Tag: 7 zakhmi

  • گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت سات افراد زخمی

    گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت سات افراد زخمی

    کراچی : کالاپل کے قریب گھر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں دو بچوں سمیت ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کالا پل کورنگی روڈ کے قریب قائم گھر کی چھت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق گھر کی چھت پرسالگرہ کی تقریب جاری تھی جس کے دوران بڑی تعداد میں بچے اور دیگر افراد چھت پر موجود تھے۔

    خستہ حال عمارت کی چھت وزن برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو حکام کی جانب سے ملبے کو ہٹانے کا کام جا ری ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • لاہور : لین دین کے تنازع پرفائرنگ، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

    لاہور : لین دین کے تنازع پرفائرنگ، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

    لاہور : راوی روڈ سبزی منڈی میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ سبزی منڈی میں رانا عابد اور حافظ منظور نامی تاجروں کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

    مسئلے کے حل کے لیے دونوں گروپوں کی پولیس کی موجودگی میں پنچایت جاری تھی کہ رانا عابد گروپ کے کارندوں نے فائرنگ کردی جس کے باعث پنچایت میں موجود نو افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو میئو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حافظ منظور اور اس کا بھتیجا چوہدری عتیق جانبر نہ ہوسکے، سات زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے بعد کیسے بھگڈر مچی۔

    مقامی ڈی ایس پی کے مطابق پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • صدر کراچی میں سلینڈر دھماکہ، سات افراد زخمی ہوگئے

    صدر کراچی میں سلینڈر دھماکہ، سات افراد زخمی ہوگئے

    کراچی : صدر میں سلنڈر پھٹنے سے سات افراد زخمی ہوگئے،دو افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  صدر میں واقع مارکیٹ کے اندر سلنڈر پھٹنے سے ہونے والےدھماکہ میں سات افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صدر زیب النساء اسٹریٹ کے قریب واقع کلاتھ مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے سات افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا ، تاہم پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔

    جو زخمی افراد کو اسپتال لے گئے جہاں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، تین افراد جاں بحق سات زخمی

    تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، تین افراد جاں بحق سات زخمی

    اسلام آباد : تیزرفتارہائی ایس بے قابوہوکر درخت سے ٹکراگئی ،حادثے میں 3افرادجاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں تیزرفتارہائی ایس بے قابوہوکر درخت سے ٹکراگئی گاڑی میں سوار تین افراد موقع پرجاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تیزرفتارگاڑی مری کی جانب رواں دواں تھی کہ راستے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکردرخت سے جاٹکرائی جس سے ایک خاتون اوردوبچے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

     تینوں کی میتوں اورزخمیوں کوپولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا۔زخمیوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔