Tag: 650 mW

  • شہراندھیروں میں ڈوب جائے گا، کےالیکٹرک کی تنبیہہ

    شہراندھیروں میں ڈوب جائے گا، کےالیکٹرک کی تنبیہہ

    کراچی: کے الیکٹرک نے متنبہ کیا ہے کہ کراچی کو فراہم کی جانے والی چھ سوپچاس میگاواٹ بجلی کی کٹوتی شہرکو اندھیرے میں ڈبودے گی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے چھ پچاس میگاواٹ بجلی کی کٹوتی پرحکم امتناعی جاری کیا ہواہے۔

    ترجمان کے مطابق نیشل گرڈ سے بجلی منقطع کرنے کا وفاقی حکومت کااقدام ناصرف توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا بلکہ کراچی سمیت حب کے صنعتی علاقے بھی شدید متاثرہونگے۔

    ترجمان کا کہناتھا کہ کے الیکٹرک پربے جاتنقید سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو منفی تاثرمل رہا ہے۔

    وفاقی حکومت اورکے الیکٹرک کے درمیان 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ گزشتہ ماہ جنوری کے اواخرمیں ختم ہوگیا جس کے بعد وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے ساتھ پرانی شرائط پرمعاہدہ کرنے پرراضی نہیں ہے۔

    کے الیکٹرک کودرپیش 650 میگاواٹ کی کمی کے باعث سردیوں میں بھی شہرکو سنگین لوڈ شیڈنگ کا سامان کرنا پڑرہاہے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہرکے متعدد پمپمنگ اسٹیشن بھی کام نہیں کرپارہے جس کے سبب شہرمیں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

  • کراچی کو بجلی فراہمی کا معاہدہ ختم، فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

    کراچی کو بجلی فراہمی کا معاہدہ ختم، فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

    کراچی :وفاق اور کے الیکٹرک کے درمیان بجلی فراہمی کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی فراہمی منقطع ہوتی ہے تو کراچی میں لوڈشیڈنگ چھ سے آٹھ گھنٹے تک بڑھ جائے گی۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ کراچی ان چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بناء نہیں چل سکتا ہے، اگربجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے کہ تو پھر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے بڑھ جائے گا اور صنعتی علاقے بدترین لوڈ شیڈنگ کی زد میں آجائیں گے ۔

    ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی کٹوتی کے معاملے پر کئی وفاقی وزراء سے ملاقات کی ہے۔

    کے الیکٹرک کاچھ سو پچاس میگاواٹ معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، معاہدہ گزشتہ رات بارہ بجے ختم ہوگیا جبکہ وفاق کی جانب سے معاہدہ کی توسیع کے بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ وفاق اور کے الیکٹرک کے درمیان پانچ سالہ معاہدے کے تحت وفاق نیشنل گریڈ سے چھ سو ساٹھ میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے۔

    زرائع کے مطابق کے الیکٹرک معاہدے میں بناء کسی تبدیلی کے توسیع چاہتی ہے جبکہ چند وفاقی وزراء کے اعتراضات کے باعث وفاق نرخوں اور سبسڈی کیلئے نئی شرائط معاہدہ میں شامل کرانا چاہتی ہے ۔

    گزشتہ رات بارہ بجے معاہدہ ختم ہونے کے باوجود بجلی کی فراہمی منقطع نہیں کی گئی ہے، سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک سے بجلی فراہمی معاہدے پر فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔

    این ٹی ڈی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرائط پر بات چیت جاری ہے۔