Tag: 70 years

  • گرناڈا کے علاوہ امریکا نے 70برس میں‌ کوئی جنگ نہیں‌ جیتی، جواد ظریف

    گرناڈا کے علاوہ امریکا نے 70برس میں‌ کوئی جنگ نہیں‌ جیتی، جواد ظریف

    تہران : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں 18 سال بعد طالبان سے مذاکرات کرنا پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا ،ایران کشیدگی سے متعلق جاری بیان میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں سوائے رسوائی کے کچھ نہیں ملا، بالآخر اٹھارہ برس بعد طالبان سے مذاکرات کرنے پڑے۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی موجودگی کا نتیجہ داعش کی صورت میں نکلا، شام میں امریکی موجودگی سے بھی رسوائی ملی، 290 افراد کو ایران ایئربس حملے میں مارا گیا، گرناڈا کے علاوہ امریکا نے 70 برس میں کوئی جنگ نہیں جیتی۔

    جواد ظریف نے کہا کہ اب بھی امریکہ کو ناکامی کا سامنا ہوگا، امریکی عوام سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، ٹیکساس واقعہ پر ہمیں افسوس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی عوام لوگوں کو ستانے، تشدد کے کلچر کا نشانہ بنے ہیں، امریکی عوام اس کلچر کا نشانہ بنے کہ میز پر بات جنگ کی ہوگی،جنگ کا کلچر نہیں چل سکتا۔

    سفارتکاری سمجھداری ہے کمزوری نہیں، جواد ظریف

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یاد رکھیں کہ ایرانیوں نے کسی بھی جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کی اور کسی بھی مذاکرات میں ناکام بھی نہیں ہوئے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ جن خیالات کا اظہار ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کیا تھا امریکی قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن نے دو سال قبل اسی طرح کے خیالات کا اظہار اپنے ایک آرٹیکل میں کیا تھا۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، نوجوان شہید، 24 فلسطینی زخمی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، نوجوان شہید، 24 فلسطینی زخمی

    یروشلم : مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان واقع بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینی پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان شہید، 24 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر میں صیہونی ریاست اسرائیل کی درندہ صفت فورسز نے بے دریغ فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو بے دردی سے شہید کردیا جبکہ صیہونی فورسز کی گولیوں کی زد میں آکر 24 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینی عوام تحریک حق واپسی کے تحت اپنے گھروں اور زمینوں پر 70 برس قبل ہونے والے قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے تھے۔

    فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا تھا, نوجوان کی میت اسپتال پہنچی تو ماں شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر غم سے نڈھال ہوگئی۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز غزہ اور اسرائیل کے درمیان واقع ایریز بارڈر کراسنگ پر تعینات ظالم اسرائیلی فورسز نے مظاہرہ کرنے والے 15 سالہ فلسطینی نوجوان احمد ابو حبل کو سر میں گولی مار شہید کیا تھا۔

    اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف مظاہروں میں شریک ایک عینی شاہد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ احمد ابو حبل کو  سر پر شیل لگا تھا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

    غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف ال قدرا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 24 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی افواج کے ظلم کا شکار ہونے والے فلسطینی نوجوان کی نماز ادا کردی گئی جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کرکے اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی جنہیں منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا اندھادھند استعمال کیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے وسط میں واقع المغازی اور البریج پناہ گزین کیمپ میں رات گئے صیہونی ریاست اسرائیل کے درندہ صفت فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

  • پاک، روس تعلقات کے 70 سال مکمل، دفتر خارجہ کا علاقائی ترقی پر زور

    پاک، روس تعلقات کے 70 سال مکمل، دفتر خارجہ کا علاقائی ترقی پر زور

    اسلام آباد: پاک، روس تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستان دفتر خارجہ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی ترقی پر زور دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک روس تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں، دو طرفہ سطح پر روابط بڑھانے کی امنگ اور جستجو موجود ہے، پاک روس دوستی تیزی سے قابل اعتماد اشتراک میں بدل رہی ہے، چاہتے ہیں روس کے ساتھ دوستی مزید مضبوط کی جائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ روابط باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، پاکستان روس علاقائی وعالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک ہمسایہ اور دیرپا امن واستحکام میں شراکت دار ہیں، پاکستان اور روس علاقائی ترقی کی مشترکہ خواہش رکھتے ہیں۔

    پاکستان کا ترکی اور روس کے تعلقات میں بحالی کا خیر مقدم

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور ادارہ جاتی انتظام سے روابط مزید مضبوط ہوں گے، تجارت، توانائی، دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، عالمی سطح پر بین الاقوامی تنظیموں میں بھی باہمی مؤقف یکساں ہے، دوطرفہ ممالک کے درمیان تعلقات جتنے مضبوط ہوں گے عالمی سطح پر اس کے اتنے ہی بہتر نتائج نکلیں گے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روس نے شنگھائی تعاون تنظیم رکنیت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے، روس انتہائی اہم عالمی قوت، ترقیاتی شراکت دار اور خطے میں اہم حصہ دار ہے، طویل المعیاد کثیر الجہتی اشتراک دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انڈونیشیا میں 16سالہ لڑکے کی دادی کی عمر کی خاتون سے انوکھی شادی

    انڈونیشیا میں 16سالہ لڑکے کی دادی کی عمر کی خاتون سے انوکھی شادی

    جکارتہ : انڈونیشیا میں سولہ سالہ لڑکے نے دادی کی عمر کی خاتون سے شادی کرکے لوگوں کو حیران کردیا، اجازت نہ ملنے پر دونوں نے خودکشی کی دھمکی بھی دی تھی۔

    انڈونیشیا کے علاقے سماٹرا میں انوکھی شادی ہوئی ، جہاں دلہا کی عمر صرف سولہ سال جبکہ دلہن کی عمر ستر سال سے بھی زیادہ تھی۔

    نوجوان دولہے کی عمر 16 سال ہے اور قانونی طور پر اسے شادی کرنے کا حق نہیں ہے، جب گاؤں کے لوگوں اور حکام کی جانب سے مقامی قوانین اور روایات کے برعکس ہونے والی شادی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو دولہا اور دلہن نے خودکشی کی دھمکی دھمکی دیدی۔

    حکام نےشادی کی اجازت تو دے دی لیکن اس شادی کو رجسٹر نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ سترسال کی خاتون سولہ سال کے لڑکے کی بیماری میں دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی تھیں ، لڑکے کو خاتون کی تیمارداری نے ایسا متاثرکیا کہ شادی ہی کر بیٹھا۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا قانون کے مطابق شادی کے لیے خواتین کی عمر 16 سال اور مردوں کی عمر 19 سال ہونی چاہیے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔