Tag: 7 اکتوبر حملہ

  • اسرائیلی ایجنسی شن بیٹ نے بھی 7 اکتوبر حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا

    اسرائیلی ایجنسی شن بیٹ نے بھی 7 اکتوبر حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا

    تل ابیب: اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نے بھی حماس کا 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

    منگل کو اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیٹ نے سات اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی تاریخ کا مہلک ترین دن ٹالا جا سکتا تھا، اگر اس نے مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا۔

    شن بیٹ نے حملے کے حوالے سے اندرونی تحقیقات کی تھیں، جس کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایجنسی نے حملے سے پہلے اور حملے کی رات، دونوں مواقع پر، مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا تو قتلِ عام رک سکتا تھا۔

    اس سے قبل اسرائیلی فوجی تحقیقات میں بھی اسی طرح کی ناکامیوں کا اعتراف کیا گیا تھا، شن بیٹ کے سربراہ رونن بار نے ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ’’سربراہ کی حیثیت سے مجھے تمام عمر یہ بھاری بوجھ اپنے کندھوں پر برداشت کرنا ہوگا۔‘‘

    اسرائیل نے عرب منصوبہ مسترد کر دیا

    تحقیقات میں معلوم ہوا کہ شن بیٹ نے حماس کے منصوبے کے سلسلے میں ملنے والی پیشگی معلومات کو ’’قابلِ عمل خطرہ‘‘ نہیں سمجھا تھا، اور یہ سمجھا گیا کہ حماس کی زیادہ توجہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ’’تشدد کو ہوا دینے‘‘ پر مرکوز ہے۔

    ایجنسی نے اپنے خلاصے میں کہا ’’حملے کے دائرہ کار اور حماس کی وسیع چھاپا مار کارروائی کے بارے میں شِن بیٹ خبردار کرنے میں ناکام رہی، 7 اکتوبر کی رات کو جاری کردہ انتباہ پر مطلوبہ انتظامی ہدایات جاری نہیں ہو سکیں، اور وسیع حملہ روکنے یا اسے ناکام بنانے کے لیے شِن بیٹ کا ردِ عمل بالکل ناکافی تھا۔‘‘

  • 7 اکتوبر کے حماس حملے میں بچ جانے والے افراد نے اسرائیلی فوج کے خلاف مقدمہ کر دیا

    7 اکتوبر کے حماس حملے میں بچ جانے والے افراد نے اسرائیلی فوج کے خلاف مقدمہ کر دیا

    تل ابیب: اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حماس حملے میں بچ جانے والے افراد نے صہیونی فوج کے خلاف مقدمہ کر دیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق جنوبی اسرائیل میں سپرنووا میوزک فیسٹیول پر سات اکتوبر کو ہونے والے حملے میں زندہ بچ جانے والے 42 افراد کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوج، وزارت دفاع، پولیس فورس اور شن بیت انٹیلی جنس سروس سے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    گروپ نے پیر کو دائر کیے گئے مقدمے میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ انھیں نامزد اداروں سے 200 ملین شیکل (56 ملین ڈالر) ہرجانہ لے کر دیا جائے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق مدعی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیلی فوج کے اہلکار ’ایک فون کال‘ کے ذریعے لوگوں کو ’متوقع خطرے کے پیش نظر‘ فوری طور پر نکل جانے کی تنبیہ کرتے ہوئے زندگیاں بچا سکتے تھے۔

    4 روز میں 16 صہیونی فوجی مارے: حماس ترجمان ابو عبیدہ

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام ایک فون کر کے مدعی سمیت فیسٹیول میں شریک سیکڑوں افراد کو جسمانی اور ذہنی چوٹوں سے بچا سکتے تھے۔

    یاد رہے کہ سپرنووا میوزک فیسٹیول میں تقریباً 3,500 افراد نے شرکت کی تھی، جہاں غزہ کی قریبی پٹی سے حماس کے جنگ جوؤں نے ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر پہنچ کر مہلک حملہ کیا، جس میں کم از کم 260 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔