Tag: 63

  • 19 انگوٹھوں والی خاتون نے بھارت میں خوف وہراس پھیلا دیا

    19 انگوٹھوں والی خاتون نے بھارت میں خوف وہراس پھیلا دیا

    نئی دہلی : ایک درجن انگلیوں اور 19 انگوٹھوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بھارتی خاتون کو اہل محلہ نے چڑیل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست برہماپور کے ضلع اڑیسہ کی رہائشی 63 سالہ خاتون نے 12 انگلیوں اور19 انگوٹھوں کے ساتھ ہی جنم لیا تھا جو ساری زندگی ان کےلیے مشکل کا باعث بنا۔

    63 سالہ خاتون کو ان کے ہاتھوں اور پیروں کی عجیب بناوٹ کے باعث اہل علاقہ کی جانب مسلسل ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے باعث انہوں اپنے گاؤں گنجام کو چھوڑ کر دوسری جگہ گھر بنایا لیکن وہاں بھی انہیں زائد انگلیوں اور انگوٹھوں کے باعث چڑیل کہا جانے لگا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر سے باہر بھی نہیں جاسکتی کیونکہ میرے پڑوسی بھی مجھے ڈائن کہتے ہیں۔

    کمار نائک نے بتایا کہ میرے گھر والوں کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنا علاج نہیں کروا سکی اور لوگوں کے تانوں کے ساتھ ہی زندگی گزارنا شروع کردیا۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس بیماری کو پولی دیکٹیلی کہتے ہیں جو یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب زائد انگلیوں کے ہیں۔

    ڈاکٹرز کے مطابق پوری دنیا میں 700 یا 1000 افراد میں سے ایک بچہ پیدائشی طور پر اس بیماری میں مبتلا ہوتا ہے لیکن متاثرہ خاتون کمار نائک کا معاملہ بہت سنگین ہے۔

    بھارتی خاتون کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ میں چڑیل ہوں اس لیے میری 19 انگوٹھے اور 12 انگلیاں ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چین میں ڈاکٹرز نے پیدائشی طور پر 9 انگوٹھون کے ساتھ جنم لینے والے 21 سالہ شخص کے 4 انگوٹھے آپریشن کے بعد علیحدہ کردیئے تھے۔

  • کسی شخصیت کو بچانے کے لئے آرٹیکل63  ،62 میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے، خورشید شاہ

    کسی شخصیت کو بچانے کے لئے آرٹیکل63 ،62 میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے آئین کے آرٹیکل باسٹھ،تریسٹھ میں ترمیم کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لیےآئین میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے، امریکی صدرکومنہ توڑ جواب دینے پر چین کا شکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 ختم نہیں ہو سکتا، بظاہر ان قوانین میں تبدیلی کا مقصد کسی کو بچانا ہے، اس طریقے سےآئین میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ضیا الحق کی ترامیم کو ختم کرنے کی مخالفت کی تھی، ن لیگ نے مخالفت 18ویں ترمیم پر آصف زرداری کو پھنسانے کیلئے کی تھی، اللہ کی قدرت ہے کہ وہ خود اس میں پھنس گئے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اللہ کہتا ہے میں سب کو بخش دوں گا مگر منافق کو نہیں بخشوں گا، نواز شریف کو منافق نہیں کہتا مگر ان کی نیتوں میں فرق ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لیے ایسا ہر گز نہیں کرےگی، نواز لیگ کو آرٹیکل 63،62 تو یاد ہے ، انہیں یہ نہیں معلوم ایک ملک 22کروڑ عوام کو دھمکیاں دے رہا ہے، دھمکیاں دینے والا ملک انکی زندگیوں کوخطرے میں ڈال رہا ہے۔

    صدر ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت خارجہ معاملے کےحل میں ناکام ہو چکی ہے،  امریکی صدرکومنہ توڑ جواب دینےپرچین کاشکر گزار ہوں، چین کے اس اقدام سے پاک چین دوستی مزیدمستحکم ہو گی، آج پوری پاکستانی قوم میں چین کی محبت میں اضافہ ہوا ہے۔


    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا آرٹیکل 62‘63 میں ترمیم لانے کا فیصلہ


    خورشید شاہ نے ڈان لیکس کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ پرویز رشید کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں ، ڈان لیکس کی رپورٹ پبلک کرنی چاہئے۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 62‘ 63 میں ترمیم کا فیصلہ کیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسی قانون کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وفاقی حکومت کا آرٹیکل 62‘63 میں ترمیم لانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا آرٹیکل 62‘63 میں ترمیم لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 62‘ 63 میں ترمیم پر غور کرنا شروع کردیا‘ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسی قانون کےتحت نا اہل قراردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے قانون زاہد حامد کہتے ہیں کہ 62‘ 63 کے قانون میں نااہلی کی مدت کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر برائے قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ62‘63 کے تحت ہونے والی نا اہلی کی مدت پانچ سال سے بھی کم ہونی چاہیے۔ زاہد حامد نے یہ بھی کہا کہ ہم اس حوالے سے مسودہ جلد پیش کریں گے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کا عندیہ*

     یاد رہے کہ پاناما کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے اسی آئین کی شق کے تحت نا اہل قرار دیا تھا اور نیب کو ان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف نا اہلی کے بعد جی ٹی رو ڈ کے ذریعے تین دن میں اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور راستے میں متعدد مقامات پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کے ججوں اور آئین کی شق نمبر 62‘ 63 کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    خیال رہے کہ آئین کی شق 62‘ 63 عوامی نمائندگان سے صادق او ر امین ہونے کامطالبہ کرتی ہے اور اس آئین کے مطابق تمام سیاستدا نوں کا اسلام کے بنیادی احکامات پر پورا اترنا لازم ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔