Tag: 7

  • آن لائن گیم کھیلنے والے 7 سالہ بچے نے والد کو کار بیچنے پر مجبور کردیا

    آن لائن گیم کھیلنے والے 7 سالہ بچے نے والد کو کار بیچنے پر مجبور کردیا

    لندن : کم عمر برطانوی بچے نے آن لائن گیم کھیلنے کےلیے والد کو گاڑی بیچنے پر مجبور کردیا۔

    جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جارہی ہے بچوں کے تفریح کرنے اور کھیل کود کا انداز بھی تبدیل ہوتا جارہا ہے، کچھ سال پہلے تک بچے گلیوں، محلوں اور میدانوں میں گیم کھیلا کرتے تھے لیکن ترقی کے اس سفر نے بچوں کو آن لائن گیم تک محدود کردیا ہے۔

    والدین بھی بچوں کو اپنی نظروں کے سامنے رکھنے کےلیے موبائل فون، ٹیب اور کمپیوٹر فراہم کردیتے ہیں لیکن ان کے مسلسل استعمال سے صحت پر جو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ تو الگ ہیں لیکن یہ آن لاین گیم بعض اوقات لاکھوں کا نقصان بھی کروا دیتے ہیں۔

    جی ہاں! آن لائن گیم کی وجہ سے برطانیہ میں ایک ڈاکٹر کو اپنی گاڑی بیچنا پڑگئی۔

    دراصل برطانیہ میں ایک 7 سالہ بچے نے لگاتار موبائل پر ایک آن لائن گیم کھیلا اور اس دوران پونے تین لاکھ روپے کی خریداری بھی کر ڈالی۔

    جب آن لائن خریداری کا بل والد کے سامنے آیا تو ڈاکٹر مرتضیٰ دنگ رہ گئے اور انہیں مجبوراً بل کی ادائیگی کےلیے اپنی گاڑی فروخت کرنا پڑی۔

    برطانوی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے 7 سالہ بچے نے صرف ایک گھنٹہ آن لائن ڈریگن گیم کھیلا تھا، جس کے بعد مجھے پے در پے 29 ای میل موصول ہوئی جس میں آن لائن گیم کی خریداری کی پرچیاں تھیں۔

    41 سالہ ڈاکٹر محمد مرتضیٰ اپنی 37 سالہ اہلیہ فاطمہ اور تین بچوں کے ہمراہ برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں مقیم ہیں۔

  • پالتو کتے نے 7 سالہ بچی کا پاوں چبا ڈالا

    پالتو کتے نے 7 سالہ بچی کا پاوں چبا ڈالا

    بیونس آئرس : ارجنٹینا میں ماں کے سامنے  پٹ بل نسل کے پالتو کتے نے کمسن لڑکی پر حملہ کرکے پاوں کی ہڈیاں توڑ دیں، ماں بچی کو بچاتی رہ گئی لیکن کتے نے ٹانگ کا گوشت بھی چبا ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پالتو کتے کے خوفناک حملے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے کہ کس طرح سے ایک کمسن بچی کتے کا شکار بنی ہے۔

    ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں کتے کے حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں پٹ بل نسل کے کتے نے ماں کے ساتھ سڑک سے جاتی ہوئی بچی پر حملہ کردیا۔

    ماں سمیت متعدد لوگ کتے سے بچی کو چھڑاتے رہے تاہم دو منٹ تک کتا بچی کو بھنبھوڑتا رہا۔

    کتے کے حملے میں بچی کا ایک پیر فریکچر ہوگیا جبکہ ران کا اوپری حصّہ بری طرح چبا ڈالا تاہم بچی حالت خطرے سے باہر لیکن وہ اب بھی صدمے میں ہے۔

  • عراق میں پارلیمیانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری

    عراق میں پارلیمیانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری

    بغداد : عراق کی عوام کئی برسوں کی خانہ جنگی کے بعد آج پہلی بار پارلیمانی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشتوں کے لیے 7ہزار امیدوار الیکشن میں حصّہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی برسوں سے خانہ جنگی میں گھرا مشرق وسطیٰ کے ملک عراق میں داعش کی شکست کے بعد آج پہلے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشتوں کے لیے سات ہزار اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے الیکشن میں حصّہ لیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ عراق کی عوام گذشہ کئی برسوں سے خانہ جنگی کا شکار تھا اور چار سال داعش سے اپنا دفاع کرنے بعد خود کی تعمیر نو کررہے ہیں۔

    غیر ملکی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عراق کے پارلیمانی الیکشن مaیں جس کی فتح ہو اسے ملک میں اتحاد قائم کرنے میں فرقہ واریت اور علیحدگی پسندوں کا سامنا رہے گا۔

    برطانوی میڈیا نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز صبح چار بجے کیا جائے گا جو شہ پیہر 3 بجے تک جاری گا۔

    واضح رہے کہ عراق کی اکثریت شعیہ اور سنی عوام پر مشتمل ہے اس لیے شہری اپنے حریفوں کی مخالفت میں حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ کردوں نے الیکشن میں دینے کے لیے اپنی الگ فہرست تیار کر رکھی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عراق میں اس وقت شعیہ حکومت ہے جس نے دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کے خلاف فتح حاصل کی اور ملک کی سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر کیا، لیکن بیشتر عراقی عوام حکومت نے کرپشن اور ملک کی معاشی بد حالی کے باعث ناراض ہے۔

    خیال رہے کہ عراق میں ایسے وقت میں پارلیمانی الیکشن کا آغاز ہوا جب امریکا نے سنہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے ہونے والی ایٹمی ڈیل سے دستبرداری اختیار کرکے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا عراقی عوام کو خدشہ ہے کہ امریکی صدر کے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ہونے کشیدگی کے باعث دوبارہ ان کا ملک مصیبت کا شکار نہ ہوجائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔