Tag: 7 mulziman giraftar

  • لاہور: شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کراس کی دھنائی کردی

    لاہور: شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کراس کی دھنائی کردی

    لاہور : ہربنس پورہ میں ایک ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کا درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے اقبال ٹاؤن سے سات مشکوک افراد کو پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ فیاض کالونی میں دو ڈاکوں دکان کا صفایا کرکے فرار ہورہے تھے کہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    دوسرا ڈاکو نقدی اور دیگر سامان لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو شہریوں سے چھڑا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کی ملحقہ آبادیوں میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے سات مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

    سرچ آپریشن میں حساس اداروں ، پولیس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، سرچ آپریشن اقبال ٹاؤن کی ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔

    آپریشن میں پولیس نے کرائے داروں ، دکانداروں اور مشکوک افراد سے ان کے کوائف کی چیکنگ کی، جن میں سات افراد کے کوائف نامکمل ہونے پر اُن کو حراست میں لےلیا گیا، حراست میں لیے گئے مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔

     

  • اسلام آباد سےجعلی شناختی کارڈ بنانے والے 7 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد سےجعلی شناختی کارڈ بنانے والے 7 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 7 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق جعلی نادرا فارم کی تصدیق کرنے میں ملوث 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں راولپنڈی سے سابق ناظم طارق کیانی بھی شامل ہیں۔

    گرفتار نادرا اہلکار افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث ہیں۔

    جعلی شناختی کارڈز بنانے میں گرفتار ملزمان میں ظفر خان،شیرعلی خان،مومن خان،گل مرجان خان،گل رحمان خان،ظاہر خان اور چوہدری عبدالحمید خان شامل ہیں۔