Tag: 7 دہشت گرد ہلاک

  • خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

    خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

    خیبر پختونخوامیں دو کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 7دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشتگردوں نے ضلع شوال میں چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ بھارتی اسپانسرشدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا، پاک فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل، نائب صوبیدار کاشف رضا شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ جام شہادت نوش کرنے والوں میں لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید بھی شامل ہیں۔

    چترال میں فورسز نے کامیابی سے ایک بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کیا، علاقے میں پائے جانے والے بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کیلئے کارروائی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/balochistan-security-forces-operation-5-terrorist-killed/

  • لاہور: سی ٹی ڈی سے مقابلہ ، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: سی ٹی ڈی سے مقابلہ ، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

    لاہور کے علاقے میانوالی مکڑوال کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے سات دہشت گرد ہلاک اور آٹھ فرار ہوگئے، سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

    دہشت گردوں سے چھ دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، سات کلاشنکوف، گولیاں اور بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے، 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

    فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی ٹیموں نے مکڑوال قریب ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد میانوالی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، دہشت گرد کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے۔

    شمالی وزیرستان اور رزمک میں فورسز نے آپریشن کرکے آٹھ دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا، جس میں سے ہلاک ایک افغان دہشت گردکی شناخت ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ میں ہلاک خارجی افغان دہشت گرد کی شناخت

    ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے، ہلاک افغان خارجی دہشت گرد کی شناخت جلال ولد نعمت کے نام سے ہوئی۔

     

  • پاک فوج کا ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کا ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

    ژوب: سیکورٹی فورسز کی جانب سے ژوب کے علاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مؤثر کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں، بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

    بی ایل ایف ٹھکانوں پر پاکستانی اسٹرائیک میں ہلاک دہشت گردوں کی ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئیں

    آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔