Tag: 75 روپے

  • جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری

    جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری

    کراچی (15 اگست 2025): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جشن معرکہ حق کے موقع پر مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 75 روپے کا یہ یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔

    سکے کے ایک رخ پر وسط میں ہلال اور ابھرتا ہوا ستارہ ہے جب کہ دوسرے رخ پر ’’معرکہ حق‘‘ اور ’’2025‘‘ درج ہے۔

    سکے کے بالائی کناروں پر اردو میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کا نعرہ درج ہے جب کہ اس سکے پر دو لڑاکا طیارے، بحری جہاز اور ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم بھی نمایاں ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ یادگاری سکہ جمعہ 15 اگست سے ایکسچینج کاؤنٹرز پر دستیاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو رات کی تاریکی میں بھارت کے پاکستان کے شہری علاقوں پر بزدلانہ حملے کا پاک فوج نے 10 مئی کی علی الصبح منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے تھے۔

    پاک فوج کے طیاروں نے انڈیا کی ایئر ڈیفنس کو چند منٹوں میں تباہ کر کے دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دی تھی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ معرکہ حق کا نام دیا گیا تھا۔

    امسال پاکستان کے جشن آزادی کو معرکہ حق کے جشن کے طور پر بھی منایا گیا۔ حکومت کی جانب سے 14 اگست پر فیلڈ مارشل، ائیر چیف سمیت دیگر کو اعزازات سے نوازا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-honours-field-marshal-asim-munir-paf-chief-14-august-2025/