Tag: 8 افراد جاں بحق

  • بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    بدین: صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بدین میں مورجھر کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 44 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

    متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں گھر میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں ایک مکان میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ بچوں اور دو خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گھر کی مالکن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    زخمی خاتون کے شوہر ال کوتھین کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر آٹھ افراد موجود تھے جو جاں بحق ہوگئے ہیں ان میں دو چھوٹی بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

    جاں بحق ہونے والے آٹھوں افراد کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد مقبرہ مسجد بنی یاس میں ادا کی گئی، زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر مذکورہ افراد کے جاں بحق ہونے کی مذمت کی گئی ہے اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

    ابوظبی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ آج صبح پیش آیا جبکہ ملکی سطح پر مہم بھی چلائی جائے گی کہ کس طرح آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ایک گھر میں آگ لگنے کے بعد دھواں پھیل جانے اور دم گھٹنے سے 7 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے، یہ افسوسناک واقعہ مشرقی ریاست فجیرہ میں پیش آیا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور چار بچیاں شامل تھیں۔

  • سیہون حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی نمازجنازہ ادا

    سیہون حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی نمازجنازہ ادا

    کراچی: سیہون کے قریب وین اور ٹرک کے تصادم کے نتیجےمیں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ادا کردی گئی جبکہ تدفین بھی میمن گوٹھ قبرستان میں کی گئی۔

    اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

    پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی نمبر سی ڈبلیو ون زیرو فائیو فور (1054 CW) ہائی روف اور ٹرک کے درمیان ہوا تھا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حنیف میمن، عبدالحمید ابراہیم، زبیر میمن، دانیال غلام حسین، عبدالغنی کا تعلق میمن گوٹھ کے حاجی احمد محلہ جبکہ عمران غنی میمن کا تعلق حاجی امیرمحلہ سے ہے جبکہ مشتاق اورعبدالغنی کا تعلق حاجی عبدالکریم محلہ سے تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سیہون، مسافر بس اور وین میں تصادم، 7 جاں بحق

    واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2017 میں سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • مظفرآباد: جیپ کھائی میں گرنےسے 8 افراد جاں بحق

    مظفرآباد: جیپ کھائی میں گرنےسے 8 افراد جاں بحق

    مظفرآباد: آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں جیپ گھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے سیری درہ جانے والی جیپ کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچے اور کھائی میں سے 8 افراد کی لاشیں نکال لیں۔


    آزاد کشمیرمیں مسافروین گھائی میں گرگئی‘ 5 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ 5 نومبر 2017 کو میرپور آزاد کشمیر میں پنجواڑا کے قریب مسافر وین تیزرفتاری کے باعث کھائی میں جا گری تھی، حادثے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 مئی 2017 کو آزاد کشمیر میں مسافروین کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    آزاد کشمیر: باراتیوں‌ کی بس کھائی میں جاگری، 22 افراد جاں‌ بحق

    واضح رہے کہ 15 اگست 2016 کو آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں باراتیوں‌ سے بھری ایک بس کھائی میں‌ جاگری تھی جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: موسلا دھار بارش‘ خواتین اوربچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

    کراچی: موسلا دھار بارش‘ خواتین اوربچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں موسلادھار بارش کے بعد مختلف حادثات کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گاڑدن میں بجلی کی تاریں ٹوٹ کر سڑک پر گر گئیں جس کے باعث بارش کے پانی میں کرنٹ پھیل گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 موٹر سائکل سوار افراد منصور اور حارث جاں بحق ہوگئے۔

    دوسری جانب شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

    نیو کراچی ڈسکو موڑ کے قریب بارش کے بعد خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، حادثے کے نتیجے میں بہن بھائی، 14 سالہ مریم اور 12 سالہ جنید جاں بحق ہوگئے۔

    ادھر لاسی گوٹھ اور فقیرا گوٹھ میں چھت گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جبکہ سرجانی ٹاون میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔


    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش‘ بجلی غائب


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش کے بعد شہرکے 300 فیڈرٹرپ کرگئےجس کے نتیجے میں شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کے تاڑ ٹوٹ گئے تاہم کے الیکٹرک کا عملہ ان علاقوں میں بجلی کی بحالی کےلیے موجود ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مالاکنڈ ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چارسدہ : شب قدر کی عدالت میں خود کش حملہ، 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    چارسدہ : شب قدر کی عدالت میں خود کش حملہ، 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    چارسدہ : خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ رونما ہوگیا، زور دار خود کش دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد جاں بحق جبکہ دو لیڈی کانسٹیبل اور وکلاء سمیت تئیس افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں کچہری میں زور دار بم دھماکہ ہوا،

    ڈی پی او چارسدہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جائے وقوعہ پر پولیس موقع پر پہنچ گئیں امدادی ٹیمیں بھی روانہ کردی گئیں۔

    ڈی پی او چارسدہ نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے اور دہشت گرد کچہری کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے۔

    اُنہوں نے خود کش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ کچہری میں خواتین بچے اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    عدالت کے باہر دھماکے کے بعد سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے جبکہ وہاں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی،

    سانحے میں نو افراد جاں بحق اور چودہ سے زائد لوگ زخمی ہوگئے ، زخمیوں طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں دو لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔

    زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔

    ڈی آئی جی شبقدر نے کہا ہے کہ کچہری کی سیکیورٹی کے لئے اٹھارہ پولیس اہلکار تعینات تھے، ڈی آئی جی کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ کورٹ رومز تھا لیکن پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور بہادری نے اس کو گیٹ پر ہی روک دیا۔

     ڈی پی او سہیل خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے دھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان تھی،

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔