Tag: 7 سالہ بچہ

  • رحیم یار خان :  7 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

    رحیم یار خان : 7 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

    رحیم یار خان : نیازی کالونی میں 7 سالہ بچہ مین ہول میں گر کرجاں بحق ہوگیا تاہم واقعے کا مقدمہ مین ہول کا ڈھکن ہٹانے والے شہری کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے نیازی کالونی میں7 سالہ بچہ مین ہول میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ 7 سالہ حارث بھائی کے ساتھ گھر سے دکان پر چیز لینے گیا تھا، 3 گھنٹے بعد بچے کو گٹر سے باہرنکال کر اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبرنہ ہوسکا۔

    ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اہل علاقہ نے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے گٹرکا ڈھکن ہٹایا تھا جو واپس نہیں رکھا تاہم واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    نیازی کالونی میں کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مین ہول کا ڈھکن ہٹانے والے شہری محمد فہیم پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    میونسپل کمیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ملزم نے ذاتی غرض سےگٹرکاڈھکن ہٹایا اور بعد میں نہ رکھا، گزشتہ رات 7سالہ بچے کھلے مین ہول میں گرکرجان سے گیا۔

  • دبئی : 7 سالہ بچہ کروڑ پتی بن گیا

    دبئی : 7 سالہ بچہ کروڑ پتی بن گیا

    دبئی: جب قدرت کسی پر مہربان ہو تو قسمت بدلتے دیر نہیں لگتی، دبئی شاپنگ مال میں بچہ کے ساتھ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا، بچہ آیا تو شاپنگ کرنے تھا لیکن قسمت نے اسے لمحوں میں کروڑ پتی بن گیا۔

    دبئی میں سالانہ شاپنگ فیسٹیول دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، فیسٹیول کے دوران تمام شاپنگ مالز عوام کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرانے کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی تحائف اور نقد رقم تقسیم کرتے ہیں۔

    شاپنگ مال میں ایک ایسی ہی ایک پیشکش رکھی گئی تھی جس کے مطابق 300 درہم یعنی 8ہزار 300 پاکستانی روپے یا اس سے زائد کی خریداری کرنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی میں ایک بمپر پرائز رکھا گیا تھا ، جس کی مالیت  10 لاکھ درہم یعنی 2 کروڑ 76 لاکھ روپے تھی

    شاپنگ مال میں آنے والے  لوگوں میں سے شام سے آنے والے بچے 7 سالہ بچے نے بھی  قسمت آزمائی کی کہ شاید اسے بھی کوئی نہ کوئی انعام مل جائے  اور پھر کیا قسمت کی دیوی ہوئی بچے پر مہربان اور ۷ سالہ بچہ 10 لاکھ درہم کے سب سے بڑے انعام کا حقدار ٹھہرا۔

    شاپنگ مال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیف کروڑ پتی بننے والوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔