Tag: 60 فلسطینی شہید

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا ظلم جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کا ظلم جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

    12 جولائی 2025: غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر صبح سے جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے، ان شہداء میں امداد لینے کے لیے آنے والے 27 فلسطینی بھی شامل تھے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 180 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ پر 250 مرتبہ حملے کیے، فوج کی 5 ڈویژن غزہ میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انروا چیف کا اہم بیان:

    فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ انروا چیف کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

    انروا چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، ایک طرف موت ہے تو دوسری طرف بھوک، ہمارے اصول اور اقدار دفن ہو رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا لبنان میں اہم شخصیت کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ

    اُنہوں نے کہا کہ بے عملی مزید انتشار لائے گی، مئی سے اب تک تقریباً 800 فلسطینی امداد کی تلاش میں مارے جا چکے۔

    اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ چکا، صورتحال مزید بدتر ہورہی ہے، غزہ میں ہر تین میں سے ایک شخص بغیر کچھ کھائے دن گزارتا ہے۔

  • اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بمباری، مزید 60 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بمباری، مزید 60 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فورسز نے غزہ میں جاری تازہ کارروائیوں میں مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، شہید ہونے والوں میں سے بعض افراد امداد کے منتظر تھے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کمانڈوز نے فریڈم فلوٹیلا کو غزہ کے ساحل سے 100 ناٹیکل میل دور سے اپنے قبضے میں لے کر اسرائیلی بندر گاہ پہنچا دیا ہے۔

    لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے شہر شیبہ کے قریب ڈرون حملہ کیا ہے۔ حملے میں باپ بیٹا ہلاک اور دوسرا بیٹا زخمی ہوا ہے۔

    نومبر میں حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل جنوبی لبنان میں تقریباً روزانہ فضائی حملے کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں اکثر شہادتیں معمول بن چکی ہیں۔

    دوسری جانب فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی کشتی میڈلین کے بعد تیونس کا امدادی قافلہ اسرائیلی ناکہ بندی کو‘توڑنے’کے لیے غزہ کی طرف روانہ ہو گیا۔

    سیکڑوں افراد جن میں بنیادی طور پر تیونس کے باشندے شامل ہیں ان کا ایک بڑا زمینی قافلہ ہے فلسطینی سرزمین پر ”محاصرہ توڑنے”کے لیے ساحلی علاقے کے لیے رواں دواں ہے۔

    منتظمین کا کہنا تھا کہ نو بسوں کا قافلہ غزہ میں امداد نہیں لا رہا ہے بلکہ اس کا مقصد اس علاقے کی ناکہ بندی کو توڑ کر ایک ”علامتی عمل”کرنا ہے جسے اقوام متحدہ نے زمین کا سب سے غذائی قلت کا مقام قرار دیا ہے۔

    حماس کمانڈر محمد سنوار کی لاش ہمارے قبضہ میں ہے: اسرائیلی فوج

    کارکن جواہر چنہ نے کہا کہ ”سمود“ قافلہ، جس کا عربی میں مطلب ”ثابت قدمی“ ہے اس میں ڈاکٹر شامل ہیں اور اس کا مقصد جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ہفتے کے آخر تک پہنچنا ہے۔

  • غزہ میں خون کی ہولی، مزید 60 فلسطینی شہید

    غزہ میں خون کی ہولی، مزید 60 فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں امریکی نژاد فلسطینی لڑکے کوگولیوں سے چھلنی کر دیا، اس کے علاوہ غزہ سٹی میں صیہونی فوج نے ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا۔

    اسرائیلی فوج نے دیر البلاح کے 5 محلوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، جبکہ قابض فورسز نے نابلس شہر کے داخلی راستوں کو بھی بند کردیا ہے۔

    اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی لبنان میں بھی بمباری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 لبنانی شہری شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق 18 مارچ کو جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے ابتک 4 لاکھ سے زائد فلسطینی دربدر ہیں، اسرائیلی جنگ میں اب تک 50 ہزار 695 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے امکانات ہیں، ہم ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں۔

    اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں، امید ہے ایران کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، یہ ان کے مفاد میں ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ سے بچنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ تصادم سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔

    یورپی ٹریڈ کمشنرکا امریکی مصنوعات پر ٹیکسوں سے متعلق اہم اعلان

    خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے ان ممالک میں ہنگامی لینڈنگ کے خطرے سے بچنے کے لیے واشنگٹن کے لیے طویل پرواز کا راستہ اختیار کیا جو ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ گرفتاری کو نافذ کر سکتے تھے۔