ علیحدہ رپورٹیں طلب کی گئی ہیں۔

    مقابلے میں ہلاک شخص کے بھائی کا کہنا ہے کہ عبد اللہ کی عمر ساٹھ سال تھی، بھائی موٹاپے اور زائد عمر کے باعث ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا تھا اور اسے ڈکیت کہہ کر مار دیا گیا۔

    مذکورہ واقعہ چند روز قبل کراچی کے علاقے نبی بخش میں پیش آیا تھا، بھائی نے پولیس پر الزام لگایا کہ ان کے بھائی کو جعلی مقابلے میں مارا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک اور شہری کی جان لے گیا


    معید کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی دودھ لینے گئے تھے، بعد میں مقابلے کی اطلاع ملی، معید نے بتایا ’180 کلو وزنی میرا بھائی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تھا، پولیس نے جعلی مقابلے میں مارا۔‘

    خیال رہے کہ تین ماہ قبل بھی شہرِ قائد کے علاقے نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں رکشہ ڈرائیور سابق فوجی نفیس خان جاں بحق ہو گیا تھا، پولیس کا دعویٰ تھا کہ رکشہ ڈرائیور کو ڈاکوؤں کی گولی لگی جب کہ گرفتار ملزم نے کہا کہ مقتول کو پولیس کی گولی لگی۔