Tag: 7 people arrest

  • کراچی: پولیس، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: پولیس، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والےاداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردیں، پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، پولیس اور رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔

    پولیس نے طارق روڈ پر لبرٹی چوک کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، اسی طرح رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کےعلاقے مہاجرکیمپ کی مخصوص گلیوں کا محاصرہ کرکے تلاشی لی اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق موبائل پیر آباد میں معمول کے گشت پر تھی کہ ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، دو گرنیڈ اوراسلحہ برآمد ہوا۔

  • سانحہ شکارپور میں ملوث7ملزم گرفتار، ڈی آئی جی لاڑکانہ

    سانحہ شکارپور میں ملوث7ملزم گرفتار، ڈی آئی جی لاڑکانہ

    لاڑکانہ: ڈی آئی جی لاڑکانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ شکارپور میں ملوث سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیو میرانی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام ایجنسیاں اور پولیس مشترکہ کام کررہی ہے، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سکھر ، سی آئی ڈی پولیس کراچی اور تین اضلاع کے ایس ایس پیزپر مشتمل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی ہیں، ٹیم جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

    یاد رہے کہ شکار پور کی امام بار گاہ میں دھماکے سے کم از کم 57 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے تھے، یہ دھماکہ جمعے کو شکار پور کے علاقے لکھی در کی امام بارگاہ مولا علی میں ہوا ہے۔

    سی آئی ڈی پولیس کی ٹیم نے شکار پور امام بارگاہ میں شواہد اکٹھے کئے، جس کے بعد وہ ابتدائی تحقیقات میں اس نتیجے پر پہنچے کہ دھماکہ خود کش تھا، انکا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہواجب دعامانگی جارہی تھی۔

    سی آئی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور کی عمر بیس سال تھی، جس نے پانچ سے چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا۔