Tag: 7 افراد جاں بحق

  • پشاور میں شادی کی تقریب سے واپس جانے والوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

    پشاور میں شادی کی تقریب سے واپس جانے والوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

    پشاور میں شادی کی تقریب سے واپس جانے والوں پر فائرنگ کے نیتجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ پھندو جمیل چوک میں پیش آیا، پولیس کا کہنا واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے، علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیےکوششیں جاری ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 7 افردا کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، تھانا پھندو میں رشتہ دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

    دوسری جانب اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں جمیل چوک پر مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، چار مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

  • خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز بارش سے 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز بارش سے 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز ہونے والی تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ریسکیو کا بتانا ہے کہ کے پی میں گزشتہ روز بارش کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق 4 افراد کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔

    ڈی جی ریسکیو کے مطابق چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں ہوئے جبکہ مختلف اضلاع میں کچی چھتیں دیواریں گرنے سے جزوی نقصانات ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بارشوں سے حادثات میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بارشوں سےجانی و مالی نقصانات کی رپورٹ پیش کی جائے، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • سکھر : دو برادریوں کے خونریز تصادم میں 7 افراد جاں بحق

    سکھر : دو برادریوں کے خونریز تصادم میں 7 افراد جاں بحق

    سکھر کے کچے کے علاقے میں زمین کے تنازع پر 2 گروہوں میں خونی تصادم کے دوران فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی سکھر زبیر نذیر کے مطابق آج صبح مہر برادری اور جتوئی برادری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں7افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں جانب سے ہونے والی اندھا دھند فائرنگ میں مہر برادری کا ایک اور جتوئی برادری کے 6افراد مارے گئے۔

    جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کیا جارہا ہے، رضا گوٹھ تھانے کی حدود میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    ایس ایس پی سکھر کے مطابق دو گروپوں میں محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔

  • کندھ کوٹ میں ٹرک اور وین میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ میں ٹرک اور وین میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ: قومی شاہراہ کرم پور کے مقام پر ٹرک اور وین کے درمیان خطرناک ٹکر سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں قومی شاہراہ کرم پور کے مقام پر ٹرک اور وین کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دھندکے باعث پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جارہی تھی۔

  • بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

    لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لیویز اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے حادثہ پہنچے اور پک اپ سے لاشوں کو باہر نکالا۔

    لیویز حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی جا رہی تھی جو ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا، بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں،بیوی اور 5 بچے شامل ہیں، جبکہ علاقے میں پولیس موبائل پہنچ چکی ہے جو معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

    اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 7سالہ علیشاہ اور 10 سالہ مقدس شامل ہیں، انتظامیہ نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    حال ہی میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بارش کے باعث ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں گھرلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا تھا، ماں اور 5 بچے جاں بحق جبکہ 2 سال کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی تھی۔

  • بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں رکشہ بس کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔

    صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    اس سے قبل آج صبح صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    مظفرگڑھ : بس اور ٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

  • سرگودھا: بس اور اسکول وین میں تصادم‘ 7 افراد جاں بحق

    سرگودھا: بس اور اسکول وین میں تصادم‘ 7 افراد جاں بحق

    سرگودھا : صوبہ پنجاب کے شہرسرگودھا میں تیزرفتار بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات اور ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں اسکول وین طالبات کو لے کر جا رہی تھی کہ سالم انٹرچینج کے قریب تیز رفتار بس سے ٹکرا گئی۔

    افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں 5 طالبات اور وین ڈرائیورسمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچیں اور زخمی ہونے والی طالبات کو ٹی ایچ کیو بھلوال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد طالبات کو وین کاٹ کر نکالنا پڑا۔

    پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور بس اور وین کو قبضے میں لے لیا ہے۔

    ڈسکہ میں مسافر بس واٹر ٹینکرسے ٹکرا گئی‘ درجنوں افراد زخمی

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کےعلاقے ڈسکہ میں تیز رفتارمسافربس واٹرٹینکر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • شیخوپورہ میں بس الٹنے سے7 مسافرجاں بحق ‘ 30 زخمی

    شیخوپورہ میں بس الٹنے سے7 مسافرجاں بحق ‘ 30 زخمی

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتاری کے باعث بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد کے لے لیے منتقل کردیا گیا۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    پنجاب میں دوہولناک ٹریفک حادثات‘ 10افرادجاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 مئی کو صوبہ پنجاب کے شہرلاہور اور سرگودھا میں دو خوفناک ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

    گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 5 مارچ کو صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے گھرمیں آتشزدگی‘ 7 افراد جاں بحق

    کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے گھرمیں آتشزدگی‘ 7 افراد جاں بحق

    کراچی : شہرقائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ملنگ گوٹھ میں واقع مکان میں آگ لگنے سے خاتون اوربچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون گلزارہ بی بی اوربچے شامل ہیں،لاشوں اورزخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ لگنے کے وقت مکان میں خاتون اوراس کے 8 بچے موجود تھے، آتشزدگی میں خاتون گلزارہ بی بی اور6 بچوں کی موت واقع ہوئی۔

    پولیس کے مطابق مکان میں آگ گلزارہ بی بی نے خود لگائی جن کا دماغی توازن درست نہیں تھا، خاتون نے گھر میں جیسے ہی آگ لگائی تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون کے زخمی بیٹے نے بیان دیا کہ آگ اس کی ماں نے لگائی، گلزارہ بی بی کا 2 سال سے علاھ چل رہا تھا۔

    کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اپریل کو کراچی کےعلاقے کورنگی میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    بعدازاں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے قریبی رشتہ دار نے دعویٰ کیا تھا کہ قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے آگ لگائی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔