Tag: 7 ملزمان گرفتار

  • کراچی : ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : (14 اگست 2025) شہر قائد میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ میں ملوث7ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کو نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز سے گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ ضلع کیماڑی میں ہوائی فائرنگ میں ملوث7ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ پاپوش نگر میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا۔

    کراچی میں ہوائی فائرنگ : بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 57 زخمی

    واضح رہے کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب رات 2 بجے کے بعد پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 57 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، زاہد لاڈلا گروپ کے کارندے سمیت 7 ملزمان گرفتار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، زاہد لاڈلا گروپ کے کارندے سمیت 7 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رات گئے تین مبینہ پولیس مقابلوں میں سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکیلیں برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلا مقابلہ تھانہ شارع نورجہاں کی حدود میں پیش آیا جہاں دو طرفہ فائرنگ میں زخمی سمیت دو ڈاکو کو گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا، ملزمان کی شناخت امداد اور محمد علی کے نام سے ہوئی۔

    دوسرا مقابلہ کیماڑی میں انسداد رہزنی سیل پاک کالونی جدگال چوک کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 4 پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ ملزمان کی شناخت نعیم، ریاض، فضل ڈا ڈا اور کبیر کے نام سے کی گئی۔

    تیسرا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ پر ہوا، چاکیواڑہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے زاہد لاڈلا گروپ کے ایک اہم کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزم سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سورج عرف بھکاری کے نام سے کی گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلا گروپ سے ہے اور وہ متعدد جرائم میں ملوث رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/nankana-sahib-suspects-killed-in-alleged-police-encounter/

  • پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 7 ملزمان گرفتار

    پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 7 ملزمان گرفتار

    کشمور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی جبکہ 7 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے، تھانہ اے سیکشن کی حدود میں کچے کی طرف جانیوالے ٹرک سے اسلحہ پکڑا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحے میں 4 ایس ایم جیز، 12 ہزار گولیاں، 35 ایس ایم جی میگزین، 4 جی تھری، 4 ایم فور رائفل، 20 میگزین، 2 پستول اور 200 گولیاں بھی شامل۔

    ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں علی بخش گبول، عبدالشکور، فرمان ملک، اویس ابڑو، عبدالقادر ابڑو، مجاہد حسین اور شاہ میر سبزوئی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی نعمان ظفر کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ ڈاکوؤں کے مختلف گینگ کو سپلائی کیا جانا تھا۔

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، فیروز آباد انویسٹی گیشن پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائی مبینہ ٹاؤن، سرسید، مدینہ کالونی اور بوٹ بیسن میں کی گئیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے اندرون سندھ میں پانی چوری کے خلاف آپریشن کیا اور نہری علاقے کے 12 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن ہٹا دئیے گئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا بھتہ خور گرفتار

    ترجمان رینجرز کے مطابق پانی چوری میں ملوث 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، علاقے کے کاشتکاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔

    کراچی میں فیروز آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان لڑکی کے اغوا میں ملوث ہیں۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان اور عدنان شامل ہیں، لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کو اغوا کرکے زبردستی اس کی مرضی کے خلاف شادی کرائی گئی۔

  • کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں ‘ 7 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں ‘ 7 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ ہزار کلو چھالیا برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی چھالیا کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈاکس سلطان آباد، مچھر کالونی، پاپوش نگر اور قائد آباد میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، ہیروئن، چرس، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    ادھر کراچی کے مختلف علاقوں لائنزایریا پریڈی اسٹریٹ ، دھوبی گھاٹ، پارکنگ پلازہ ، شہاب الدین مارکیٹ کے اطراف میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔

    رینجرز آپریشن میں بیس سے زائد رینجرز کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شامل رہیں، آپریشن میں مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی۔

    سرچ آپریشن میں بائیومیٹرک مشین اور شناختی کارڈ کے ذریعے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، آپریشن چہلم کے جلوس اور کراچی میں امن وامان کے حوالے سے کیا گیا۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • اسلام آباد سےجعلی شناختی کارڈ بنانے والے 7 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد سےجعلی شناختی کارڈ بنانے والے 7 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 7 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق جعلی نادرا فارم کی تصدیق کرنے میں ملوث 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں راولپنڈی سے سابق ناظم طارق کیانی بھی شامل ہیں۔

    گرفتار نادرا اہلکار افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث ہیں۔

    جعلی شناختی کارڈز بنانے میں گرفتار ملزمان میں ظفر خان،شیرعلی خان،مومن خان،گل مرجان خان،گل رحمان خان،ظاہر خان اور چوہدری عبدالحمید خان شامل ہیں۔