Tag: 7 giraftar

  • خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    کراچی : کورنگی سے چار پولیس اہلکاروں اور تین خواتین کے قتل میں ملوث سات ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    ایس ایس پی کورنگی ابرار حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی سے گرفتار ملزمان دوسو سے زائد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نےدوہزارتیرہ میں شرافی گوٹھ پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے چار اہلکاروں کو شہید کیا تھا، دوران تفتیش ملزمان نے دوہزار چودہ میں دو خواتین اور ایک بچی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کرنے اعتراف کیاہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ ہر ہفتے دو کارروائیاں کرتا تھا اور ملزمان مزاحمت پر پولیس اور شہریوں کو قتل کردیتے تھے۔

  • ماڑی پور سے ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر7ساتھیوں سمیت گرفتار

    ماڑی پور سے ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر7ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ماڑی پور سے  تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کےمقامی کمانڈر سمیت سات دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڑی پورمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کے سات کارندے گرفتار ہوئے۔

    گرفتاردہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کامقامی کمانڈرحاجی شیرمحمدشامل ہے سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق  مذکورہ د ہشت گردبھتہ خوری اور اغوابرائےتاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد ممکنہ طورپرتخریب کاری کی پلاننگ کررہےتھے۔

  • کراچی:مختلف علاقوں سے7ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی:مختلف علاقوں سے7ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز نے اولڈ سٹی ایریا کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔رینجرزحکام کے مطابق چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان سے راکٹ لانچر اورکلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

    گرفتار ملزمان قتل، بھتہ خوری اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب تیموریہ اور شارع نور جہاں کے علاقے میں مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

    ملزمان اکیس سے زائد افراد کے قتل ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث بتائے گئے ہیں۔