Tag: 8افراد ہلاک

  • کابل میں نیٹوقافلے کےقریب دھماکہ‘8افراد ہلاک

    کابل میں نیٹوقافلے کےقریب دھماکہ‘8افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کےدارالحکومت کابل میں نیٹوقافلے کےقریب ہونے والے خودکش دھماکےمیں 8افراد ہلاک اور کم ازکم25افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانےکےقریب خودکش حملہ آور نےنیٹو کےقافلے کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 8افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق خودکش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    سیکورٹی ذرائع کاکہناہےکہ دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دھماکے کےبعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کامحاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیاہے۔


    افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ  افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں افغان فوجی اڈے پرطالبان کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں 140فوجی جان کی بازی ہارگئےتھے۔

    افغان شہر مزار شریف کے ایک فوجی اڈے پر یہ حملہ جمعے کےدن ہوا تھااور افغان فوج کا یہ ہیڈکوارٹر مسجد کےقریب واقع تھا۔

    افغان عسکری حکام کاکہنا تھاکہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو بھی مارے گئےتھے۔

    واضح رہےکہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ انہوں نےافغان فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • افغانستان میں خودکش دھماکہ‘کم ازکم 8افراد ہلاک

    افغانستان میں خودکش دھماکہ‘کم ازکم 8افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں خودکش کار دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں افغان فوجی اہلکار بینک سےتنخواہ لینےپہنچےتووہاں موجود حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کودھماکے سےاڑادیا۔

    خودکش حملےمیں آٹھ افراد ہلاک جبکہ خواتین وبچوں سمیت 20 سےزائد افراد زخمی بھی ہوئے،جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    افغان شہرلشکرگاہ میں خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے،جس کا صوبے کے بڑے علاقے پر پہلے سے قبضہ ہے۔

    ہلمند پولیس چیف آغا نور کِنتوز کا کہناہےکہ ’خودکش کارحملے میں 5 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے‘۔

    دوسری جانب طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر خودکش حملے میں شہری کے ہلاک ہونے کی تردید کرتے ہوئےدعویٰ کیا کہ حملے میں 21 افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

    مزید پڑھیں:کابل میں‌ سپریم کورٹ پر خودکش حملہ، ہلاکتیں 20 ہوگئیں

    واضح رہےکہ اس سےقبل گزشتہ ہفتےافغان دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی عمارت کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 20افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔