Tag: 7 halak

  • دیر بالا: گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ 7 افراد جاں بحق

    دیر بالا: گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ 7 افراد جاں بحق

    دیربالا : جرگے سے واپس آنے والی گاڑی پر دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق امن کمیٹی سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں دہشت گردی کی کارروائی میں جرگے سے واپس آنے والی گاڑی پرڈوگ درہ میں ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے، واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ڈی آئی جی دیر اختر حیات کے مطابق گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اڈے سے نکل رہی تھی۔

    پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقو عہ کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو اسسپتال منتقل کیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں تحصیل کونسلر عادل خان، ولیج ناظم خان محمد ، باچا رحمان، سمیع اللہ، محمود جان ، کبیر اور دیگر شامل ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت نہ ہو سکی، جاں بحق افراد کا تعلق امن کمیٹی سے بتایا جاتا ہے، ڈی آئی جی اختر حیات کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

     

  • پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    لاہور / ملتان : ملتان میں سوائن فلو سے تین خواتین کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔

    ملتان میں سوائن فلو کے باعث تین خواتین کے جاں بحق ہونے کے باوجود محکمہ صحت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بظا ہر نزلہ و زکام دکھا ئی دینے والا جا ن لیوا مرض سوائن فلو ایک مرتبہ بھر پنجاب پر موت کا پیغام لئے بے قابو ہوگیا ہے ۔ اب تک اس مرض نے پنجا ب میں سات افراد کی جان لے لی ہے جبکہ دسیوں افراد میں اس مرض کی مو جودگی کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    پنجاب بھر میں سوائن فلو شدت اختیار کرگیا۔ پنجاب میں اب تک سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی۔سوائن فلو سے مرنے والے سات افراد کے علا وہ سرکاری اسپتا لوں میں سوائن فلو کے اب تک اکیس اور صرف لا ہور کےنجی ہسپتالوں میں بارہ مریضوں میں اس مرض کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    سوال یہ ہے کہ ن لیگ جو گذشتہ سات برس سے زائد عرصے سے مسلسل صو بہ میں حکمرانی کر رہی ہے اس نے اس جان لیوا بیما ری سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات کئے؟

     کیا اس بیما ری کی ویکسین سرکا ری ہسپتالوں میں مو جود ہے؟ کیا اس مرض سے بچنے کیلئے کو ئی مہم چلا ئی گئی؟ کیا ملک کے غریب عوام کی قسمت میں ہسپتال کے دھکے کھانا اور پھر مو ذی امراض میں مبتلا ہوکر مرجا نا لکھا ہے؟

  • کراچی: ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، سات دہشت گرد ہلاک

    کراچی: ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، سات دہشت گرد ہلاک

    کراچی: ایوب گوٹھ میں پولیس نےکالعدم تنظیم کےسات دہشت ہلاک کردیئے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    مقابلہ مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کے دوران ہوا،ذرائع کے مطابق مارے جانےوالےدہشت گرد شہید ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت اہم پولیس افسران کے قتل میں ملوث تھے۔

    آپریشن کے دوران اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، تمام ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔جن میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے، جن کے نام امین ،لال زادہ اور حضرت حسین بتائے جا رہے ہیں ،جبکہ دو دہشت گرد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

  • ملتان: کشتی الٹنے سے دولہا سمیت سترہ افراد ڈوب کر جاں بحق

    ملتان: کشتی الٹنے سے دولہا سمیت سترہ افراد ڈوب کر جاں بحق

    ملتان: شیرشاہ بند میں دولہا دلہن کی کشتی سیلابی پانی میں الٹ گئی۔ دولہا سمیت سترہ افراد جاں بحق ہو گئے ۔امدادی کارروائیوں کے دوران ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔ متعدد افراد کو بچالیاگیا امدادی سرگرمیاں اب بھی جاری ہے۔

    تین روزقبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی دلہن کو کیا معلوم تھا کہ شادی کی خوشیوں کو سیلابی پانی کی نظر لگ جائے گی اور اس کا جیون ساتھی زاہد اس کو سفر کے آغاز پر ہی تنہا چھوڑ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کشتی میں دولہا دلہن سمیت بائیس سے تیس باراتی شادی کی دعوت میں شرکت کے بعد ایک مقام سے دوسرے مقام جارہے تھے کہ سیلابی پانی کے دوش پر سوار ہچکولے کھاتی کشتی اچانک دریا برد ہوگئی ۔

    کشتی میں سوار پچیس سالہ زاہد کی شادی تین روز قبل ہوئی تھی،جس کی شہنائیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، زاہد کی نئی نویلی دلہن کاصدمے سے نڈھال ہے ،زاہد کےماں باپ بھی بیٹے کے غم میں مبتلاہیں ۔

    دو ننھے معصوم بچوں سمیت ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو اہلکارسرگرداں ہیں ،اٹھارہ افراد کوپاک آرمی کے جوانوں کی مدد سے نکالاگیا، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو کرنے والا پاک فوج کا صوبیدار دوسروں کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ۔ پاک بحریہ اور مقامی ریسکیو کی جانب سے شیرشاہ بند پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔