Tag:

  • کیارا اور سدھارتھ نے شادی کی ویڈیو شیئر کردی

    کیارا اور سدھارتھ نے شادی کی ویڈیو شیئر کردی

    ممبئی: بالی وڈ کی نوبیاہتا جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی شادی کی پہلی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    بالی وڈ کے اسٹار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

    دونوں کی شادی میں موبائل فون کے استعمال کرنے کی پابندی تھی تایم شادی کے دن ہی کیاروا اور سدھارتھ دونوں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنی تصاویر شیئر کی تھی۔

    تاہم اب نوبیتا جوڑے نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنی شادی کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں کیارا کی انٹری، سدھارتھ کا انتظار کرنا اور ورمالا کی تقریب کے فوٹیجز ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

    ویڈیو کا آغاز کیارا کے اسٹیج پر چلنے کے ساتھ ہوتا ہے جبکی پھیرے کے لیے سدھارتھ کو انتثار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا  ہے، کیارا ایک خوبصورت گلابی لہنگا پہنی ہوئی ہیں اور اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنے سر پر پھولوں کی ساتھ انٹری کرتی ہیں۔

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تصاویر وائرل

    کیارا کو ویڈیو میں رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ  سدھارتھ مذاق میں اپنی گھڑی کو دیکھتے ہیں جیسے وہ اپنی دلہن کو جلدی آنے کا کہہ رہے  ہو۔

    اس مختصر سی ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کو ورمالا پہناتے ہیں جس کے بعد ان پر گلاب کے پتوں کی بارش ہوتی ہے، ساتھ ہی ان کی فلم شیرشاہ کا ہٹ گانا ’رانجھا‘ پس منظر میں چل رہا ہے۔

  • 4 سال شوہر کا تشدد برداشت کیا، بھوکی پیاسی رہی: کومل رضوی

    4 سال شوہر کا تشدد برداشت کیا، بھوکی پیاسی رہی: کومل رضوی

    معروف پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 4 برس تک شوہر کا تشدد برداشت کیا، انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے طلاق لے لی۔

    معروف پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ کومل رضوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

    ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کومل رضوی کا کہنا تھا کہ ان کے سابق شوہر نفسیاتی مریض تھے جس نے 4 سال کی شادی کے دوران کئی بار انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    گلوکارہ کومل رضوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے کلچر میں لڑکیوں کو شروع سے شادی کے سنہرے خواب دکھا دیے جاتے ہیں جن کے باعث لڑکی کی 200 فیصد کوشش ہوتی ہے کہ اس کی شادی کسی بھی طرح کامیاب رہے۔

    گلوکارہ نے سماج سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی لڑکیوں کو ان کی حد نہیں بتاتا کہ وہ کس حد کے بعد خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں بھی اس حد کا علم نہیں تھا اور اس حد کو جاننے میں انہیں 4 سال کا وقت لگ گیا، اگر انہیں پہلے سے علم ہوتا تو شاید صرف 6 ماہ میں طلاق لے کر وہ الگ ہوجاتیں۔

    انہوں نے اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری طلاق ہوگئی، لیکن افسوس صرف اس چیز کا ہے کہ دیر میں ہوئی۔

    کومل رضوی کے مطابق ان کی 21 برس کی عمر میں شادی ہوئی اور پھر وہ ایک برس دبئی اور 3برس عمان میں رہیں، اس دوران وہ کئی بار بھوکی پیاسی رہیں اور جسمانی تشدد برداشت کیا۔

  • دواساز کمپنیوں کے پاس صرف 20 دن کا خام مال رہ گیا، مینوفیکچررز نے خبردار کردیا

    دواساز کمپنیوں کے پاس صرف 20 دن کا خام مال رہ گیا، مینوفیکچررز نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز قیصروحید کا کہنا ہے کہ دواسازکمپنیوں کے پاس صرف 20 دن کا خام مال کا اسٹاک رہ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوا ساز کمپنیوں کے وفد کی وزارت صحت کے حکام سے ملاقات ہوئی ، جس میں فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز قیصروحید نے بتایا کہ دواسازکمپنیوں کےپاس صرف 20 دن کا خام مال کا اسٹاک ہے۔

    فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کا کہنا تھا کہ خام مال کے کنٹینرزپورٹ پر پھنسے ہوئےہیں، مہنگا خام مال ،ڈالرخرید کرسستی ادویات نہیں بنا سکتے۔

    قیصروحید نے کہا کہ بیشترادویات سازکمپنیاں 50سے 60 فیصد پیداوار کم کرچکی ہیں، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیرہوچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت حکام نےادویات کی قیمتوں میں اضافےکامثبت جواب نہیں دیا، عالمی مارکیٹ میں خام مال اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سےامپورٹ بند ہے۔

    فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کوایل سی نہ کھولنےوالےبینکوں کی فہرست فراہم کردی ہے۔

  • ہر سال 30 کی ہی رہوں گی: روینہ ٹنڈن کی نئی ویڈیو وائرل

    ہر سال 30 کی ہی رہوں گی: روینہ ٹنڈن کی نئی ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    ماضی کی بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

    ویڈیو میں ایک شخص ان سے دریافت کرتا ہے کہ ان کی عمر کتنی ہے؟ جس پر وہ کہتی ہیں 30 سال، پوچھنے والا کہتا ہے کہ کچھ سال پہلے بھی تو وہ 30 کی تھیں؟

    جس پر روینہ کہتی ہیں کہ ایک بار جو میں نے کہہ دیا، تو بس کہہ دیا۔

    ان کی اس مزاحیہ ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور دلچسپ کمنٹس تحریر کیے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اپنی نجی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • سعودی عرب: گھروں میں بندر پالنے والے افراد ہوشیار

    سعودی عرب: گھروں میں بندر پالنے والے افراد ہوشیار

    ریاض: سعودی عرب کے قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ گھروں میں پالے جانے والے بندر مرکز کے حوالے کردیے جائیں، بندر پالنا خطرات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں اگر کسی کے پاس بندر (بابون) ہوں تو وہ انہیں سینٹر کے حوالے کردیں۔

    قومی مرکز نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ بندر کسی ذمہ داری کے بغیر وصول کیے جائیں گے، کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

    مرکز نے کہا کہ بندر پالنا خطرات کو دعوت دینا ہے، ان سے امراض اور وائرس انسانوں میں منتقل ہو جاتے ہیں، علاوہ ازیں گھروں یا زرعی فارموں میں بندر رکھنا ماحولیاتی قانون کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

    جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بندروں کی تعداد بڑھنے سے نقصانات ہوتے ہیں، یہ عام افراد کی نسبت بچوں پر حملہ کرتے ہیں جبکہ ان کی بیماری اور وائرس انسانوں میں فوراً منتقل ہوتے ہیں۔

    گھروں میں ان کی موجودگی سے ماحولیاتی توازن بگڑتا ہے، یہ زراعت کو تباہ و برباد کردیتے ہیں، گھروں اور تنصیبات میں گھس کر عوامی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں اور سیاحتی مقامات کو بھی مخدوش کر دیتے ہیں۔

  • پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    ڈیرن سیمی کراچی پہنچنے کے بعد خوشگوار موڈ میں وکٹوری کا نشان بنا کر کہتے ہیں کہ ’ میں یہاں اپنے دوسرے گھر پاکستان میں ہوں‘۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پشاور زلمی کے کھلاڑی کراچی پہنچے تھے، جس میں پلئیرز  اور کوچز شامل تھے۔

    پشاور  زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز  10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

  • ’فوربس‘ نے بھی اڈانی گروپ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر دیا

    ’فوربس‘ نے بھی اڈانی گروپ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر دیا

    نئی دہلی: امریکی ریسرچ فرم  ہنڈن برگ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد سے اڈانی گروپ کو مشکلات کا سامنا ہے، اڈانی گروپ کے شیئروں کی قیمت میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے اور ہر روز نیا انکشاف ہو رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  اب ‘فوربس‘ میگزین نے حیران کن انکشاف کیا ہے، جس کے بعد یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ آیا اڈانی گروپ کا ’ایف پی او‘ سے دستبرداری کی اصل وجہ یہی تھی؟

    فوربس کی رپورٹ کے مطابق جس تین سرمایہ کاری اداروں نے اڈانی انٹرپرائزز کے 2.5 ارب ڈالر کے حصص خریدے ان کا تعلق اڈانی گروپ اور مشتبہ اڈانی پراکسی سے ہے۔

     رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوری 2023 کو اڈانی گروپ نے اپنی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کا اے پی او جاری کیا اور پھر مکمل طور پر سبسکرائب ہونے کے بعد اسے اچانک واپس لے لیا۔

     اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ایف پی او کو واپس لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کمپنی کے گرتے ہوئے حصص کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    تاہم اب فوربس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ماریشس کے دو اداروں آیوشمت لمیٹڈ،  ایلم پارک فنڈ اور ہندوستان کی ایوی ایٹر گلوبل انویسٹمنٹ فنڈ نے سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب تمام حصص کا 9.24 فیصد خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

    اس 9.24 فیصد شیئر کی قیمت صرف 66 ملین ڈالر ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اڈانی گروپ کو ان فرموں سے مدد ملنے کے ثبوت موجود ہیں۔

    گوتم اڈانی کون ہیں؟ ان کی کاروباری سلطنت کیا کرتی ہے؟

    اڈانی گروپ کے حوالے سے فوربس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگر اڈانی گروپ کے پرنسپل ان مختلف فنڈز کے بینیفشل اونر ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ اڈانی گروپ اپنے حریف ہندوجا گروپ میں بھی ایک بڑا حصہ دار ہوگا۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ ایوی ایٹر گلوبل انوسٹمنٹ فنڈ، نیو لینا انوسٹمنٹ فنڈ اور اڈانی گروپ سے منسلک تین دیگر فنڈ الارا انڈیا اپورچونٹیز لمیٹڈ سبھی ہندوجا گلوبل سلوشنز، ہندوجا لیلینڈ فنانس اور ہندوجا کی گلف آئل میں کافی حصہ داری رکھتے ہیں۔

    فوربس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آیوشمت لمیٹڈ اور ایلم پارک فنڈ اور ایویٹر گلوبل انویسٹمنٹ فنڈ، ان تینوں سرمایہ کاری فنڈز نے اڈانی انٹرپرائزز کے 2.5 بلین ڈالر کے ایف پی او کے شیئرز خریدے تھے۔

    خیال رہے کہ 25 جنوری کو ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کے بارے میں 32000 الفاظ پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے نتائج میں 88 سوالات شامل تھے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ فراڈ میں ملوث رہا ہے۔

  • میرے چھوٹے بھائی افتخار نے وزیر کھیل کا بھی لحاظ نہیں کیا، شاداب خان

    میرے چھوٹے بھائی افتخار نے وزیر کھیل کا بھی لحاظ نہیں کیا، شاداب خان

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افتخار احمد کی شاندار اننگز  کو دلچسپ انداز میں سراہا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈیئٹر کی ٹیم نے اننگ کے 19 ویں اوور کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا رکھے تھے، آخری اوور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض جو پنجاب کی نگراں حکومت میں وزیر کھیل کا عہدہ بھی رکھتے ہیں وہ کرانے آئے تھے۔

    تاہم افتخاز احمد نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے وزیر کھیل اور پشاور زلمی کے بولر وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے۔

    جس پر آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے اسپورٹس منسٹر وہاب ریاض کا بھی لحاظ نہیں کیا، منسٹر کو بھی ایزی نہ لیں وہ دوبارہ بہترین کم بیک کریں گے ‘۔

    شاداب نے بگٹی اسٹیڈیم میں 27 سال بعد کرکٹ کی بحالی پر کہا کہ ’ کوئٹہ میں شائقین کے جانب سے ایسی محبت دیکھ کر اچھا لگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جا رہا ہے۔

  • تھرپارکر میں وڈیرے کی استاد کو نکال کر اسکول کو تالے لگانے کی کوشش

    تھرپارکر میں وڈیرے کی استاد کو نکال کر اسکول کو تالے لگانے کی کوشش

    تھرپارکر: سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں وڈیرے کی استاد کو نکال کر اسکول کو تالےلگانےکی کوشش کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ وڈیرے نے کئی سال سے اسکول کی عمارت کو ڈیرہ بنا رکھا ہے، تاہم اب گاؤں کھاریو میں پرائمری اسکول میں 10 سال بعد ٹیچر کا تقرر کیا گیا تھا، استاد جیسے ہی تقرری کا آرڈر لیکر اسکول پہنچے تو وڈیرہ برہم ہوگیا۔

    استاد کی جانب سے واقعےکی  بنائی گئی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا گیا کہ وڈیرے نے ٹیچر کو دھمکیاں دی اوربچوں کو اسکول سے نکال دیا جس کے بعد اس واقعے کے خلاف استاد اور طلبہ نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

  • کیارا ایڈوانی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ، شادی سوموار کو ہوگی

    کیارا ایڈوانی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ، شادی سوموار کو ہوگی

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی 6 فروری کو رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں، شادی سے 2 روز قبل وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جیسلمیر روانہ ہوگئیں جہاں ان کی شادی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی اپنی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ ہوگئے۔

    دونوں کی شادی کی تقریب جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل میں 6 فروری سوموار کو ہوگی۔

    اداکارہ کیارا ایڈوانی آج صبح اہل خانہ کے ہمراہ جیسلمیر کے لیے روانہ ہوگئیں، شادی سے قبل دیگر رسومات کا آغاز آج سے ہوجائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

    اس سے قبل ان کی شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز سے ہی شروع ہوگیا۔

    شادی میں شرکت کے لیے آںے والے مہمانوں کے ٹھہرنے کا انتظام جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس ہوٹل میں کیا گیا ہے جہاں مہمان 7 تاریخ تک رکیں گے۔