Tag: 7 گرفتار

  • کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، 7 گرفتار

    کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، 7 گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک اور سات گرفتار کر لئے گئے ۔

    پولیس کے مطابق پرانا گولیمار میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسٹریٹ کرمنل مارا گیا ملزم سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا، رضویہ سوسائٹی مجاہد گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت تین ملزمان خالد، جاوید اور طارق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر آباد بلاک نائین میں فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اللہ داد اور آصف کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

    حکام کے مطابق نیو کراچی الیون آئی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ کورنگی چکرا گوٹھ نظر شاہ مزار کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • کراچی : ساڑھے چار ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد، 7 گرفتار

    کراچی : ساڑھے چار ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد، 7 گرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں پولیس نے اسمگل کی جانے والی گدھوں کی ساڑھے چار ہزار سے زائد کھالیں برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، کھالوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے جو لاہور سے منگوائی گئیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ہیروئن اورالیکٹرانک کا سامان اسمگل ہوا کرتا تھا لیکن اب گدھوں کی کھالیں بھی اسمگل ہونے لگیں۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک بارہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کیلئے موجود گدھوں کی چار ہزار سات سو چھتیس کھالیں برآمد کرلیں۔

    برآمد ہونے والی کھالوں کی  مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے گدھوں کی کھالوں کو غیر قانونی طریقے سےچائنا منتقل کیا جارہا تھا۔

    پولیس نے کارروائی کے دوران ایک غیرملکی اورخاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، جبکہ واقعے کا مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کھالوں کے 592 بورے برآمد کئے ہیں جن کو لاہور سے کراچی لایا گیا تھا، ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت کہاں گیا؟؟

    ۔(نوٹ)اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو پسند آئی ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔