Tag: 60 dead

  • افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 60 افراد ہلاک

    افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 60 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 60 افراد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث 60 افراد مارے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد زوردار سیلابوں سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے۔

    حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ایران کے بعد اب افغانستان کو بھی سخت سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، ایران میں ہفتے سے جاری سیلابی سلسلوں میں اب تک ساٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد زوردار سیلابوں سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے۔

    حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے رابطے کے کئی راستے جہاں منقطع ہوئے ہیں وہاں کئی مکانات بھی پانی میں بہہ گئے، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ افغان صوبے قندھار میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی تھی، جس کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

  • ایران: سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہوگئی

    ایران: سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہوگئی

    تہران: ایران میں حالیہ سیلابی سلسلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہوگئی، جبکہ نظام زندگی مفلوج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے سے ایران میں سیلابی صورت حال ہے، جس کے باعث ایک بڑے حصے پر تبادہی پھیل چکی ہے، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

    سیلاب کے نتیجے میں ملک کے اکتيس ميں سے گيارہ صوبے متاثر ہوئے ہيں، اس قدرتی آفت کے سبب سب سے زيادہ تباہ کارياں مغربی صوبے لورستان اور شمالی صوبے گولستان میں ہوئیں۔

    ملک ميں جاری حاليہ سيلابوں سے 12 ہزار کلو ميٹر کا رقبہ يا ملک بھر ميں سڑکوں کے نيٹ ورک کا 36 فيصد حصہ متاثر ہو چکا ہے۔

    ایران نے جنوبی صوبوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے اور سیلاب کے بعد پہلے ہی متعدد دیہاتوں کو خالی کرایا جاچکا ہے، 19 مارچ کے بعد شدید بارشوں کے نتیجے میں ایران کے 31 میں سے 23 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق جو سیلابی صورت حال موجودہ ہے ایسی صورت حال پہلے کبھی پیش نہیں آئی، ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، جبکہ بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری رہ سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں سیلاب کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • صومالیہ: امریکی فوج کا فضائی حملہ، 60 شدت پسند ہلاک

    صومالیہ: امریکی فوج کا فضائی حملہ، 60 شدت پسند ہلاک

    موغادیشو: صومالیہ میں امریکی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں 60 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صومالیہ کے مرکز میں واقع علاقہ ہرارڈیر میں موجود عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے فضائی حملے کے باعث ساٹھ جنگجوں ہلاک ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں شدت پسند تنظیم ’الشباب‘ کے 60 جنگجوں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے، حملہ گذشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل نومبر 2017ء میں صومالییہ میں ایک امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 100 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

    امریکی فوجی حکام کے مطابق اس حملے میں صومالیہ کی فوج نے بھی مدد فراہم کی، اور یہ 2017 کے بعد سب سے بڑی کارروائی ہے۔

    حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ الشباب دہشت گرد گروہ خطے کے لیے ایک بڑا چیلج اور خطرہ ہے، جس کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔

    امریکی فضائیہ رواں سال دو درجن سے فضائی حملے صومالیہ میں کرچکی ہے، جس میں ڈرون اٹیک بھی شامل ہے۔

    امریکا نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ شدت پسندوں کو خطے میں کمزور کردیا ہے، الشباب کے روابط دہشت گروہ القاعدہ سے بھی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کیے جانے والے امریکی فضائی حملے میں متعدد عام شہری بھی مارے گئے تھے جس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے حملوں کے خلاف آواز بلند کی تھی۔