Tag:

  • کرکٹ گرائونڈ میں حسن علی کی تیراکی کی کوشش، دلچسپ ویڈیو وائرل

    کرکٹ گرائونڈ میں حسن علی کی تیراکی کی کوشش، دلچسپ ویڈیو وائرل

    کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظر ہوگیا تھا جس میں صرف 10 اوورز ہی پھینکے جا سکے تھے، تاہم یہ بارش حسن علی کے لیے تفریح کا سامان بن گئی.

    پاکستانی فاسٹ بولر گرائونڈ میں تیرنے کی کوشش کرتے نظر آئے، بارش کے دوران یہ مضحکہ خیز لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے جب حسن علی بھرپور طریقے سے برسات کا لطف اٹھاتے پائے گئے۔

    بارش کے سبب گراؤنڈ کورز سے ڈھکا ہوا تھا، جس پر سلائینگ کرنے کے لیے پاکستانی پیسر کا دل مچلنے لگا اور انھوں نے کیا بھی کچھ ایسا ہی۔

    حسن پہلے تو بارش میں نہاتے رہے جب اس سے بھی دل نہ بھرا تو دوڑتے ہوئے کور پر سلائیڈن بھی کی جس میں انھوں نے کافی مہارت کا مظاہر کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ دورہ سری لنکا میں حسن علی کو دونوں ٹیسٹ میں پلیئنگ 11 میں جگہ نہیں ملی سکی ہے، تاہم گرائونڈ میں اترنے کا شوق انھوں نے بارش میں پورا کرلیا ہے، حسن علی نے سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا تھا جس میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ڈاکٹر پر تشدد کر کے خوف پھیلانے والے 5 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

    ڈاکٹر پر تشدد کر کے خوف پھیلانے والے 5 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

    لاہور: چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 5 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی، اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 5 ملزمان کی ضمانتیں عدالت نے مسترد کر دیں۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانتوں پر سماعت کی، اس حوالے سے ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

    پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے چلڈرن اسپتال میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر پر تشدد کیا، ملزمان نے اپنے اس عمل سے اسپتال میں خوف و ہراس پھیلایا۔

    واضح رہے کہ ملزمان نے چلڈرن اسپتال میں ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • خاتون کی گھڑٖی نے اسے مرنے سے بچالیا، لیکن کیسے؟

    خاتون کی گھڑٖی نے اسے مرنے سے بچالیا، لیکن کیسے؟

    ایک خاتون کے اچانک زمین پر گرنے کے بعد اس کی جان کو یقینی موت سے بچانے میں ایپل واچ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہوا یوں کہ گھڑی نے مریض کی مدد کے لیے ایمرجنسی اور ایمبولینس سروسز کو ازخود کال کردی۔

    زخمی خاتون کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی والدہ کسی کاروباری دورے پر تھیں۔ انہیں اپنے سینے میں شدید درد ہونے لگا تو انہوں نے اسی ہوٹل میں مقیم ایک ساتھی کو میسج لکھ کر اپنی ہنگامی بیماری کے بارے میں بتایا۔

    تھوڑی دیر بعد وہ خاتون اچانک اپنے کمرے میں فرش پر گرگئی۔ بعد ازاں جب دوست کمرے میں پہنچی تو اس نے خاتون کو زمین پر پڑا پایا تو اس نے ایمرجنسی اور ایمبولینس سروس کو کال کی لیکن حیرانی کی بات یہ تھی کہ ایمبولینس پہلے ہی روانہ ہوچکی تھی اور راستے میں تھی۔

    جب مریضہ ہسپتال پہنچی تو اس کی حالت تشویشناک تھی۔ اس کی تشخیص ہوئی کہ اس کی شہ رگ پھٹ گئی، جسم کی اہم شریان کی پیچیدہ سرجری سے گزرنے کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ بتدریج صحت یاب ہو سکے۔

    اس خطرناک صورتحال میں مریض کو جلد از جلد قریبی ہسپتال منتقل کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے، اس کیس میں خاتون کی بروقت اور جلدی ہسپتال پہنچنے میں ایپل واچ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

    بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ایپل واچ نے زخمی خاتون کے اچانک گرنے کے بعد ہنگامی خدمات کو خود کار طریقے سے کال کی تھی، یہ کال گھڑی میں موجود ایک فیچر ’’ فال ڈیٹیکشن‘‘ کے ذریعے کی گئی تھی۔

    "فال ڈیٹیکشن” فیچر صارف کو اچانک اور خطرناک طور پر گرنے کی صورت میں ہنگامی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، گھڑی اپنے اندر موجود مختلف سینسرز کے ذریعے گرنے کی نوعیت میں فرق کرتی ہے۔

    انسان کے گرنے کے بعد فیچر ایک آڈیو الرٹ اور اسکرین پر گرنے کی اطلاع جاری کرتا ہے، اگر صارف اس کا جواب نہیں دیتا یا ایک منٹ کے اندر حرکت نہیں کرتا تو گھڑی خود بخود ایمرجنسی کو کال کردیتی ہے اور ریکارڈ شدہ آواز کے ذریعے معلومات فراہم کرتی ہے۔

    جغرافیائی محل وقوع بھیجنے کے ساتھ ساتھ پیغام بھی ارسال ہو جاتا ہے۔ "فال ڈٹیکشن” فیچر گھڑی کی چوتھے جنریشن اور بعد کے ورژنز کے ساتھ ساتھ ایس ای ورژن اور الٹرا ورژن میں بھی دستیاب ہے۔

  • مس یونیورس کی فائنلسٹ ماڈل المناک حادثے میں ہلاک

    مس یونیورس کی فائنلسٹ ماڈل المناک حادثے میں ہلاک

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ماڈل جو مس یونیورس کے مقابلے کی فائنلسٹ رہی تھیں، گھڑ سواری کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئیں۔

    سنہ 2022 کی مس یونیورس فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل سینا ویر ایک المناک حادثے کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

    23 سالہ سینا ویر کو اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔

    بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں سینا ویر آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈز میں گھڑ سواری میں مصروف تھیں، جب وہ ایک المناک حادثے کا شکار ہوئیں اور ایک ماہ بستر پر رہنے کے بعد 4 مئی کو چل بسیں۔

    ماڈل کو ان کی چوٹوں کی وجہ سے کئی ہفتوں تک لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔

    سینا ویر کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی، فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے ماڈل کو لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sienna Weir (@sienna_weir)

    ان کی ماڈلنگ ایجنسی سکوپ مینجمنٹ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی اور انسٹاگرام پر ان کی متعدد تصاویر شیئر کیں۔

    سینا ویر 2022 کے آسٹریلیائی مس یونیورس مقابلے میں 27 فائنلسٹوں میں سے ایک تھیں۔

    انہوں نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی ادب اور نفسیات میں ڈبل ڈگری حاصل کی، ماضی میں دیے گئے انٹرویوز میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنا کیریئر جاری رکھنے کے لیے برطانیہ جانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

  • کیا آپ جھینگر والی آئس کریم کھانا چاہیں گے؟

    کیا آپ جھینگر والی آئس کریم کھانا چاہیں گے؟

    دنیا بھر میں مختلف حشرات اور جانوروں کو کھایا جاتا ہے تاہم ہر شخص اس ذائقے کو محسوس نہیں کرسکتا، جرمنی میں بھی ایک منفرد ذائقہ رکھنے والی ایسی آئس کریم متعارف کروائی گئی ہے جس میں جھینگر شامل کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق جرمنی میں ایک سٹور نے اپنے مینو میں جھینگر کے ذائقے والی آئس کریم متعارف کروائی ہے۔

    یہ جھینگر کے ذائقے والی آئس کریم جنوبی جرمنی کے شہر روٹنبرگ ایم نیکر کے تھامس میکولینو کے اسٹور پر دستیاب ہے، میکو لینو روایتی آئس کریم کے بجائے غیر معمولی ذائقے والی آئس کریم کے لیے جانے جاتے ہیں۔

    ماضی میں انہوں نے لیور ساسیج اور گارگنزلا پنیر (نیلا پنیر) کے ذائقے والی اور گولڈ پلیٹڈ آئس کریم متعارف کروائی تھی۔ آئس کریم کے ہر سکوپ کی قیمت 4 یورو ہے۔

    تھامس میکولینو کا کہنا ہے کہ وہ غیر روایتی ہیں اور ہر چیز کو چکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی چیزیں کھائی ہیں جن میں کچھ عجیب و غریب ہیں، جھینگر ایسی چیز تھی جس کو میں ٹیسٹ کرنا چاہتا تھا اور اس کو آئس کریم کی شکل میں بھی متعارف کروانا چاہا۔

    یورپی یونین کے قواعد و ضوابط کے تحت جھینگر کو منجمد، خشک اور پاؤڈر کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اس سے قبل یورپی یونین ٹڈیوں اور آٹے میں موجود لاروے کو کھانے کی منظوری دے چکا ہے۔

    میکولینو کی آئس کریم جھینگر کے پاؤڈر، کریم، ونیلا اور شہد سے مل کر بنتی ہے اور اس پر ٹاپنگ کے لیے خشک جھینگر بھی استعمال ہوتے ہیں۔

    تھامس میکولینو کا کہنا ہے کہ اس کا زبردست ذائقہ ہے لیکن کچھ لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے کہ کیڑے مکوڑوں والی آئس کریم تیار کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے کسٹمرز بھی ہیں جو روزانہ آتے ہیں اور اس کا ایک سکوپ خریدتے ہیں۔ ان کے ایک کسٹمر کا کہنا ہے کہ یہ لذیذ آئس کریم ہے اور اس کو کھایا جا سکتا ہے۔

  • ’یوٹیوبرز اداکاروں سے بہتر‘ زویا ناصر نے اپنے بیان کی وضاحت دیدی

    ’یوٹیوبرز اداکاروں سے بہتر‘ زویا ناصر نے اپنے بیان کی وضاحت دیدی

    پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے یوٹیوبرز کو اداکاروں سے بہتر قرار دے دیا تھا۔

    زویا ناصر نے شاہ ویر جعفری کی پوڈ کاسٹ میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکاروں سے یوٹیوبرز کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

    تاہم اب انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو’ دی فورتھ امپائر‘ میں اس کی وضاحت کردی، زویا ناصر نے کہا کہ یہ غلط بیانی تھی میں نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا لیکن اس طرح خبر پھیلائی گئی تھی، میرا مطلب تھا کہ پاکستان میں یوٹیوبرز کی کمیونٹی چھوٹی سی ہے اور ان میں اتحاد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا ہرگز یہ وہ مطلب نہیں تھا جس طرح اس بات کو پھیلائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ زویا ناصر نے پوڈ کاسٹ مزید کہا کہ تھا کہ یوٹیوبرز کے درمیان بہت اچھی دوستیاں ہیں جبکہ انڈسٹری میں سب کو ایک دوسرے سے تحفظات ہیں، بہت سیاست کی جاتی ہے اور مختلف گروپس بنے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ زویا ناصر معروف ادیب، فلم کہانی و مکالمہ نویس، نغمہ نگار ناصر ادیب کی بیٹی ہیں۔

  • بالوں کو گھنگھریالا بنانے کا آسان طریقہ

    بالوں کو گھنگھریالا بنانے کا آسان طریقہ

    گھنگھریالے بالوں کو سیدھا کرنا ہو، یا سیدھے بالوں کو گھنگھریالا بنا ہو، دونوں صورتوں میں مشینوں سے یہ کام ہو تو جاتا ہے، لیکن ان مشینوں سے نکلنے والی گرم ہوا سے بال خراب ہونے لگتے ہیں اور ٹوٹ جاتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو باخبر سویرا میں ندا یاسر نے بالوں کو کرل کرنے کا آسان طریقہ بتایا۔

    انہوں نے ایک آٹو میٹک مشین استعمال کر کے دکھائی کہ کس طرح وہ مشین خود ہی بالوں کو اپنے گرد رول کرلیتی ہے۔

    گرم ہوا سے بالوں کو گھنگھریالا بنانے کے بعد ٹھنڈی ہوا سے اسے لاک کردیا جاتا ہے جس سے بالوں کا مصنوعی کرل خاصی دیر تک برقرار رہتا ہے۔

  • اہرام مصر کا ایک اور راز دریافت!

    اہرام مصر کا ایک اور راز دریافت!

    دنیا کے عجائبات میں شامل اہرام مصر کے سب سے بڑے ہرم گیزہ میں نئی دریافت ہوئی ہے جس سے اس ہرم کے بارے میں مزید جاننے کا راستہ کھل گیا۔

    صدیوں پرانے اہرام مصر ہمیشہ سے لوگوں اور سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، ہزاروں سال پرانے اہرام مصر کے بارے میں ابھی بھی بہت کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے اور اس کو جاننے کے لیے مسلسل تحقیقی کام ہوتا رہتا ہے۔

    گیزہ کا عظیم ہرم عرصے سے لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہے اور دہائیوں سے ماہرین اس کے اندر کھوج کرتے رہے ہیں۔

    اب مصر کے محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے گیزہ کے عظیم ہرم میں ایک حیرت انگیز دریافت کا اعلان کیا گیا ہے، حکام کے مطابق ہرم کے مرکزی داخلی راستے کے پیچھے چھپی 9 میٹر طویل راہداری کو دریافت کیا گیا ہے۔

    مصری حکام نے بتایا کہ اس دریافت سے گیزہ کے عظیم ہرم کے بارے میں مزید جاننے کا راستہ کھل جائے گا۔

    یہ دریافت سکین پیرامڈز نامی سائنسی پراجیکٹ کے دوران ہوئی جس کے لیے 2015 سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے ہرم کے اندرونی حصوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

    مصری حکام نے بتایا کہ یہ نامکمل راہداری ممکنہ طور پر مرکزی داخلی راستے پر ہرم کے اسٹرکچر کے وزن کا دباؤ کم کرنے کے لیے تعمیر ہوئی یا یہ کسی ایسے چیمبر کی جانب جاتی ہوگی جو اب تک دریافت نہیں ہوسکا۔

    خیال رہے کہ گیزہ کا عظیم ہرم زمانہ قدیم کے 7 عجائبات میں شامل واحد عجوبہ ہے جو اب بھی دنیا میں موجود ہے اور اسے نئے 7 عجائبات عالم کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔

    اسے 2560 قبل میسح میں فرعون خوفو کے عہد میں تعمیر کیا گیا تھا۔

  • ویڈیو: نجی کمپنی کی بس کا بریک فیل ہو گیا، سڑک پر تباہی پھیل گئی

    ویڈیو: نجی کمپنی کی بس کا بریک فیل ہو گیا، سڑک پر تباہی پھیل گئی

    کراچی: جوہرموڑ کے قریب نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی بس کا بریک فیل ہونے سے تیز رفتار بس 15 گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب پیش آیا ہے، جہاں ایک نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی بس کا بریک فیل ہونے سے گاڑی 15 سے زائد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

    ذرائع کے مطابق پولیس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • عالیہ علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

    عالیہ علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی کی مشرقی لباس میں ملبوس تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’اریبہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ عالیہ علی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ڈرامے کے کردار کا نام ’اریبہ‘ لکھا۔

    عالیہ علی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے کہ اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

    عالیہ علی نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ’ماہین‘ کا منفی کردار نبھایا تھا، دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، عینی زیدی، عاصم محمود، آمنہ ملک، حمزہ، عادل حسین، زین افضل، مریم نور، حنا رضوی ودیگر شامل تھے۔

    واضح رہے کہ عالیہ علی ان دنوں ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’اریبہ‘کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔