کراچی : لیاری آگرہ تاج کالونی میں ٹیڑھی ہونے والی 7 منزلہ عمارت کے بلڈر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور عمارت سیل کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاری آگرہ تاج کالونی میں ٹیڑھی ہونے والی عمارت کے بلڈر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
کلری تھانے میں درج مقدمے میں بلڈر منصور شاہ اور نامعلوم ٹھیکیدار کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بلڈر منصورشاہ اور نامعلوم ٹھیکیدار نے غیرقانونی عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کیا اور انسانی زندگیوں کے خطرے کے پیش نظر عمارت کوخطرناک قرار دے کر اسے ناقابل رہائش قرار دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں : لیاری میں ایک اور عمارت کے گرنے کا خطرہ
ضلعی انتظامیہ نے عمارت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پانی کی ٹنکی لیک کرکے اور بجلی کے کنکشن منقطع کر کے عمارت کو سیل کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں سات منزلہ عمارت خالی کرا لی گئی تھی ، عمارت میں رہائش پذیر افراد کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپے دےکرفلیٹ لیا،عمارت میں خرابی تھی تو پہلے چیک کیا جاتا۔
پولیس کی جانب سے رہائشیوں سے مذاکرات کے بعد عمارت خالی کرائی گئی۔