Tag:

  • مرغی کے گوشت، انڈوں کی قیمت تاریخی بلندیوں پر جاپہنچی، انتظامیہ بے بس

    مرغی کے گوشت، انڈوں کی قیمت تاریخی بلندیوں پر جاپہنچی، انتظامیہ بے بس

    پولٹری ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کو مسترد کردیا، مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولٹری ایسوسی ایشن اپنی من مانی پر اتر آئی اور عوام کو مہنگے ترین نرخوں پر مرغی کا گوشت بیچا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کو ماننے سے پولٹری ایسوسی ایشن نے قطعی طور پر انکار کردیا ہے۔

    مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور انتظامیہ کا کنٹرول ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 602 روپے کلو تک میں بک رہا ہے۔

    اس کے علاوہ انڈوں کے نرخ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچے ہیں اور یہ 384 روپے فی درجن میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

    پولٹری ایسوسی ایشن نے طلب میں اضافے کا بہانہ بنا کر مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمت بڑھادی ہے اور حکومتی لسٹ کو سرے سے مسترد کردیا ہے۔

  • رومال اور سکے سے ان گنت لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا سنگ دل انسان!

    رومال اور سکے سے ان گنت لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا سنگ دل انسان!

    ہندوستان میں پیدا ہونے والے ایک ظالم شخص کی کہانی آج بھی بہت مشہور ہے جسے دنیا بہرام ٹھگ کے نام سے جانتی ہے، جس نے 900 سے زائد لوگوں کو قتل کیا تھا۔

    محاورتاً نہیں بلکہ حقیقتاً بہرام ٹھگ اور اس کے گروہ نے راستے میں لاشیں بچھائیں جو بھی راہگیر یا قافلہ ان کے دام میں آیا اپنی جان اور دولت سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ انگریز بہادر کی حکومت کو بھی بہرام اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے میں بہت تگ و دو کے بعد کامیاب نصیب ہوئی۔

    ٹھگوں اور ڈاکوؤں کی تاریخ پر تحقیق کرنے والے جیمز پیٹن کے مطابق بہرام ٹھگ نے حقیقت میں 931 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا اور اس کے لیے اس نے رومال اور سکے کا استعمال کیا تھا۔

    سترہویں اور اٹھارویں صدی میں ہندستانی عوام کے لیے دہشت کی علامت بننے والا یہ سیریل کلر بڑی بے رحمی سے لوگوں کی جان لیتا تھا اور اکثر سوتے میں ان کا گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا کرتا تھا۔ بہرام ٹھگ اس دورا کا ایسا سیریل کلر تھا جس کا نام سنتے ہی لوگ کانپ اٹھتے تھے۔

    بہرام اور اس کے گروہ نے کسی ہتھیار یا چاقو کا استعمال کرنے کے بجائے رومال سے سینکڑوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کی تعداد 931 کے قریب بتائی جاتی ہے۔

    تاریخ بتاتی ہے کہ بہرام 1765 میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیدا ہوا تھا۔ اس زمانے میں ہندوستان پر ایسٹ انڈیا کمپنی غلبہ پاچکی تھی۔ ٹھگ بہرام کی دہشت اس قدر تھی کہ انگریز حکومت بھی اس سے خوفزدہ تھی۔

    بہرام ٹھگ تاجروں، سیاحوں، سپاہیوں اور زائرین کے قافلوں کو نشانہ بناتا تھا۔ گروہ کے کارندے بھیس بدل کر ان کے ساتھ گھل مل جات۔ جب قافلہ یا مسافروں کا ٹولہ رات کو سوتا تو یہ خونخوار گروہ انھیں قتل کرکے ان کی دولت اور سامان ہتھیا لیتا۔

    لوگوں کے سو جانے کے بعد بہرام کے ساتھی گیدڑوں کے رونے کی آواز میں ایک دوسرے کو ہوشیار کرتے۔ بہرام گروہ کے باقی لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچ جاتا اور قافلے میں شامل لوگوں کا پیلے رنگ رنگ کے رومال (جس میں ایک سخت سکہ بھی ہوتا تھا) سے گلا گھونٹ کر مادیتا۔

    انگریز حکومت کے دور میں جب لوگ لاپتا ہونے لگے اور ان کا سراغ بھی نہیں ملا تو ان کے کان کھڑے ہوگئے۔ چھان بین کی ذمہ داری 1809ء میں ایک انگریز افسر کیپٹن سلیمان کو سونپی گئی۔

    کافی جدوجہد کے بعد کیپٹن سلیمان نے پتا لگا لیا کہ یہ کام بہرام ٹھگ اور اس کا گروہ کرتا ہے جبکہ لوگوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں بھی غائب کر دی جاتی ہیں یا انھیں نامعلوم جگہ پر دفنا دیا جاتا ہے۔

    کیپٹن سلیمان کی اس وقت کی رپورٹ کے مطابق سفاک بہرام کے گروہ میں 200 کے قریب لوگ موجود تھے جو وارداتوں میں اس کا ساتھ دیتے تھے۔

    بہرام اور س کے ساتھیوں کے لیے دہلی سے جبل پور تک جاسوسوں کا بڑا جال بچھایا گیا۔ اس کے بعد گروہ کی زبان سمجھ میں آئی۔ سفاک گروہ راموسی زبان کا استعمال کرتا تھا۔ بہرام کا گروہ واردات انجام دیتے اور لوگوں کو ختم کرتے وقت یہ زبان استعمال کرتا تھا۔

    منفی طور پر دیومالائی شہرت کے حامل ٹھگ کو گرفتار کرنے سے پہلے اس کے سرپرست امیرعلی کو پکڑا گیا۔ انگریز حکومت کی مسلسل کوششوں کے 10 سال بعد بہرام کی گرفتارعمل میں آسکی۔

    جب بہرام کو گرفتار کیا گیا تو اس کی عمر 75 سال تھی۔ اس نے 931 قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا، 1840 میں اسے ان گنت لوگوں کو قتل کرنے پر پھانسی دی گئی یوں اس کا قصہ تمام ہوا۔

  • ڈیپ فیک تصاویر اور ویڈیوز کے خلاف قواعد و ضوابط بنانے کی تیاری

    ڈیپ فیک تصاویر اور ویڈیوز کے خلاف قواعد و ضوابط بنانے کی تیاری

    وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈیپ فیک تصاویر اور ویڈیوز کے خلاف قواعد و ضوابط بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے گزشتہ دنوں اس ٹیکنالوجی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا تھا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے اس حوالے سے ماہرین تعلیم، صنعتی گروپس اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ہم اگلے چند ہفتوں کے اندر اس سلسلے میں قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    اشونی ویشنو نے کہا کہ قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔ ایسے مواد کو اپ لوڈ کرنے والے شخص اور اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم جس پر اسے پوسٹ کیا گیا تھا، دونوں پر جرمانہ عائد کرنے کے امکانات کو بھی دیکھا جائے گا۔

    بدھ کو جی 20 ممالک کے ورچوئل سربراہی اجلاس ہوا تھا جس میں مودی نے عالمی رہنماؤں سے اے آئی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے معاشرے پر ڈیپ فیکس کے منفی اثرات کے حوالے سے تشویش کا بھی اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈیپ فیکس حقیقت پسندانہ لیکن من گھڑت ویڈیوز ہوتی ہیں جو آن لائن فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) الگورتھم کے ذریعے بنائی جاتی ہیں۔

  • والد کی پرانی بینک بُک نے ایک شخص کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا!

    والد کی پرانی بینک بُک نے ایک شخص کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا!

    چلی کا شخص اپنے والد کی پاس بُک کے ذریعے راتوں رات کروڑ پتی کیسے بن گیا یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

    کہتے ہیں کہ جب بندے پر قسمت مہربان ہو تو پھر کہیں سے بھی اس پر دولت کی بارش ہوسکتی ہے، چلی کے ایک خوش قسمت شخص کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا جب والد کی پرانی بینک بُک ملنے پر وہ دولت مند ہوگیا۔

    ایکسکوئیل ہینوجوسا نامی شخص کے والد کا 10 سال قبل انتقال ہو گیا تھا جبکہ اہلخانہ میں سے کسی کو بھی والد کے مخصوص بینک اکاؤنٹ اور بچت کے بارے میں علم نہیں تھا۔

    مذکورہ شخص اپنے مرحوم والد کے سامان کو چیک کررہا تھا کہ اسی دوران اسے چھ دہائیوں پرانی بینک پاس بک ملی اور پھر ان کی حیرانی انتہا نہ رہی کیوں کہ وہ راتوں رات لکھ پتی بن چکے تھے۔

    1960 کی دہائی میں، ہینوجوسا کے والد مکان خریدنے کے لیے بچت کر رہے تھے۔ پاس بک سے پتہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس دوران وہ تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار پیسو، (تقریباً 163 ڈالر) بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

    یہ رقم اس وقت سے اب تک بینک میں پڑی تھی، جس کے بعد سود اور افراطِ زر کے ساتھ اس 140,000 پیسو کی قیمت آج کے دور میں ایک ارب پیسو، یا تقریباً 1.2 ملین ڈالرز (8.22 کروڑ بھارتی روپے) سے زیادہ ہوچکی ہے۔

    ان کے والد کا 10 سال قبل انتقال ہو گیا تھا اور خاندان میں کسی کو بھی والد کے مخصوص بینک اکاؤنٹ اور بچت کے بارے میں علم نہیں تھا۔

    والد کی موت کے بعد، پاس بک کئی دہائیوں تک ایک باکس میں محفوظ رہی جو ہینوجوسا کو گھر کی صفائی کے دوران ملی۔

    بدقسمتی سے ان کے والد کا بینک بہت پہلے بند ہو گیا تھا۔ تاہم اس پاس بک پر ’’اسٹیٹ گارنٹیڈ‘‘ لکھا تھا جس کے تحت بینک کی ادائیگی نہ کرنے پر حکومت اسے ادا کریگی۔

    تاہم، موجودہ حکومت نے اسے ادا کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ہینوجوسا نے قانونی راستہ اپنایا۔ متعدد عدالتوں نے ہینوجوسا کے حق میں فیصلہ دیا، لیکن حکومت نے ہر بار اپیل دائر کی۔

    آخر کار، سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور حکومت کو انھیں 1 ارب چلی پیسو (تقریباً 10 کروڑ بھارتی روپے) کی رقم ادا کرنا پڑی۔

  • مشرق وسطیٰ میں ہم پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، امریکا

    مشرق وسطیٰ میں ہم پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، امریکا

    امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملہ کیا گیا تو وہ بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا تو واشنگٹن جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے کیونکہ یہ تنازع مشرق وسطیٰ میں پھیلنے کا امکان ہے۔

    قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق این بی سی کے میٹ دی پریس میں ایک انٹرویو کے دوران انٹونی بلنکن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران کی شمولیت سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے اگر امریکی اہلکار ایسی کسی بھی مسلح کاروائی کا نشانہ بنے۔ .

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کا مؤثر طریقے سے دفاع کرسکیں اور اگر ضرورت پڑی تو فیصلہ کن جواب دے سکیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دو طیارہ بردار جنگی جہازوں سمیت اضافی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

     

  • کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے گر گئیں، ویڈیو وائرل

    کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے گر گئیں، ویڈیو وائرل

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے لڑکھڑا کر گر پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ کاجول ایک مذہبی تقریب کے دوران اسٹیج سے اتر رہی تھیں کہ اس دوران ان کا پاؤں الجھا اور وہ اسٹیج سے نیچے گریں مگر ساتھ کھڑی بہن نے انھیں تھام لیا۔ اس دوران ان کا موبائل بھی ہاتھوں سے نکل کر دور جاگرا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈال کے اسٹیج سے اترنے کے دوران لڑکھڑا گئیں تاہم وہ زخمی ہونے سے بچ گئیں۔ اس دوران ان کا بیٹا بھی اسٹیج کے نیچے ہی کھڑا تھا۔

    اپنی فلموں میں چل بلے کردار ادا کرنے کے لیے معروف کاجل اسٹیج سے اترنے کے دوران موبائل فون پربات کررہی تھیں۔ سامنے ہی ایک شخص وہیل چیئر پر بیٹھا تھا۔

    اس سے قبل کہ کاجول وہیل چیئر والے شخص سے ٹکراتیں ان کی بہن تنیشا مکھرجی اور بیٹے یوگ نے انھیں سنبھالا۔

    واضح رہے کہ اس مذہبی تقریب میں بالی وڈ کی دیگر ادکارائیں بھی موجود تھیں جن میں ہیمامالنی، ایشا دیول، کیارا ایڈوانی اور رانی مکھرجی سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • ماضی میں خود سے کیا گیا وعدہ عبداللہ شفیق نے سچ کردکھایا!

    ماضی میں خود سے کیا گیا وعدہ عبداللہ شفیق نے سچ کردکھایا!

    ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کرنے والے عبداللہ شفیق نے کبھی خود کو مخاطب کرتے ہوئے ایک عہد کیا تھا جسے انھوں نے سچ کردکھایا۔

    قومی اوپنر نے تین سال قبل ایک پوسٹ کی تھی اور اس میں خود کے بارے میں کیا کہا تھا یہ جاننا یقیناً شائقین کے لیے حیران کن ہوگا۔ انھوں نے اپنے حوالے سے جو کہا تھا اسے سری لنکا کے خلاف میچ زبردست کارکردگی سے صحیح ثابت کردیا۔

    پاکستانی اوپنر نے 21 جولائی 2020 کو سوشل میڈیا پر تحریر کیا تھا کہ ’ڈیئر می! انشااللہ ایک دن میں خود کو اپنے اوپر فخر محسوس کرواؤں گا‘۔ عالمی کپ ڈیبیو میں بہترین اننگز پر ان کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

    کرکٹر نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ کو شیئر کیا تھا جس میں وہ کاندھے پر بیگ اٹھائے کھڑے ہیں۔

    عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی پر نہ صرف پاکستانیوں بلکہ بھارتی تجزیہ کاروں اور سابق کرکٹرز نے بھی کھل کر تعریف کی۔

    اب میچ کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹر کی جانب سے 3 سال قبل کی گئی ایک پوسٹ وائرل ہوچکی ہے، اس پوسٹ کو ایکس، انسٹاگرام اور فیس بک کے کئی میمز اور دیگر پیجز نے شیئر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 بنائے اور 345 رنز کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے جیت کی بنیاد رکھی تھی۔

  • آئی فون 15 پرو ماڈلز میں کونسے نئے فیچرز متعارف کرائیں جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئی

    آئی فون 15 پرو ماڈلز میں کونسے نئے فیچرز متعارف کرائیں جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئی

    امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز کو منگل 12 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا۔

    اس سال آئی فون 15 سیریز میں 4 نئے ماڈلز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، یہ سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہوگی۔

    ان چاروں نئے ماڈلز میں دیگر پرو ماڈلز فیچرز کے حوالے سے زیادہ بہتر فونز ہوں گے، اس کے علاوہ آئی فون 15 پرو ماڈلز میں 10 نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔

    1۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کے پرو ماڈلز کے لیے Titanium فریم استعمال کیا گیا ہے جس کے باعث ان ماڈلز کا وزن گزشتہ سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے میں کم ہوگا۔

    کیا نئے آئی فون کی رونمائی نئے چارجر کے ساتھ ہوگی؟

    2۔ اسی طرح آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس میں نئی اے 17 بائیونک چپ موجود ہوگی جس کے باعث وہ زیادہ طاقتور اور تیزی سے چلے گا۔

    3۔ ایپل کی جانب سے اس سال پرو ماڈلز کے لیے سائیلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جسے صارفین متعدد کاموں کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

    4۔ اس سال کے آئی فونز کی ایک خاص بات چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ کو متعارف کرانا ہوگا جس سے ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ بھی بڑھ جائے گی۔

    5۔ اس سال پرو ماڈلز کے لیے کم از کم 4 نئے رنگوں کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔

    6۔ آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے، آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔

    7۔ آئی فون 15 پرو ماڈلز کے لیے 8 جی بی ریم دی جائے گی یعنی گزشتہ سال کے ماڈلز سے 2 جی بی ریم زیادہ ہوگی۔

    8۔ ان نئے آئی فونز کے لیے وائی فائی 6 ای سپورٹ دی گئی ہے جس سے وائرلیس انٹرنیٹ اسپیڈ تیز ہو جائے گی۔

    9۔ آئی فون 15 پرو میکس کے کیمرا سیٹ اپ میں پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا بھی موجود ہوگا جس سے 5 سے 6 ایکس آپٹیکل زوم کرنا ممکن ہو جائے گا۔

    10۔ مختلف لیکس کے مطابق آئی فون 15 پرو ماڈلز کو زیادہ آسانی سے ریپیئر کرنا ممکن ہوگا۔

    خیال رہے کہ اس سال آئی فون 15 پرو ماڈلز کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، مگر مختلف لیکس کے مطابق آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی قیمت میں کم از کم 100 سے 200 ڈالرز کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • جسپریت بمراہ بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر اچانک ممبئی کیوں روانہ ہوئے؟

    جسپریت بمراہ بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر اچانک ممبئی کیوں روانہ ہوئے؟

    بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر ذاتی وجوہات کی بنا پر اچانک واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ میں وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، جسپریت کچھ ذاتی نوعیت کے کام کی وجہ سے ممبئی واپس چلے گئے ہیں، تاہم 29 سالہ کھلاڑی پوری طرح سے فٹ ہیں اور آئندہ میچز میں بھارت کو دستیاب ہوں گے۔

    ان کی غیر موجودگی میں غالب امکان ہے کہ محمد شامی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، بمراہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد حال ہی میں انڈین ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

    نیپال کے خلاف میچ بھارت کے لیے مرو یا مارو کی صورت اختیار کرگیا ہے، سپر فور میں جگہ بنانے کے لیے بلیو شرٹس کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا تھا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تمام 10 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

  • ’باربی‘ کے لیے اداکارہ مارگوٹ کا خطیر معاوضہ آپ کے ہوش اڑا دیگا

    ’باربی‘ کے لیے اداکارہ مارگوٹ کا خطیر معاوضہ آپ کے ہوش اڑا دیگا

    آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی نے اب تک کے اپنے کیریئر میں ’ باربی‘ کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کیا ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔

    بڑی اسکرین پر باربی کا کردار نبھانے کے لیے مارگوٹ کو خطیر معاوضہ ادا کیا گیا ہے جو کہ تقریباً 19 ملین ڈالر کے قریب ہے، تاہم بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی کیوں کہ فلم کی کامیابی کے بعد جو معاوضہ ان کے حصے میں آئے گا وہ شائقین کے ہوش اڑا دینے کے لیے کافی ہے۔

    غیرملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم کے باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے بعد 32 سالہ آسٹریلوی اداکارہ کا معاضہ 77 ملین ڈالرز تک جا سکتا ہے۔

    باربی جو کہ 220 ملین ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی ہے اس نے اپنی ریلیز کے محض دو ہفتے بعد ہی رواں ماہ کے آغاز میں عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرلیا تھا۔

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والی گیروگ پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں جن کی فلم نے ایک ارب ڈالرز کی کمائی کا سنگ میل عبور کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، یہ ہی نہیں گیروگ نے نوح بومباخ کے ساتھ مل کر فلم کا اسکرین پلے بھی لکھا ہے۔