Tag: 7 افراد ہلاک

  • سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

    سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

    امریکی ریاست آئڈاہو میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعد افراد زخمی ہو گئے۔

    آئڈاہو اسٹیٹ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ یلو اسٹون نیشنل پارک کے قریب ہنری پر پیش آیا ہے جہاں ایک سیاحتی وین اور پک اپ ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

    مسافر وین میں 14 افراد سوار تھے جس میں سے 6 غیر ملکی شامل تھے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دور سے فضا میں بلند شعلے اور کالا دھواں دیکھا گیا، حادثے کے بعد ہائی وے کو کئی گھنٹے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    حادثے کے بعد دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تین دیگر زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا، جبکہ دو مریضوں کو مزید علاج کے لیے ایسٹرن آئڈاہو ریجنل میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-military-contracted-plane-crashes-4-killed/

  • ریسٹورنٹ میں جھگڑا، فائرنگ سے 10 افراد جان سے گئے

    ریسٹورنٹ میں جھگڑا، فائرنگ سے 10 افراد جان سے گئے

    جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو کے ریسٹورنٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوگئی، جس کے سبب 2 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم کا ریسٹوران میں کسی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے فائر کھول دیا، 45 سالہ حملہ فائرنگ کے بعد ہتھیار پھینک کر فرار ہوگیا۔

    مونٹی نیگرو کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

    دوسری جانب امریکا کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 35 افراد شدید زخمی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق 15 افراد کی جان لینے والے شخص کی شناخت کو بھی ظاہر کردیا گیا ہے، جس کا نام شمس الدین جبار بتایا گیا ہے۔

    ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، جس کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے واقعہ کو اب دہشت گردی قرار دیدیا ہے۔ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی رہ چکا ہے۔

    سعودی عرب: 6 غیرملکیوں کو سزائے موت دیدی گئی

    ملزم نے سال نو کے آغاز پر گاڑی سے اتر کر پولیس پر بھی فائرنگ کی تھی، ملزم پولیس کے دوران ملزم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

  • جنوبی کوریا: ہوٹل میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

    جنوبی کوریا: ہوٹل میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

    جنوبی کوریا میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ دارالحکومت سیول کے جنوبی علاقے میں واقع  9 منزلہ گرینڈ پیلس ہوٹل کی آٹھویں منزل پر لگی۔

    فائر فائٹرز کے 70 ٹرک اور 160 فائر فائٹرز نے 44 افراد کو نکلا جبکہ 100 افراد اپنی مدد آپ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی تاحال تعین نہیں ہوسکا تاہم اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

  • ماسکو میں حساس ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک

    ماسکو میں حساس ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باعث زیادہ تر اموات عمارت میں دھواں بھرنے کے باعث ہوئیں۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روس کا اہم دفاعی الیکٹرانکس پروڈیوسر اور تحقیقی مرکز ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب دکان میں چوری کرتے ہوئے خوفناک آتشزدگی سے ایک چور جھلس کر ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع بال مٹھہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں کم عمر نوجوان چوری کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھا جب کہ دوسرا زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رات گئے 3 نوجوان موم بتی کی مدد سے ایک دکان میں چوری کر رہے تھے کہ اس دوران ایک کا پاؤں پھسل گیا اور پیٹرول گیلن پر جاگرا جس سے موم بتی ہاتھ سے گری اور آگ بھڑک اٹھی۔

    ہنٹر بائیڈن نے بریت کیلئے نئے ٹرائل کی درخواست دائر کردی

    پھسلنے والا نوجوان موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گیا جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ دکان کے دروازے پر کھڑا تیسرا چور آگ سے محفوظ رہا اور اس کے شور مچانے پر اہل علاقہ اٹھ کر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

  • ایران  کی پاکستان کے آپریشن میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

    ایران کی پاکستان کے آپریشن میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

    تہران : ایران نے پاکستان کے آپریشن میں 7افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ،تاہم ہلاک ہونے والوں میں کوئی ایرانی شہری شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پاکستان کےآپریشن میں 7افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آپریشن میں ہلاک ہونیوالے ایرانی شہری نہیں ہیں۔

    دوسری جانب ایران کے وزیر داخلہ نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے تمام غیر ملکی شہری تھے اور یہ مہلک حملہ "تقریباً 3-4 کلومیٹر” ایران کے اندر ہوا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سیکورٹی حکام کو حملے کا علم اس وقت ہوا جب کئی دھماکے سنے گئے۔

  • چین کی الیکٹرانک فیکٹری میں دھماکا، 7 افراد ہلاک

    چین کی الیکٹرانک فیکٹری میں دھماکا، 7 افراد ہلاک

    بیجینگ : مشرقی چین میں واقع برقی آلات بنانے والی فیکڑی میں خوفناک دھماکا، حادثے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    تفصییلات کے مطابق مشرقی چین کے صوبے جنگژو میں واقع الیکڑانک سامان تیار کرنے والی فیکڑی کے گودام میں دھماکے کے بعدہ ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    چینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کے نیتجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ دھماکا مشرقی چین میں واقع کیمیکل فیکڑی میں دھماکے کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ مذکورہ حادثہ حالیہ برسوں میں ملک کی صعنتی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ تھا۔

    چین کی کیمیکل فیکڑی میں دھماکا، 47 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    زلزلوں کی پیمائش کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کیمیکل پلانٹ میں ہونے والا دھماکا 2اعشاریہ 2 نوعیت زلزلے کے جھٹکوں کے برابر تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ اگست2015 میں چینی فیکڑی میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • پیرس: رہائشی عمارت میں آتشزدگی‘ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

    پیرس: رہائشی عمارت میں آتشزدگی‘ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع بلڈنگ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10  افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں واقع آٹھ منزلہ عمارت کی ساتویں اور آٹھویں منزل پر آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک جبکہ 6 فائرفائٹرز سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پانے کے لیے 250 فائرفائٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں زخمی والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پیرس پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پیرس: بیکری میں گیس دھماکا، چار افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیرس میں واقع عمارت میں زور دار دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، واقعے میں چار افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    فرانس کی لیون یونیورسٹی میں دھماکے، تین افراد زخمی

    واضح رہے کہ 17 جنوری 2019 کو فرانسیسی شہر لیون کے شمال میں واقع لیون یونیورسٹی کے ویلربینی کیمپس کی سائنس لائبری میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • بنگلا دیش میں خونی انتخابات، پولنگ کے دوران 17 افراد ہلاک

    بنگلا دیش میں خونی انتخابات، پولنگ کے دوران 17 افراد ہلاک

    ڈھاکا : بنگلا دیش میں گیارہویں عام انتخابات کے لیے جاری ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے، جب کہ پُر تشدد واقعات میں اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے سخت سیکورٹی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، انتخابات خونی رنگ اختیار کر چکے ہیں، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر حکومتی جماعت کے کارکنوں نے قبضہ جما لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو بی این پی کی زیر قیادت قائم اتحاد وزرات عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کرسکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کی قومی اسمبلی کی تین سو نشتوں پر 10 ہزار کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جن کےلیے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

    بنگلا دیش عام انتخابات کے دوران پُر تشدد واقعات سے نمٹنے کےلیے 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بشخالی میں پولیس کی فائرنگ سے اپوزیشن جماعت کا کارکن، بنگلادیش کے علاقے رنگا متی میں عوامی لیگ کا کارکن سمیت اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    مقامی خبر رساں اداروں کو کہنا ہے کہ حسینہ واجد کو حکومت بنانے کےلیے 300 میں سے 151 نشتوں کر کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کرچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بنگلادیشی عدالت نے اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ و سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء سمیت 17 سربراہوں کو کرپشن اور دیگر الزامات کے تحت جیل بھیج دیا تھا، خالدہ ضیاء 17 برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اب تک اپوزیشن جماعت 15 ہزار سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کرچکی ہیں۔

  • بغداد کے پاور پلانٹ میں خودکش حملہ‘ 7 افراد ہلاک

    بغداد کے پاور پلانٹ میں خودکش حملہ‘ 7 افراد ہلاک

    بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع پاور پلانٹ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع پاور پلانٹ میں تین حملہ آور داخل ہوئے جنہوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

    خودکش حملہ آوروں نے پلانٹ کے اندر داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے اور دو حملہ آور سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

    سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد پاور پلانٹ کے ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

    خیال رہے کہ دہشت گرد تنطیم داعش نے 2014 میں عراق کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔


    بغداد میں کار بم دھماکہ ‘ 11 افراد ہلاک


    واضح رہے کہ چار روز قبل بغداد کے شمال مشرقی علاقے کی مارکیٹ میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔