Tag: 7 suspects arrested

  • کراچی : ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : (14 اگست 2025) شہر قائد میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ میں ملوث7ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کو نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز سے گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ ضلع کیماڑی میں ہوائی فائرنگ میں ملوث7ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ پاپوش نگر میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا۔

    کراچی میں ہوائی فائرنگ : بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 57 زخمی

    واضح رہے کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب رات 2 بجے کے بعد پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 57 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسی دوران 5 مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 164 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کلی عمر روڈ  پر گاڑی سے 50 کلو منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، ایم ٹو پر گاڑی سے 12 کلو افیون اور 18 کلو منشیات کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد میں ٹی چوک پر گاڑی سے 9 کلو 600 گرام منشیات جبکہ فیض آباد کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلو 600 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 964 گرام آئس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج  کرلیا گیا۔