Tag: 7 years

  • انڈونیشیا میں مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کو ساڑھے7سال قید کی سزا

    انڈونیشیا میں مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کو ساڑھے7سال قید کی سزا

    جکارتا: انڈونیشیا میں مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کو ساڑھے7سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جکارتہ کی عدالت نے ایک خاتون خودکش حملہ آور کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی، پراسیکیوٹر اور وکیل کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ انڈونیشیا میں اس طرح کے حملے کی منصوبہ بندی کے لئے ایک خاتون کو سزا دی گئی ہے۔

    پروسیکیوٹر نے ملزمہ کو 10 سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی تھی۔

    جکارتہ کی عدالت کے جج سفیرالدین انیور رفیق کا کہنا تھا کہ خاتون کا منصوبہ تھا کہ وہ صدارتی گارڈ کے قریب جا کر خود کو دھماکا سے اڑالے، انسداد دہشت گردی قانون کی خلاف ورزی کرنے خاتون مجرم ثابت ہوئی ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلا نے سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ نووی حاملہ ہے اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں ڈلیوری کے مرحلے سے گزرنے والی ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جکارتہ میں صدارتی محل میں گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے دوران بم دھماکے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی اور اس دوران خاتون کو 3کلو وزنی بم کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

    خاتون داعش سے متاثر اور صدارتی محل کو نشانہ بناناچاہتی تھی۔

    خیال رہے کہ بم دھماکے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں خاتون کے شوہر سمیت 4 افراد بھی شامل ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں ٹیسٹ میچ ہوئے سات سال سات ماہ اور سات دن گزر گئے

    پاکستان میں ٹیسٹ میچ ہوئے سات سال سات ماہ اور سات دن گزر گئے

    کراچی : پاکستان کو اپنی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلے ہوئے سات سال سات ماہ اور سات دن گزر گئے۔ ملک میں کرکٹ کھیلے بغیر پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے دروازے بند ہوئے،وہیں پاکستان ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا ایوارڈ ملا۔

    تفصیلات کے مطابق آج سے سات سال قبل سال دوہزار نو میں پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈٖیم میں مدمقابل تھیں، ابتدائی دو روزبیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

    کھیل کے تیسرے روز یونس خان نے بیٹنگ کا آغاز کرنا تھا لیکن وہ کریز پرنہ آئے۔ ٹیسٹ میچ کے دوران ہی سری لنکن ٹیم دہشت گردی کا شکارہوگئی۔ جس کےبعد پاکستان اپنی سرزمین پر نہ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے کے بعد نہ صرف ٹیسٹ میچ وقت سے پہلے ختم ہوا بلکہ اس حملے کےاثرات آج بھی پاکستانی کرکٹ پر برقرار ہیں۔ سات سال سات ماہ اورسات دن بعد بھی انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں ممنوع ہے۔

    سات سال سے پاکستان ہوم سیریز ملک سے باہر کھیل رہا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم بنا۔ دنیا کے کسی اور ملک نے اول آنے سے اتنی مشکلات کاسامنا نہیں کیا۔ آج سات سال سات ماہ اور سات دن بعد پاکستان دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔