Tag: 7افراد جاں بحق

  • لواری ٹنل کےقریب برفانی تودہ گرنے سے7افراد جاں بحق

    لواری ٹنل کےقریب برفانی تودہ گرنے سے7افراد جاں بحق

    چترال : خیبرپختونخواہ کے شہر چترال میں لواری ٹنل کے قریب ورکشاپ پر برف کا تودہ گرنے سے سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق چترال میں گزشتہ روز لواری ٹنل کےقریب تودہ غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کی ورکشاپ پرگرا۔جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک جبکہ 7مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا۔

    ڈی سی چترال کا کہنا ہےقدرتی حادثے کی صورت میں غیر ملکی کمپنی کے ایمرجنسی اقدامات ناکافی ہیں۔کمپنی نے ایک ایمبولنس اور پیرامیڈیکس کی ٹیم رکھی ہوئی ہے۔

    ڈپٹی کشمنر چترال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص اب بھی ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    یادرہےکہ چار سال قبل بھی چترال میں اسی جگہ پر برفانی تودہ گرنے سے چترال اسکاؤٹس کے سات جوان شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:چترال: برفانی تودہ گرنے سے14افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ 5 فروری کو بھی چترال میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 14افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی: نیشنل ہائی وےپرمسافرکوچ اورآئل ٹینکرمیں تصادم‘7افراد جاں بحق

    کراچی: نیشنل ہائی وےپرمسافرکوچ اورآئل ٹینکرمیں تصادم‘7افراد جاں بحق

    کراچی : نیشنل ہائی وے پرسسی ٹول پلازہ کےقریب مسافرکوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کےنتیجےمیں 7افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے پرسسی ٹول پلازہ کےقریب مسافرکوچ آئل ٹینکرسےٹکراگئی،حادثے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے۔

    حادثےکےنتیجے میں بس بری طرح تباہ ہوگئی،جس کے مختلف حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔مسافرکوچ کراچی سےٹھٹھہ جارہی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے،جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ شدید زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کیا
    گیا۔

    خیال رہےکہ گزشتہ چند دنوں کےدوران شہرقائد میں ہونےوالےمختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں:کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر بس کو حادثہ،8 افراد ہلاک 25 زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ سال مئی میں کراچی سے پنجگور جانے والی مسافربس تیز رفتاری‌کے باعث کھائی میں گرنے سے8افراد جاں بحق اور25افراد زخمی ہوگئے‌تھے۔

    واضح رہےکہاس سے قبل جنوری 2015 میں کراچی میں نیشنل ہائی وے کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا تھا،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 62 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • پاک ایران شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم،7افراد جاں بحق

    پاک ایران شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم،7افراد جاں بحق

    چاغی : صوبہ بلوچستان میں پاک ایران شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں7افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چاغی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے بعد بس اور ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5افراد جھلس کر موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ مرنے والے 7افراد میں سے 4افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4افراد میں مسافر کوچ کا ڈرائیور اور ٹرالر کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    مزید پڑھیں:بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے10افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے صوبہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات ایک معمول بن گئے ہیں۔

  • ڈی آئی خان میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے7افراد جاں بحق

    ڈی آئی خان میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے7افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخواہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ فلک کے قریب مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر پک اپ کوٹ فلک کے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: خضدار: مسافر کوچ اور وین میں تصادم،3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال : ٹریفک حادثے میں ایک ہی گھر کے 6 افراد سمیت 7 جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ حادثے میں ہلاک چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کے رہائشی تاج محمد کو کیا معلوم تھا کہ اس کو خانیوال جانا اتنا بھاری پڑے گا۔ تاج محمد اپنی فیملی کے ہمراہ خانیوال میں بہو کو عید ی دینے گیا تھا۔

    یہ خاندان لاہور واپس آرہا تھا کہ ساہیوال کے مقام پر ان کی وین حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں تاج محمد،اس کی اہلیہ حسینہ، بیٹا اعجاز،دو بیٹیاں،دو نواسیاں اور وین کا ڈرائیور شہنشاہ جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے اعجازکی دو ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔ تاج محمد کے گھر میں سات لاشیں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبارتھی۔ ایک ہی گھر سے سات جنازے اٹھنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا نظر آیا۔

    بعد ازاں شاہدرہ کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔ شاہدرہ برکت ٹاؤن کا رہائشی تاج محمد اس کی اہلیہ حسینہ بی بی ، اس کا بیٹا اعجاز احمد ، بیٹی حنا ، روبینہ اور بھتیجی طیبہ جاں بحق ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔

    ایک گھر سے چھ جنازے اٹھائے جانے پر ہر شخص آنکھ آشکبار تھی، حادثے میں زخمی ہونے والی دس سالہ حفضہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     

  • فیصل آباد :زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 7افراد جاں بحق

    فیصل آباد :زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 7افراد جاں بحق

    فیصل آباد: زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے ماں اور چار بیٹیوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

    فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ناقص میٹریل کئی قیمتی جانیں لے گیا، ٹھیکری والا کی رہائشی بیوہ خاتون حمیدہ اپنی چار بیٹیوں کے ساتھ مکان میں رہتی تھی اور بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر اپنے کنبے کی کفالت کرتی تھیں۔

    پیر کی شام مزدور مکان کی تعمیر میں مصروف تھے کہ اچانک چھت زور دار دھماکے سے گرگئی، ملبے تلے دب کر حمیدہ اور اسکی تین بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ایک بیٹی اور ٹیوشن پڑھنے آئے، سات سالہ جڑواں بھائی حماد اور بلال دوران علاج دم توڑ گئے۔

    ڈی سی او نورالامین مینگل نے کہا کہ ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث حادثہ رونما ہوا۔ افسوس ناک حادثے میں حمیدہ کا داماد عمران ، مستری اور دو مزدور زخمی بھی ہوئے۔