Tag: 69th birthday

  • پاک فضائیہ کے پائلٹ شہید راشد منہاس (نشان حیدر) کا69واں یوم پیدائش

    پاک فضائیہ کے پائلٹ شہید راشد منہاس (نشان حیدر) کا69واں یوم پیدائش

    کراچی : کم عمری ميں نشان حيدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 69واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، راشدمنہاس کا جذبہ حب الوطنی نوجوان نسل کے ليے مثال ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق راجپوت گھرانے سے تھا، انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرز کیا۔

    مارچ 1971 میں راشد منہاس نے پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کی، وہ ابتداء ہی سے ایوی ایشن کی تاریخ اور ٹیکنالوجی سے متاثر تھے اور ان کو مختلف طیاروں اور جنگی جہازوں کے ماڈلز جمع کرنے کا بھی شوق تھا۔

    اگست1971ء میں راشد منہاس پائلٹ آفیسر بنے اور جب 20اگست1971ء کو وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب کردیا اور جام شہادت نوش کیا۔

    راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔

    راشد منہاس کو ان کے عظیم کارنامے پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا اور  کم عمری میں نشان حیدر حاصل کرنے والے شہید کا اعزاز  اپنے نام کیا۔

    پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں جبکہ اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ، قوم کوعظیم سپوت کی قربانی اور کارنامے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

  • لالی وڈ کی مشہور اداکارہ رانی کی69ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

    لالی وڈ کی مشہور اداکارہ رانی کی69ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

    پاکستان فلم انڈسٹری کی لازوال اداکارہ رانی کی 69ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔

    اداکارہ رانی 8دسمبر 1946 میں لاہور میں پیدا ہوئیں، انیس سو ساٹھ میں صرف چودہ سال کی عمر میں فلم “محبوب” سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، رانی کو ابتدا میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،جس پر فلمساز انہیں نئی فلموں میں کاسٹ کرنے سے گریز کرنے لگے لیکن اداکارہ رانی ہمت ہارنے کی بجائے پہلے سے زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ کام کرنے لگیں۔

    بعدازاں فلم “دیوربھابی” کی کامیابی کے بعد رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا، اس سے اگلے سال ہی ان کی ایک اور سپر ہٹ فلم ‘بہن بھائی’ ریلیز ہوئی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی.

    رانی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ‘انجمن’ تھی جو 1970 میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد رانی نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا،اس فلم کے تمام گیت انتہائی معروف ہوئے، جن میں اظہار بھی مشکل ہے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے، یا آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آگئے مشہور ہیں۔

    اس کے بعد ان کی فلم ‘تہذیب’ اور ان کی زندگی کی سب سے ہٹ فلم ‘امراﺅ جانِ ادا ریلیز ہوئی، اس فلم کے گیتوں نے بھی تہلکہ مچایا، جس میں "جو بچا تھا وہ لٹانے کیلئے آئے ہیں ” بہت مشہور ہوا.

    رانی کی یکے بعد دیگرے سپرہٹ فلموں میں ایک گناہ اور سہی، بہارو پھول برساﺅ، ناگ منی اور ثریا بھوپالی وغیرہ قابل ذکر ہیں.

    رانی نے تین شادیاں کیں، رانی نے پہلی شادی ہدایتکار حسن طارق سے کی، جس کے بعد رانی نے حسن طارق کے ساتھ انجمن ، تہذیب ، امرا جان ادا ،سیتا مریم مارگریٹ جیسی یادگار فلموں میں کام کیا، ہدایتکار حسن طارق سے طلاق کے بعد اداکارہ رانی نے فلمساز جاوید قمر سے شادی کی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی علیحدگی ہوئی اور پھر انہوں نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ شادی کی ۔

    اداکارہ 27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں کینسر جیسے مرض سے انتقال کرگئیں لیکن ان کی اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے.