Tag: 7ملزمان گرفتار

  • کراچی: کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان گرفتار

    کراچی : کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ،اسٹریٹ کرائمزاورمنشیات فروشی میں ملوث ہیں، صابر، ولید ، عدنان، فیصل اور دیگرکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    رینجرز ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 8 نائن ایم ایم پستول اور ساڑھے پانچ سو گولیاں برآمد ہوئی جبکہ 16موبائل فونز، منشیات، موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

    مزید پڑھیں : لیاری سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑا گیا

    ملزمان نے دوران تفتیش کالعدم بی ایل اےکی مالی معاونت کرنے کا اعتراف کیا، ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کاتعلق کاشف ڈاڈا،نعیم ڈاڈا،کمال اورکاشف سندھی گروپس سے ہے اور یہ پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے۔

    یاد رہے پولیس نے کراچی کے علاقہ لیاری سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا ، دہشت گرد معراج عرف ماما ریکی کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر جلال کو معلومات فارہم کرتا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق معراج ماما کی ریکی پر کالعدم تنظیم سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرتی تھی، دہشت گردنے سنہ 2017 میں تربت سے گوادر جانے والی فوجی گاڑی ناصرآباد میں فوجی کیمپ کی ریکی کروائی، جس کے بعد دہشت گرد نے حملہ کروا کر متعدد جوان شہید کروائے۔

  • کراچی میں رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائی،7ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

    کراچی میں رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائی،7ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

    کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے07ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے07ملزمان کو گرفتار کیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی گلستان جوہر،مبینہ ٹاؤن،کورنگی،لیاری میں کی گئی، گرفتار ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں،

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔