Tag: 70 زخمی

  • اٹلی میں دو ٹرکوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد ہلاک، 70 زخمی

    اٹلی میں دو ٹرکوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد ہلاک، 70 زخمی

    روم: اٹلی میں بولوگنا ایئرپورٹ کے قریب دیوہیکل گاڑیوں کے ٹکرانے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہائی وے کے پل میں کئی فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دئیے، سانحے کے بعد موٹر وے اور قریبی علاقوں کو بند کردیا گیا۔

    حکام کے مطابق خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 شخص ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تیرہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر دھماکے اور بلند شعلوں کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئیں، جس میں دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    اٹلی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 60 سے 70 لوگ زخمی ہوئے جس میں لوگوں کی اکثریت جھلس گئی ہے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی‘ 41 افراد ہلاک

    جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی‘ 41 افراد ہلاک

    سیول: جنوبی کوریا کے اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 413 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوب میں واقع شہرمریانگ میں واقع اسپتال میں آگ لگنے کے باعث 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق سیجونگ اسپتال میں آگ ایمرجنسی روم میں لگی جہاں پرزیادہ ترعمررسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال کی عمارت میں 200 افراد موجود ہیں جن میں سے 93 افراد کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگرافراد کوعمارت سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 70 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدرمون جے ان نےایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 دسمبر کو جنوبی کوریا کے شہرجیکیون میں واقع ایک 8 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں