Tag: 7 killed

  • پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات ،7 افراد جاں بحق

    پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات ،7 افراد جاں بحق

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں اوکاڑہ روڈ پر ٹرک اور چینگ چی رکشہ میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار فاروق اس کی بیوی شہناز اور ان کا دس سالہ بیٹا عمران موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ تین بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز نےجائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا تاہم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    جان بحق ہونے والے خاندان اوکاڑہ کے نواحی علاقے جبوکہ کے رہائشی تھے۔

    دوسری جانب ساہیوال میں بورےوالہ روڈ پر ٹرک اور ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 4افرادجاں بحق ہوگئے ،ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ  ٹرک کی سڑک پر کھڑی ٹرالی سے ٹکر کے باعث پیش آیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بورے والاروڈ اور دیپالپور میں حادثات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور حادثات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔

  • نیپال، برفانی طوفان کی زد میں آکر 5 کوہ پیما سمیت 7 افراد ہلاک

    نیپال، برفانی طوفان کی زد میں آکر 5 کوہ پیما سمیت 7 افراد ہلاک

    کھٹمنڈو: نیپال میں برفانی طوفان کی زد میں آکر 5 کوہ پیما سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورجا ہمل پہاڑ سر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 جنوبی کوریا کے کوہ پیماؤں سمیت 7 افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں اور ان کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

    برفانی طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں جنوبی کوریا کے کوہ پیما کم چینگ ہو بھی شامل ہیں جو بغیر آکسیجن سلنڈر کے 14 چوٹیاں عبور کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرچکے تھے۔

    نیپال کے ٹریکنگ کیمپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جب گزشتہ روز کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوا تو ہم نے ان کی تلاش کے لیے ریسیکو ہیلی کاپٹر روانہ کردیا تھا۔

    کوہ پیماؤں کو جمعہ کی شام ایک شدید طوفان کا سامنا کرنا پڑا، ہفتے کو دو ریسکیو ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے لیکن خراب موسم کے سبب لاشوں کو اُٹھایا نہ جاسکا، اتوار کے روز دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

    گورجا ہمل پہاڑ 7193 میٹر 23 ہزار 590 فٹ بلند ہے جسے کوہ پیما سر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ 2015 میں بھی نیپال کی پہاڑی صنعت میں برفانی طوفان کی زد میں آکر 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس سے قبل بھی 16 افراد برفانی طوفان کے نتیجے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پشاور: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، ایک بچے سمیت 7 افراد قتل

    پشاور: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، ایک بچے سمیت 7 افراد قتل

    پشاور: خیبر پختونخواہ میں پیش آیا انتہائی افسوسناک واقعہ جہاں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے ایک بچے سمیت 7 افراد قتل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی پر گولی چل گئی اور سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے انقلاب میں بچوں کی لڑائی نے کئی انسانوں کی جانیں لے لیں، فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے افراد میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے 7 افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد مکمل حقائق اور گرفتاری عمل میں آئے گی۔


    شوہر نےبیوی سمیت5افرادکوقتل کرکےخودکشی کرلی


    دوسری جانب پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے تین بچوں کو زیلی گولیاں دے کر خود بھی کھالیں جس کے باعث خاتون اور ایک بچی نے دم توڑ دیا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کے زہر دینے اور خود بھی کھانے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ماں اور اس کی ایک بچی زندگی بازی ہار گئی، تاہم دو بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    خیال ہے کہ 2016 میں پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں شوری مانیکہ میں گھریلو تنازعے پر شوہر نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کردیا تھا اور بعد میں خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوری آباد کے قریب ٹریلر اور دو گاڑیوں میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    نوری آباد کے قریب ٹریلر اور دو گاڑیوں میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    حیدرآباد: نوری آباد کے قریب ٹریلر اور دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ لونی کوٹ کے قریب پیش آیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد گاڑی کے سلنڈر پھٹنے سے ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں موجود 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ٹریلر اور دونوں گاڑیاں کراچی سے حیدرآباد جارہی تھیں، اس دوران لونی کوٹ کے مقام پر پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے آگے والی گاڑیوں کو ٹکر ماری، پیچھے سے ٹکر لگنے کی وجہ سے اگلی گاڑی میں لگا گیس کا سلنڈر پھٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے لیکن معجزانہ طور پر ایک بچی محفوظ رہی، لاشوں اور متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے متاثرہ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • تربت: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3شرپسند ہلاک

    تربت: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3شرپسند ہلاک

    تربت : ایف سی اور حساس ادارے کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں مزید تین شرپسند ہلاک اور دو ایف سی اہلکار شہید ہوگئے.

    ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے ہدایت جاری کی ہے کہ علاقے میں شرپسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے.

    دوسری جانب ایف سی کا قلات کے علاقے میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مارا گیا، جو دہشتگردی ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگرمتعدد وارداتوں میں ملوث تھا ، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا.

  • گوادر کوسٹل ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم، 7افراد جاں بحق

    گوادر کوسٹل ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم، 7افراد جاں بحق

    گوادر : اورماڑہ میں گوادر کوسٹل ہائی وے پر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے۔

    لیویز حکام کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے سے کراچی جانے والی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ اورماڑہ کے علاقے بسہول کے مقام پر ٹکرا گئی، جس کے نتیجے دونوں ڈرائیورز سمیت 7افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں اور لاشوں کو نیوی ہسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت مزدور طبقے کی ہے، جو عید منانے کے لئے اپنے گھر وں کو جارہے تھے۔

  • بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    لیبیا: بن غازی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کی زد میں آکر سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بن غازی کے وسطی علاقے میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ چیک پوسٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

    اسپتال حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔