Tag: 7 پاکستانیوں

  • 7 پاکستانیوں نے فوربز میگزین کی فہرست میں جگہ بنا لی

    7 پاکستانیوں نے فوربز میگزین کی فہرست میں جگہ بنا لی

    امریکی بزنس میگزین فوربز کی رواں برس کی ’ 30انڈر 30ایشیا‘ کی فہرست میں پاکستان کے 7 باصلاحیت نوجوان بھی شامل ہیں۔

    پاکستان میں کسی بھی شعبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور یہ بات معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز کی سالانہ ’ 30 انڈر 30‘ کی ایشیا کی فہرست نے بھی ثابت کردی ہے، جس میں مجموعی طور نامزد 300 افراد میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    فوربز کی جانب سے جاری کردہ جریدے کے مطابق اس فہرست میں ایشیاء پیسیفک کے پورے خطے میں 21 ممالک اور علاقوں کے 30سال سے کم عمر 300 غیر معمولی افراد کو نمایاں کیا گیا ہے جو ایشیاء پیسیفک کے علاقے میں صنعتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں۔

    نویں سالانہ انڈر 30 ایشیا فہرست میں بھارت 86 نوجوان شخصیات کے ساتھ سب سے آگے جب کہ چین اور جاپان 32، سنگاپور 27، آسٹریلیا 26، اور انڈونیشیا کے 18 نوجوانوں شامل ہے۔

    اس فہرست میں سات پاکستانی کاروباری شخصیات بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جس میں سرخیل بوانے (ابی)، عدیل عابد (لنکسٹار)، اعزاز نیئر (لنکسٹار)، علی رضا (لنکسٹار)، علینہ ندیم (ایجو فائی)، کاسرا زونیئر (ٹرکر) اور بشریٰ سلطان (آرٹسٹ) شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ فوربز نے اس لسٹ کے لیے چار ہزار سے زائد امیدواروں کا انتخاب کیا اور پھر اُن میں سے 300 امیدواروں کو فنڈنگ، ریونیو، سوشل امپیکٹ، اسکیل وغیرہ جیسے کی ورڈز کے ذریعے لسٹ میں شامل کیا گیا۔

  • دبئی: کروڑوں‌ درہم کی چوری کا الزام، 7 پاکستانیوں کو قید کی سزا

    دبئی: کروڑوں‌ درہم کی چوری کا الزام، 7 پاکستانیوں کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے رقم ٹرانسفر کرنے والی گاڑی سے 1 کروڑ 40 لاکھ درہم چوری کرنے کے جرم سات پاکستانیوں کو تین تین برس قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بینک کی رقم لے جانے والی بکتر بند گاڑی سے بھاری رقم چوری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تین ڈرائیوروں سمیت 7 افراد کو قید کی سزا سنا دی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ رقم ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے مینیجر نے بکتر بند گاڑی چلانے والے پاکستانی ڈرائیور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنا موبائل دبئی کے علاقے الغریر میں لگی اے ٹی ایم مشین کے پاس ہی چھوڑ گیا تھا۔

    منی ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے مینیجر نے گاڑی کی لوکیشن پتہ کی اور موقع پر پہنچے تو گاڑی موجود تھی لیکن 37 سالہ ڈرائیور 30 اور 39 سالہ دو پاکستانی ساتھیوں کے ہمراہ کروڑوں درہم لے کر فرار ہوگیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کمپنی مینیجر کی شکایت پر پولیس نے رواں برس جون میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں پاکستانی شہریوں کو شارجہ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے چوری کی گئی 1 کروڑ 40 لاکھ درہم کی خطیر رقم کو منتقل کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے جرم مزید 4 پاکستانیوں کو حراست میں لیا تھا۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے واردات کے دوران گاڑی میں لگے سیکورٹی کیمروں کے تار بھی کاٹ دئیے تھے تاکہ واردات کی ویڈیو نہ بن سکے۔

    اماراتی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا تھا جس کے بعد عدالت نے ساتوں ملزمان کو تین تین برس قید کی سزا سنائی تھی۔