Tag:

  • ایک وزیراعظم نے 1100 ارب کا کہا 11 روپے بھی نہیں ملے، وزیراعلیٰ سندھ برہم

    ایک وزیراعظم نے 1100 ارب کا کہا 11 روپے بھی نہیں ملے، وزیراعلیٰ سندھ برہم

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفاق کے رویے سے ناخوش ہیں، انھوں نے کہا کہ وفاق کے فور پروجیکٹ پر جس طرح کام کررہا ہے اس پر خوش نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم آیا اس نے کراچی کےلیے 1100 ارب روپے کا اعلان کیا لیکن 11 روپے بھی نہیں ملے۔

    مراد علی شان نے مزید کہا کہ ایک وزیراعظم نے کراچی کےلیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا مگر 162 روپے بھی نہیں ملے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم خوش نہیں ہیں جس اسپیڈ سے وفاق کام کرہی ہے، ایک جماعت الیکشن سے بھاگ گئی انھوں نے کہا کہ ہم نہیں لڑیں گے کیوں کہ ہم انتخابات ہار جائیں گے۔

    خیال رہے کہ کچھ مہینوں قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بھی بنوایا تھا اور سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی واضح ہدایت جاری کی تھی۔

    مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر کا دورہ کریں اور شہر میں گٹرز کا بہنا، صفائی کے مسائل اور غیر قانونی پارکنگ پر نظر رکھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پرپورٹل بنوانے کے بعد ہدایت کی تھی کہ افسران گٹرز، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

  • خاتون نے خود اپنے ہی ایکسیڈنٹ کی ویڈیو کس طرح بنائی؟

    خاتون نے خود اپنے ہی ایکسیڈنٹ کی ویڈیو کس طرح بنائی؟

    ویڈیو بنانے کا جنون آج کل بہت سے لوگوں کو ہے، خاتون نے خود ہی اپنے ایکسیڈنٹ کی ویڈیو بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی خاتون کی ایک عجیب اور چونکا دینے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر ٹریفک قوانین پر عمل نہ کیا جائے تو بائیک کی سواری ساتھ بیٹھے ڈرائیور کےلیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

    دہلی سے تعلق رکھنے والی انسٹاگرام صارف پرینکا نے ایک کلپ شیئر کی ہے جوکہ ان کے ساتھ ہی پیش آئے حادثے کی ہے، کیپشن میں انھوں نے بتایا کہ کس طرح ریپیڈو بائیک سواری نے اسے ہلا کر رکھ دیا۔

    پرینکا نے دعویٰ کیا کہ ریپیڈو بائیک ڈرائیور نے اسے یہ کہہ کر ہیلمٹ نہیں دیا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے اور وہ خود بھی نہیں پہنتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس نے منزل تک پہنچنے کے لیے کئی بار سڑک پر غلط رخ اختیار کیا، انسٹا پوسٹ میں پرینکا نے کہا "شاید یہ پہلا موقع ہو جب میں نے بائیک پر خود کو غیر محفوظ محسوس کیا۔”

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جو کہ بائیک پر بیٹھ کر ویڈیو بنا رہی تھی، کہ اچانک بائیک گرجاتی ہے اور ایکسیڈنٹ کی ساری ویڈیو بھی ریکارڈ ہوجاتی ہے۔

  • قلات بس فائرنگ میں ہمارے 3 بھائی شہید ہوئے، ہم قوالوں کا کیا قصور تھا، ندیم صابری

    قلات بس فائرنگ میں ہمارے 3 بھائی شہید ہوئے، ہم قوالوں کا کیا قصور تھا، ندیم صابری

    کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد بچ جانے والے مسافروں نے اپنے تاثرات بیان کیے ہیں۔

    قلات جانے والی بس جسے دہشتگروں نے نشانہ بنایا اس میں معروف قوال ندیم صابری بھی موجود تھے جو کوئٹہ جارہے تھے، قوال ندیم صابری نے کہا کہ فائرنگ سے ہمارے 3 بھائی شہید ہوگئے ہیں، ہمارے دیگر ساتھی زخمی ہوئے، ہم قوال لوگ ہیں ہمارا کیا قصور تھا۔

    ندیم صابری نے کہا کہ ہم قوالی کیلئے جارہے تھے اور اپنی منزل سے صرف آدھے گھنٹے دور تھے، ہم لوگوں کیلئے دعا کرتے ہیں دہشت گردوں نے کس بات کی سزا دی۔

    قوال ندیم صابری نے مزید کہا کہ ہمارا سارا سامان تباہ ہوگیا ہے، ہمارا تو کسی سے جھگڑا نہیں ہم تو اپنے بچوں کی روزی کما رہے ہیں۔

    قلات بس حادثے میں بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بس پر اندھادھند فائرنگ کی، ہم کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ اچانک ہم پر حملہ ہوا۔

    بس میں موجود ایک اور مسافر نے بتایا کہ ہمارے ساتھ تقریباً تمام لوگ زخمی ہوگئے ہیں، ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہم غریب اور مزدور لوگ ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/firing-in-kalat-on-a-bus-going-from-karachi-to-quetta-kills-3-passengers/

  • بھارت آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کس طرح ہرا سکتا ہے؟ روی شاستری نے بتادیا

    بھارت آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کس طرح ہرا سکتا ہے؟ روی شاستری نے بتادیا

    بھارت کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے بھارتی ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے کہ وہ چیمپئنزٹرافی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو کس طرح ہراسکتی ہے۔

    روی شاستری نے آسٹریلیا کےخلاف چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے پہلے بھارتی کپتان اور کوچ کو ٹیم منتخب کرنے کے حوالے سے مشورہ دیا ہے، انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں جاتے ہوئے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سابقہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پہلے بلے بازی کرتی ہے تو 240-250 یا اس سے کچھ زائد رنز بنانے ہونگے، یہ سیمی فائنل جیسے بڑے میچ کے لیے مسابقتی اسکور ہوگا۔

    تاہم چیمپئنزٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کو دہرانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    بھارت کو سیمی فائنل میں ’بلیو‘ کے بجائے ’اورنج‘ جرسی پہننے کا مشورہ

    آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ دبئی کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہوگی، احمد آباد میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی فائنل پچ بھی اسی طرح کی ٹریک تھی اور آسٹریلیا بھارت سے بہتر پرفارمنس دینے میں کامیاب رہا تھا۔

    اسٹیو اسمتھ نے ورلڈکپ 2023 فائنل کی طرح شائقین کو خاموش کرانے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں، شائقین کو خاموش کرانے پر نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/harbhajan-singhs-game-plan-for-indias-semi-final-clash-against-australia/

  • کراچی میں شہری کو ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا

    کراچی میں شہری کو ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا

    کراچی: ماڈل کالونی میں شہری کو گاڑی سمیت اغوا کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری کو دن دہاڑے اسلحے کے زور پر کار سوار ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کیا شہری کے اغواکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، ملزمان نے شہری کا راستہ روکا اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی، موبائل فون، نقدی چھینی، نوجوان کو شہر کے باہر اتار دیا، متاثرہ نوجوان خالد کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ اغوا کرنے والے ملزمان نے متاثرہ نوجوان خالد کو ناردرن بائی پاس پر چھوڑ دیا تھا۔

    مدعی علی نواز نے کہا کہ واقعہ ایک روز قبل ہوا،پولیس نےکوئی کارروائی نہیں کی، ایف آئی آر کے مطابق گاڑی فیصل ایوب نامی شخص کےنام پر رجسٹرڈ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/three-kidnappers-arrested-from-rawalpindi/

  • ’’افغانستان کرکٹ ٹیم ڈارک ہارس ثابت ہوسکتی ہے‘‘

    ’’افغانستان کرکٹ ٹیم ڈارک ہارس ثابت ہوسکتی ہے‘‘

    جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی نے چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ڈارک ہارس ثابت ہوسکتی ہے۔

    لاہور کے شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں موجود جے پی ڈومنی نے سیمی فائنل ٹیموں کے حوالے سے بھی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے بارے میں بتایا، سابق پروٹیز کرکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، جنوبی افریقہ، بھارت سیمی فائنل میں جاسکتے ہیں۔

    افتتاحی تقریب میں موجود اور ایونٹ کے سفیر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم چیمپینزٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر بہت خوش ہیں، بھارت کیخلاف چیمپئنزٹرافی 2017 کا فائنل جیتنے کی خوشی بیان نہیں کرسکتا۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ اس فائنل سے ہماری بہت ساری یادیں جڑی ہیں، اسکواڈ کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں، یہ ہمیں ایک بار پھر چیمپئن بنائےگا۔

    دریں اثنا شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، محمدعامر اور اظہر علی نے شرکت کی۔

    اس کے علاوہ آل راؤنڈر شاداب خان، عمادوسیم اور حارث سہیل بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ گلوکار عاطف اسلم نے اس افتتاحی تقریب میں آواز کا جادو جگایا۔

    غیرملکی کرکٹرز میں ٹم ساؤتھی، جےپی ڈومنی، آئی سی سی آفیشلز، سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلر ڈائس، ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر و دیگر موجود تھے۔

  • ماورا حسین کی فلم نے بھارت میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ماورا حسین کی فلم نے بھارت میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستانی اداکارہ ماورا حیسن کی دوبارہ ریلیز ہونے والی فلم نے بھارت میں ریکارڈ قائم کردیا، شائقین فلم دیکھنے کے لیے سینماؤں میں امڈ آئے۔

    ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سینماؤں میں دوبارہ سے ریلیز کیا گیا ہے اور فلم نے اس بار نیا ریکارڈ بنایا ہے، صرف دو دنوں میں ’صنم تیری قسم‘ نے اپنی پہلی ریلیز کی آل ٹائم کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فلم نے صرف دو دنوں میں ساڑھے نو کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوبارہ سے سینما میں ریلیز ہونے وافلی فلم کو شائقین بھرپور رسپانس دے رہے ہیں۔

    ماورا حسین نے امیر گیلانی سے شادی کر لی، تصاویر وائرل

    ’صنم تیری قسم جو کہ 7 فروری کو ریلیز ہوئی تھی اس نے باکس آفس کلیکشن میں ہمیش کی فلم ’بیڈ ایز روی کمار‘ اور جنید خان، خوشی کپور کی فلم ’لویاپا‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

    لویاپا نے تین دنوں میں صرف 2.75 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ ہمیش کی فلم نے 6.52 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے، اس کے مقابلے میں ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے تین دنوں میں 10 کروڑ بھارتی روپے سے بھی زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

    فلم کے ہیرو ہرش وردھن نے کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا احساس ہے، شاہ رخ خان سر نے اپنی فلم اوم شانی اوم میں کہا تھا کہ اگر سب ٹھیک نہ ہو تو وہ اختتام نہیں ہے پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔

    https://urdu.arynews.tv/mawra-hocane-farhan-saeed-urwa-hocane-photos/

  • جنگ بندی معاہدہ کیا تو حکومت چھوڑ دیں گے، اسرائیلی وزیر کا معاہدہ سبوتاژ کرنے کا مشن

    جنگ بندی معاہدہ کیا تو حکومت چھوڑ دیں گے، اسرائیلی وزیر کا معاہدہ سبوتاژ کرنے کا مشن

    انتہا پسند یہودی جماعت کے سربراہ ایتمار بین گویر نے حماس سے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی۔

    ایتمار بین گویر جو کہ اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر بھی ہیں انھوں نے جنگ بندی کا معاہد ہوتے دیکھ کر وزیراعظم نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا جاتا ہے تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

    اسرائیلی وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ نے کسی بھی جنگ بندی معاہدے کو اسرائیل کے لیے تباہی قرار دیا ہے جبکہ اس کے اگلے دن منگل کے روز ایتمار بین گویر نے اس سے بھی آگے بڑھ کر حکومت سے الگ ہو جانے کی دھمکی دے ڈالی۔

    ایتمار بین گویر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ یہ ہمارے پاس آخری موقع ہے کہ ہم غزہ میں جنگ کے دوران مرنے والے 400 سے زیادہ اسرائیلی فوجیوں کی اموات کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کر کے ضائع نہ ہونے دیں۔

    انتہا پسند یہودی وزیر جنگ بندی کے خلاف پچھلے کئی ماہ سے اپنا مؤقف دہراتے آئے ہیں، تاہم اب اسرائیل کے اندر غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے جس کی وجہ سے جنگ بندی معاہدہ ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    غزہ جنگ میں اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکی جوبائیڈن انتظامیہ نے بھی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی خاطر نیتن یاہو سے جنگ بندی قبول کرنے کا کہا ہے۔

    نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ بھی اس مؤقف کے حامی نظرآتے ہیں، جنگ بندی کے لیے کوششوں میں ثالث کا کردار ادا کرنے والوں ملکوں نے بھی پچھلے چند دنوں میں غیرمعمولی تیزی دکھائی ہے۔

    اہم بات یہ ہے کہ موجودہ امریکی صدر اور آنے والے صدر کے نمائندے ان مذاکرات میں شامل ہیں، 20 جنوری سے پہلے پہلے کسی معاہدے کی حتمی دیے جانے کا امکان ہے۔

  • صائم ایوب کیساتھ ڈاکٹرز کے بجائے اظہرمحمود کو کیوں بھیجا گیا؟ سابق کرکٹر برس پڑے

    صائم ایوب کیساتھ ڈاکٹرز کے بجائے اظہرمحمود کو کیوں بھیجا گیا؟ سابق کرکٹر برس پڑے

    سابق کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ صائم ایوب کے حوالے سے محسن نقوی کی بات سمجھ نہیں آئی، صائم کے ساتھ اظہر محمود کا کیا کام ہے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ کوچ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہیں ان کا کیا کام ہے وہ صائم ایوب کے ساتھ جائیں، صائم کے ساتھ کسی ڈاکٹر کو یا میڈیکل پینل کو بھیجیں۔

    انھوں نے کہا کہ اظہر محمود کا تعلق انگلینڈ سے ہی ہے تو جب ٹیسٹ میچز ختم ہونگے تو وہ واپس اپنے گھر ہی جائیں گے، آپ کا اپنا میڈیکل پینل کدھر ہے۔

    پاکستان کے لیے بدقستمی ہے کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ پریمیئم پلیئر ان فٹ ہوا ہے، ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے 6 سے 7 ہفتے کا وقت چاہیے ہوتا ہے۔

    ری ہیبلی ٹیشن کا پروسیس بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس سے پہلے شاہین اور نسیم بھی انجرڈ ہوچکے ہیں، ان کا ری ہیبلی ٹیشن پروسس مکمل ہونے سے قبل انھیں ٹیم میں واپس لایا گیا جس سے ان کی پرفارمنس میں فرق پڑا۔

    عبدالرؤف نے صائم ایوب کے حوالے سے کہا کہ یہ پاکستان کو ایک آؤٹ اسٹینڈنگ پلیئر ملا تھا، اس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں بہت ہی بہترین پرفارم کیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو کافی عرصے بعد ایسا پلیئر ملا ہے جس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں پرفارم کیا، صائم ایوب بدقسمت رہے کہ ان کا پاؤں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا۔

  • مسجد کے سامنے پولیس چوکی بنانے پر اسدالدین اویسی کا جراتمندانہ اقدام

    مسجد کے سامنے پولیس چوکی بنانے پر اسدالدین اویسی کا جراتمندانہ اقدام

    بھارت میں مسجد کے سامنے موجود وقف زمین پر پولیس چوکی بنانے پر مسلم رہنما اسدالدین اویسی نے ایک جراتمندانہ اقدام کیا ہے۔

    سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کے بعد تنازع شروع ہوا تھا جو طول پکڑ رہا ہے، اسدالدین اویسی نے اس زمین سے متعلق کاغذات پیش کیے اور اپنا موقف بڑے مضبوط انداز میں پیش کیا، اترپردیش حکومت نے تنازع کے بعد جامع مسجد کے قریب ایک پولیس اسٹیشن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

    کئی سیاسی لیڈران نے اس اقدام پر سخت ردعمل دیا ہے، آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اس پر ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    اسد الدین اویسی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور یوگی سنبھل میں امن و امان قائم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے،یوگی اور مودی اس کے ذمہ دار ہیں۔

    شعلہ بیان مسلم رہنما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’سنبھل کی جامع مسجد کے قریب جو پولیس چوکی بنائی جا رہی ہے وہ وقف کی زمین پر ہے، جیسا کہ ریکارڈ میں درج ہے‘‘۔

    انھوں نے لکھا کہ ’اس کے علاوہ قدیم یادگاروں کے قانون کے تحت محفوظ یادگاروں کے قریب تعمیراتی کام ممنوع ہے، نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ سنبھل میں خطرناک ماحول بنانے کے ذمہ دار ہیں‘۔

    ایک دوسرے پوسٹ میں اویسی نے کچھ دستاوایزات کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ وقف نمبر 39-اے مراد آباد ہے، یہ اس زمین کا وقف نامہ ہے جس پر پولیس چوکی بنائی جا رہی ہے۔ اتر پردیش حکومت کو قانون کا کوئی احترام نہیں ہے۔‘‘