Tag: 7 arrested

  • کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں بھتہ خور ہلاک، 7 ملزم گرفتار

    کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں بھتہ خور ہلاک، 7 ملزم گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک اور سات گرفتار کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک بھتہ خور ہلاک ہوگیا، دیگر کارروائیوں میں پولیس نے سات ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ، لوٹا گیا مال برآمد کرلیا۔

    ایس آئی یو پولیس نے سُرجانی ٹاؤن میں مقابلہ کے دوران ایک بھتہ خور کو ہلاک اور دو کو گرفتار کیا جبکہ تین ملزم فرار ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز برآمد ہوئے۔

    لانڈھی چھ نمبر کربلا گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، کلفٹن میں پولیس نے فائرنگ کا تبادلہ کے بعد دو ملزم گرفتار کرلئے، ملزم عبد النواز اور نصیب اللہ سے اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

    نیو کراچی سیکٹر جے فور میں مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، کورنگی عوامی کالونی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک رہزن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی جس سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا۔

    https://urdu.arynews.tv/nankana-sahib-suspects-killed-in-alleged-police-encounter/

    اس سے قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک گینگ کا کارندہ ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نوید عرف کپی کے نام سے ہوئی تھی۔

    مارا جانے والا ملزم بھتہ خوری، قتل، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار ملزمان میں منشیات فروش، اسٹریکٹ کرمنل شامل ہیں، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیاب سمیت اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا، منشیات اسمگلر بخشل خان سے 26 کلو منشیات برآمد ہوا، اسی نوعیت کی دوسری کارروائی کیماڑی میں کی گئی جہاں سے ایک ملزم ہاتھ آیا۔

    کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، زخمی ملزم شہری سے لوٹ مار کر رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور مسروقہ سامان بر آمد ہوا، زخمی ملزم کی شناخت بابر عرف بلا کے نام سے ہوئی۔

    علاوہ ازیں پولیس نے کلفٹن میں مختلف شیشہ بار پر چھاپے مارے اور 4 افراد کو حراست میں لیا، چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں شیشہ اور شراب برآمد ہوئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پولیس نے کراچی میں کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو حراست میں لےکر اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے محمود آباد، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں کارروائیاں کی گئیں جس کے باعث سات ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں کامران اور عمران عرف لمبا شامل ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عمران عرف لمبا ماضی میں بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے محمودآباد میں پولیس کی کشمیر کالونی میں تالا توڑ گروپ کے خلاف کارروائی سامنے آئی، اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعد ازاں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ڈاکو گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔

    نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوا۔

    علاوہ ازیں کسٹمز نے سٹی اسٹیشن پر کارروائی کی، اس دوران لاہور سے آنے والی مال گاڑی سے 15 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلیا گیا۔

  • رینجرز کی سندھ کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی سندھ کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 7 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کا لاڑکانہ کے علاقے باقرانی میں انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتار کے لیے چھاپہ مار کارروائی کی گئی، چھاپے کے دوران ملزم غلام قادر گرفتار جبکہ اعجاز ابڑو ساتھی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مفرور اعجاز ابڑو قتل، مقابلوں اور زمینوں پر قبضوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے، اعجاز ابڑو کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، اسلحے میں ایس ایم جیز، 22بور رائفل، پستول اور گولیاں شامل ہیں۔


    رینجرز کی کارروائی، الیکشن سبوتاژ کرنے کا منصوبہ ناکام


    رینجرز کی جانب سے سندھ کے ضلع خیرپور میں بھی ایک اہم کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ملزم عرفان کی گرفتاری عمل میں آئی، جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، کارروائی میں مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق روہڑی کے علاقے سنگرار روڈ پر بھی کارروائی کی گئی، جہاں سے ملزم صدرالدین گرفتار کیا گیا، ملزم سے ایس ایم جی، میگزین اور 25 راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں، جبکہ ملزم سے ایک کار، نان کسٹم پیڈ اور جعلی نمبر پلیٹ بھی بر آمد ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں خفیہ اطلاعات پر اہم چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں چار منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب: حکومت مخالف سرگرمیاں، 7 مشتبہ افراد گرفتار

    سعودی عرب: حکومت مخالف سرگرمیاں، 7 مشتبہ افراد گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جو غیر ملکی عناصر سے مسلسل رابطے میں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کیا ہے، جو حکومت اور ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے خفیہ اقدامات کر رہے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے مسلسل ریکی کے بعد 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، گرفتار افراد سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے غیر ملکی عناصر کے ساتھ رابطوں میں تھے۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے سعودی عرب میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے دیگر لوگوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا، اور انہوں نے ممنوعہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے اور انہیں دوسرے عناصر تک پہنچانے کی سرگرمیاں بھی جاری کر رکھی تھیں۔


    ریاض:خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی، آواز اٹھانے کے جرم میں 7 خواتین گرفتار


    پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہے، جلد حقائق سامنے آئیں گے جبکہ الزام ثابت ہونے پر حکومت مخالف سرگرمیوں کے جرم میں سخت سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں سعودی پولیس نے خواتین کے حقوق اور ڈرائیونگ پر عائد پابندی کے خلاف آواز اٹھانے والی سات خواتین وکلا کو غیر ملکی طاقتوں سے رابطے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں خواتین کی مذکورہ گرفتاری سے متعلق سعودی حکام نے کوئی وجوہات واضح نہیں کی ہیں، البتہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاریاں خواتین کو خاموش کروانے کی کوشش ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی : ساڑھے چار ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد، 7 گرفتار

    کراچی : ساڑھے چار ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد، 7 گرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں پولیس نے اسمگل کی جانے والی گدھوں کی ساڑھے چار ہزار سے زائد کھالیں برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، کھالوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے جو لاہور سے منگوائی گئیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ہیروئن اورالیکٹرانک کا سامان اسمگل ہوا کرتا تھا لیکن اب گدھوں کی کھالیں بھی اسمگل ہونے لگیں۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک بارہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کیلئے موجود گدھوں کی چار ہزار سات سو چھتیس کھالیں برآمد کرلیں۔

    برآمد ہونے والی کھالوں کی  مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے گدھوں کی کھالوں کو غیر قانونی طریقے سےچائنا منتقل کیا جارہا تھا۔

    پولیس نے کارروائی کے دوران ایک غیرملکی اورخاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، جبکہ واقعے کا مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کھالوں کے 592 بورے برآمد کئے ہیں جن کو لاہور سے کراچی لایا گیا تھا، ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت کہاں گیا؟؟

    ۔(نوٹ)اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو پسند آئی ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔